• ☚ گیس بحران بڑھتے ہی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ چمک اٹھا
  • ☚ گجرات: ڈی ایس پیز کے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس روم قائم
  • ☚ گجرات:ایف آئی اے کو 10سال سے مطلوب 2 انسانی اسمگلرگرفتار
  • ☚ راجہ ارشد محمود جماعت اسلامی کی فری لیگل کمیٹی کے صدر مقرر
  • ☚ گجرا ت پریس کلب اور بار کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ☚ ایلیٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو
  • ☚ چوہدر ی بنگش خاں کی دعوت ولیمہ ‘ اہم شخصیات کے اکٹھ میں تبدیل
  • ☚ حاجی یوسف گل کا دورہ گجرات بار‘ نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات
  • ☚ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایلیٹ ٹیسٹ
  • ☚ اقساط پرموٹر سائیکلیں فروخت کرنیوالوں نے وصولی کیلئے غنڈے پال لیے
  • ☚ عمران پانچ سال پورے نہیں کریں گے، اتنا دیوار سے نہ لگائو کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، آصف زرداری
  • ☚ گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
  • ☚ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، ملک سے محبت بھی کم ہوگئی، چیف جسٹس اسد عمر پر برہم
  • ☚ قرضے آرمی چیف کی وجہ سے ملے، عمران کا کمال نہیں، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی ختم ہوئی، شہبازشریف
  • ☚ شریف فیملی سے ایک اور خاتون کی سیاسی انٹری
  • ☚ ’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘
  • ☚ بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی نئی تنظیم سازی کردی گی صدرسخی کنجاہی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعبدالمالک ہونگے
  • ☚ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،اسلام آباد پر چڑھائی کی توحکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگی،بلاول بھٹو
  • ☚ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا
  • ☚ علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد نکل آئی
  • ☚ یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
  • ☚ یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے
  • ☚ برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی
  • ☚ 2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج
  • ☚ یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست،یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام
  • ☚ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے 16 ہزار600 پرتشدد جرائم ریکارڈ ہی نہیں کئے
  • ☚ مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ☚ بریگزٹ پر حکومت کی ڈیل نامنظور، 3 دن میں پلان B پیش کرنا ہوگا
  • ☚ پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
  • ☚ ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے
  • ☚ کراچی میں میوزیکل کنسرٹس کا دور واپس آگیا
  • ☚ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
  • ☚ فلم سے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو پھٹ پڑیں
  • ☚ ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان کی کامیابی
  • ☚ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
  • ☚ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی
  • ☚ میراتھن ریس کے روٹ کی منظوری
  • ☚ نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ
  • آج کا اخبار

    ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

    Published: 05-06-2018

    Cinque Terre

    لاہور: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا، تھائی لینڈ کے خلاف باآسانی 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔ویمنز ٹوئنٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا باقاعدہ آغاز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگیا ہے، ابتدائی روز 3 میچز کا فیصلہ ہوا، پاکستان سمیت بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں حریف سائیڈز کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اتوار کو ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے اپنے ابتدائی میچ میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے، 8 پلیئرز ڈبل ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں، چن تم اور کپتان ٹیپوچ 17، 17 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہیں، ثنا میر نے2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ ڈیانا بیگ، نشرہ، ندا ڈار اور کائنات امتیاز نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں2 وکٹوں پر پورا کیا۔ناہیدہ خان نے کھل کر بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور 5 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا، جویریہ خان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، منیبہ علی اور کپتان بسمعہ معروف 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ادھر بھارتی ویمنز ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو 142 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 169 کا مجموعہ تشکیل دیا، ایم راج صرف3 رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکیں، انھوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 97رنز بنائے۔ کپتان ایچ کور 32 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہیں۔ملائیشیا کی ٹیم 13.4 اوورز میں صرف 27 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ایک اور میچ میں سری لنکا ویمنز نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کامیابی اپنے نام کی۔یاد رہے کہ آج ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا، پاکستان کا ٹاکرا بنگلادیش کے ساتھ ہوگا۔ بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ کے ساتھ جبکہ سری لنکا کی ٹیم ملائیشیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔