• ☚ NA70قمر زمان کائرہ کی حمایتوں کا سلسلہ زور پکڑ گیا‘جگہ جگہ گاؤں اعلان حمایت کے بڑے اکٹھ
  • ☚ چوہدری مختار ڈھل کی چوہدری محمد الیاس ‘لیاقت بھدر کی حمایتی کمپین زور و شور سے جاری
  • ☚ لطیف قریشی کی جانب سے وارڈ11میں ن لیگ دفتر قائم ‘ چوہدری جعفر اقبال‘چوہدری شبیر احمد نے افتتاح کیا
  • ☚ چوہدری مبشرکی کامیابی کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دینگے:واصف رشید
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کا نئی سبزی منڈی کا دورہ‘ تاجروں سے ملاقاتیں
  • ☚ اورنگزیب بٹ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں کامیاب کرائینگے: صغیر وڑائچ
  • ☚ پائیدار ترقی کیلئے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گجرات یونیورسٹی میں مذاکرہ
  • ☚ ڈینگی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام محکمہ جات کو الرٹ جاری
  • ☚ حسین الٰہی کے حق میں ریلی :کونسلرز سمیت 120کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج
  • ☚ توصیف عبد اللہ ‘ مرزا شاہکار سمیت اہم شخصیات کا سلیم سرور جوڑا کی حمایت کا اعلان
  • ☚ مونس الٰہی کا مختلف دیہاتوں کا دورہ‘ وفود کی پرویز الٰہی سے ملاقاتیں
  • ☚ سلیم سرور جوڑا کے ہاتھوں تھانہ اے ڈویژن کے بالمقابل دفتر کا افتتاح
  • ☚ جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کے عادی نہیں چوہدری ظہور الٰہی خاندان نسل در نسل عوامی خدمت کر رہا ہے‘مونس الٰہی
  • ☚ احتساب عدالت کے فیصلے سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے: نعمان احمد
  • ☚ نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
  • ☚ عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں، ریحام خان کا الزام
  • ☚ چین میں خام لوہے کی کان میں دھماکے سے 12 کان کن ہلاک
  • ☚ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات
  • ☚ ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی توہتک عزت کا دعویٰ کروں گی، جمائما
  • ☚ نگراں وزیراعظم کا توانائی شعبے کی بہتری کیلیے جامع منصوبہ مرتب کرنے کا حکم
  • ☚ تحریک انصاف کا منشور لفاظی کے سوا کچھ نہیں، الطاف شاہد
  • ☚ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فہد ملک کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بحال کر دی
  • ☚ نیٹو اتحادیوں کا دفاعی اخراجات میں 41 بلین ڈالر اضافے کا فیصلہ
  • ☚ نواز شریف اور مریم نے پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالئے، استقبال کی تیاریاں تیز
  • ☚ لندن، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پھر احتجاج، ہاتھاپائی، 3 افراد گرفتار
  • ☚ بورس جانسن کے استعفیٰ کے بعد تھریسامے نے جیرمی ہنٹ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ برطانیہ میں 2016۔17 کے دوران تیزاب گردی کے 398 واقعات پیش آئے، شیڈومنسٹرافضل خان
  • ☚ نوازشریف کی وطن واپسی سے جمہوریت مستحکم ہوگی، عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں، کمیونٹی رہنماؤں کی مختلف آراء
  • ☚ ٹرمپ، پیوٹن مجوزہ ملاقات پر نیٹواتحاد اندیشوں کا شکار
  • ☚ فنکار ملک میں جمہوریت کے فروغ کے خواہشمند ہیں
  • ☚ سنجو اور طیفا ان ٹربل کا بے چینی سے انتظار!!
  • ☚ ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’پراس تھانم‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔
  • ☚ راجیو گاندھی کیلیے نامناسب زبان استعمال کرنا نوازالدین کو مہنگا پڑگیا
  • ☚ پاکستان سینما انڈسٹری پہلے سے بہتر ہورہی ہے،علی ظفر
  • ☚ قومی ہاکی کیمپ کیلئے مدعو کھلاڑیوں سے سندھ مکمل نظرانداز
  • ☚ سرد موسم میں علی الصبح میچز سرفراز کیلئے پریشانی کا سبب
  • ☚ ون ڈے سیریز کا آج سے آغاز،سال میں پہلی فتح کے متلاشی پاکستان اور زمبابوے مدمقابل
  • ☚ ہرارے،پاکستانی کرکٹرزنے ون ڈے سیریز کی تیاری شروع کردی
  • ☚ حشیش کا استعمال ثابت،احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری،جواب طلب
  • آج کا اخبار

    امریکی فوج نے خاموشی سے تارکین وطن کی چھانٹی شروع کردی،برطرف فوجیوں میں پاکستانی بھی شامل

    Published: 09-07-2018

    Cinque Terre

    سان اونٹانیو:ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سکیورٹی کو بھیجتے تھے، اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے ریزرو اور حاضر سروس فوج کیلئے امریکی شہریت دینے کے وعدے پر بھرتی کئے جانے والے امیگرنٹس کی بھی خاموشی کے ساتھ چھانٹی شروع کردی ہیاگرچہ یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ امریکی فوج سے اب تک کتنے امیگرنٹس ریکروٹس اور ریزرو فوجیوں کو فارغ کیا جاچکاہے تاہم امیگریشن اٹارنیز کاکہناہے کہ 40سے زیادہ امیگرنٹ فوجیوں کونکالا جا چکا ہے یا پھر ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔جبکہ نکالے جانے والے فوجیوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔فوج سے اس طرح نکالے جانے والے برازیل کے ایک شہری لوکاس کیلکس ٹو نے اپنی برطرفی کو چیلنج کردیاہے اس کاکہناہے کہ فوج میں خدمات انجام دینا میرا خواب تھاکیونکہ یہ میرا پسندیدہ ملک تھا ،میرے خیال میں میں اپنے پسندیدہ ملک کی فوج میں خدمات ادا کرکے ہی زیادہ بہتر طورپر خدمت انجام دے سکتاتھا۔اطلاعات کے مطابق امریکی فوج سے نکالے جانے والے امیگرنٹس میں پاکستانی اورایرانی نوجوان بھی شامل ہیں ایسوسی ایٹڈ پریس نے گزشتہ روز امریکی فوج سے نکالے جانے والے برازیل ، پاکستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کے انٹرویو بھی کئے تھے جن میں انھوں نے فوج سے اس طرح نکالے جانے پر انتہائی مایوسی کااظہار کیاتھا۔اس طرح فوج سے نکالے جانے والے بعض نوجوانوں نے بتایا کہ انھیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انھیں فوج سے کیوں نکالا جا رہا ہے جبکہ جن نوجوانوں نیوجہ بتانے پر زور دیا انھیں بتایا گیا کہ انھیں فوج میں سیکورٹی رسک تصور کیا جارہاہے کیونکہ ان کے رشتہ دار بیرون ملک ہیں اور فوج ان کے پس منظر کی پوری طرح تفتیش نہیں کرسکی ہے جبکہ پنٹاگون اور فوج کے ترجمانوں کاکہنا ہے کہ مقدمات زیر سماعت ہونے کی وجہ سے وہ ابھی ان لوگوں کی برطرفی کے اسباب نہیں بتاسکتے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے لبرٹی آئی لینڈ میں مجسمہ آزادی کے قریب مظاہرہ کیا، مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے مجسمہ آزادی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی پولیس نے اس خاتون سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیاجبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آ ئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا ہے۔ علاوہ ازیں دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کردی گئیں،علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکا کے مختلف شہریوں میں غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے لبرٹی آئی لینڈ میں اسٹیچو آف لبرٹی کے قریب مظاہرہ کیا، مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے اسٹیچوآ ف لبرٹی پر چڑھنے والی خاتون سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا۔ اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکورٹی کو بھیجتے تھے، اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔