• ☚ پاک فوج کی زیر نگرانی NA69 میں ضمنی انتخابات پر امن ماحول میں جاری رہے
  • ☚ 32سال میں ہاتھ سے تیارکیاگیاقرآنی نسخہ خاتون نےمدینہ منورہ کےقرآن میوزیم میں رکھ دیا
  • ☚ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری مونس الٰہی بھاری اکثریت سے کامیاب
  • ☚ اراکین چیمبر کیلئے پاسپورٹ دفتر میں خصوصی سروس فراہم کرنیکا اعلان
  • ☚ گجرات :15روزہ انسداد خسرہ مہم کے انتظامات مکمل376ٹیمیں تشکیل
  • ☚ مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر سجاد احمد ٹونی کی ق لیگ میں شمولیت
  • ☚ جٹووکل کے قریب پولیس کی کاروائی ‘ 2مبینہ ڈاکو گرفتار کر لیے گئے
  • ☚ گجرات: ضمنی الیکشن کے بعد تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
  • ☚ ڈنگہ میں خاتون کے گھر کا صفایا‘ سرائے عالمگیر میں مکان پر قبضہ
  • ☚ نواز شریف پارک کے باہر مسلح افراد کا مزدور پر تشدد‘ لہولہان کردیا
  • ☚ شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے، اربوں روپے کا لین دین
  • ☚ لاہور: نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے
  • ☚ ضمنی انتخابات: پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن گئے
  • ☚ کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، اہلکار زخمی، 3 ڈکیت گرفتار
  • ☚ حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی
  • ☚ جسٹس شوکت عزیز صدیقی عہدے سے فارغ
  • ☚ سستا گھر اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ۔۔۔ نوکریاں ہی نوکریاں! وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • ☚ گجرات فسادات : بھارتی جنرل کا’ ضمیر‘ 16 سال بعد جاگ گیا
  • ☚ نادان لوگ وقت سے پہلے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ، نواز شریف
  • ☚ عمران خان تمہاری اپناہر شوق پورا کر لو جب تم گرو گے تو تمہارے ساتھ کیا ہوگا؟خواجہ سعد رفیق نے دھمکی دیدی،معنی خیز انتباہ
  • ☚ ٹوری کی ویلفیئر سکیم سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے،گورڈن براؤن
  • ☚ ٹومی رابنسن کے ساتھ فوجیوں کی تصویر پر آرمی نے تحقیقات شروع کر دی
  • ☚ چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے
  • ☚ داعش30 ہزار جنونی دہشت گردوں کے سہاریمافیا کی شکل میں واپسی کیلئے تیار
  • ☚ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جنید صفدراور زکریا شریف کو کلیئر کردیا
  • ☚ برطانیہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے 9 برطانوی شہریوں کو واپس لینے سے انکار کردیا
  • ☚ پارلیمنٹری گروپ کے دورہ کشمیر سے مسئلہ اٹھانے میں مدد ملے گی، بیرسٹر عمران حسین ایم پی
  • ☚ مے کی لیبر ووٹرز سے اپیل کے ساتھ سینٹر گراؤنڈ حاصل کرنے کی کوشش
  • ☚ پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں کوئی جائیداد نہیں، اسحاق ڈار
  • ☚ آرٹیکل35اے پر کشمیر ی ڈائسفرا اسٹیئر نگ گروپ کا قیام ، کمیٹی تشکیل
  • ☚ گہری رنگت کی وجہ سے بچپن میں بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا
  • ☚ اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام
  • ☚ امیتابھ بچن نے بھی جنسی ہراسانی پر خاموشی توڑ دی
  • ☚ ایشوریا بھی بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف میدان میں آگئیں
  • ☚ ہراسانی سے متعلق ’’می ٹو‘‘ مہم سے لوگوں کی سوچ تبدیل نہیں ہوگی، سشمیتا
  • ☚ ’ڈرا‘ نے گرین کیپس کو ڈرا دیا، سیریز داؤ پر لگ گئی
  • ☚ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کیلئے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست
  • ☚ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی اور ٹی ٹین لیگ کے بارے میں فیصلہ کریگا
  • ☚ دل برداشتہ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر
  • ☚ دبئی ٹیسٹ، پاکستان جیت کی شاہراہ پر،محمد عباس کی7گیندوں پر 3وکٹ
  • آج کا اخبار

    شہباز شریف نے 4ارب خرچ کر دیئے ‘ مگر صاف پانی پھر نہ ملا ‘ چوہدری پرویزالٰہی

    Published: 06-06-2018

    Cinque Terre

    گجرات ( نمائندہ شانہ بشانہ ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صاف پانی تو ملا نہیں شہبازشریف کا ٹبر صوبائی خزانہ کی صفائی ضرور کر گیا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کا واحد جواب کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے۔ وہ گجرات میں دعوت افطار سے خطاب کر رہے تھے جس میں مسلم لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود، میاں پرویز اختر پگانوالہ چیئر مین، علی ابرار جوڑا، چودھری اعجاز شاہدولہ ٹاؤن، چودھری اصغر تیل والے اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان واحد ایسا ملک ہے جس کا کھربوں ڈالر کا پانی ذخیرہ کرنے کی بجائے سمندر میں جا کر ضائع ہو رہا ہے اور ہم کالاباغ ڈیم نہیں بنا رہے جو کہ پاکستان کو سرسبز بنانے، سستی بجلی اور وافر پانی کی فراہمی کا ضامن ہے، اس ڈیم سے نہ صرف تین روپے فی یونٹ سے بھی کم قیمت میں بجلی ملے گی بلکہ تھر اور چولستان کے بنجر علاقے لہلہاتے کھیتوں میں تبدیل ہو جائیں گے، ڈیم کی تعمیر سے چاروں صوبوں کو فائدہ ہو گا اور آبپاشی کیلئے سب سے زیادہ پانی صوبہ سندھ کو ملے گا، سیلاب سے ملک بھر میں ہونے والی تباہی سے بھی نجات ملے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہاکہ شہبازشریف کی حکومت ختم ہوتے ہی ان کی کرپشن کے پول کھل گئے، انہوں نے قومی خزانے کو اپنی مرضی سے خرچ کیا ہے حساب تو دینا پڑے گا، صاف پانی کے نام پر چار ارب روپے خرچ کر دئیے مگر پانی پھر بھی نہ ملا، نیب نے شہبازشریف کے میگا پراجیکٹس میں کرپشن کے ثبوت حاصل کر لیے ہیں اور ’’خادم اعلیٰ‘‘ کی مزید تفتیش سے بہت کچھ سامنے آنے والا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کسان خوشحال ہے تو پاکستان خوشحال ہے، کسان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ سے منسلک ہے اور ہمارا نشان ٹریکٹر پاکستان کی خوشحالی کا نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں کالاباغ ڈیم بنانے کا تاریخی کارنامہ سرانجام دیں کیونکہ ملک کو اس وقت کالا باغ ڈیم کی اشد ضرورت ہے۔