• ☚ ربیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کا ذریعہ ہے :چوہدری راشد پنوں
  • ☚ لین دین کے معاملے میں تاجروں کو 7لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا گیا
  • ☚ چوہدری مونس الٰہی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے : محمد یونس قمر
  • ☚ چوہدری برادران عوامی مفادات کے بہترین محافظ ہیں:امیر حسن شاہ
  • ☚ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے: محمد افضل بٹ
  • ☚ ریونیو ٹیموں کے سموگ پھیلانے والے زمینداروں کیخلاف چھاپے
  • ☚ گجرات: لڑائی جھگڑے کے واقعات’ چھریاں چلنے سے متعدد افراد زخمی
  • ☚ چوہدری مظفر خالد کے صاحبزادے چوہدری اسامہ خالد کی دعوت ولیمہ
  • ☚ چوہدری برادران عوامی توقعات پر پورا اترینگے : چوہدری وسیم سہیل
  • ☚ کنجاہ: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام20نومبر کومشعل بردار جلوس نکالا جائیگا
  • ☚ حکومت کا نواز، شہباز اور مریم کے خلاف مزید 4 کیس نیب کو بھجوانے کا اعلان
  • ☚ چیئرمین سینیٹ، وزیراطلاعات آمنے سامنے، معافی نہ مانگی تو فواد چوہدری سینیٹ کے موجودہ سیشن میں نہ آسکیں گے، سنجرانی
  • ☚ سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں،عدالتی فیصلوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،عمل نہ کیا جائے تو ریاست نہیںچل سکتی،آج ایسے انکشاف کروںگا میڈیابھی انجوائے
  • ☚ نیب کا چھاپہ،سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ برآمد
  • ☚ ادائیگیوں کا بحران ختم، 12 ارب ڈالر کا خلا تھا، 6 ارب سعودیہ باقی رقم چین سے ملی، وزیرخزانہ
  • ☚ معاملات احتساب عدالت بھیجنا نہیں چاہئے تھا، چیف جسٹس، نوا زشریف فیملی کی رہائی کا فیصلہ ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، سپریم کورٹ
  • ☚ پاک روس اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق، عمران خان کی روسی وزیراعظم سے ملاقات
  • ☚ نوشہرہ خوشحال ڈگری کالج میں مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • ☚ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی میں اضافہ، سموگ میں کمی
  • ☚ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید
  • ☚ خشوگی کیس،سعودی پبلک پراسیکیوٹر5مشتبہ ملزمان کیلئے سزائے موت کا خواہش مند
  • ☚ تھریسامے برطانیہ کیلئے بدترین ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہیں، فیصل رشید
  • ☚ اخراج پلان منظوری، کابینہ میں بغاوت، بریگزٹ منسٹر سمیت 8 وزرا و معاونین مستعفی، وزارت عظمیٰ نہیں چھوڑ رہی، تھریسامے
  • ☚ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کو تقسیم کردے گی، ڈی یوپی لیڈر ارلین فوسٹر
  • ☚ تھریسامے کے بریگزٹ پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا
  • ☚ برطانوی کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس، بریگزٹ ڈیل کی منظوری دیدی گئی
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی انتہا کردی، راجہ فاروق حیدر
  • ☚ بریگزٹ پر ایک اور ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے، جو جانسن
  • ☚ بریگزٹ کے بعد برطانوی معیشت میں تیز ی سے ترقی
  • ☚ لوٹن کونسل میں بن سروسز کا سابقہ شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ مسترد، پاکستانیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کو مایوسی
  • ☚ شاہ رخ خان نے اپنی انتھک محنت کا سہرا سروج خان کے سر باندھ دیا
  • ☚ دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پرلکھا گیا پیغام سوشل میڈیا پروائرل
  • ☚ جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی
  • ☚ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز
  • ☚ وِل اسمتھ‘‘ ہالی ووڈ کا لاجواب اداکار
  • ☚ ہاکی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے مل گئے،کوچز کو انتظار
  • ☚ بنگلہ دیش ڈھاکا ٹیسٹ میں 218 رنز سے کامیاب، سیریز برابر
  • ☚ زون اور ریجنز بتائیں کتنے کھلاڑی نکالے،پیسوں کا حساب دیں،میانداد
  • ☚ ڈھاکاٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • ☚ قائد اعظم ٹرافی،سوئی ناردرن نے لاہور کو ایک اننگز سےہرادیا
  • آج کا اخبار

    پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی

    Published: 09-07-2018

    Cinque Terre

    زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم صرف 2 کے مجموعے پر پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں۔اوپننگ کے لیے آنے والے صاحبزادہ فرحان دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے حسین طلعت بھی صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ 2 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تاہم کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 45 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سرفراز 28 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد شعیب ملک اور فخر زمان نے جارحانہ کھیل پیش کیا، دونوں کھلاڑی نے 107 رنز کی شراکت قائم کی تاہم فخززمان ایک بار پھر اپنی سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے اور 91 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 43 رنز بنائے، شعیب ملک اور فخر زمان کی جارحانہ اننگز کے باعث پاکستان نے آسٹریلیا کا 183 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز ڈارسی شارٹ اور ایرون فنچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 95 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ ایرون فنچ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 27 گیندوں پر 47 رنز بنائے تاہم وہ شاداب خان کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کو کیچ دے بیٹھے، ڈارسی شارٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 76 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ کھڑا رہ سکا تاہم مقررہ اوورز میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔