• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ 8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ جرمن فوج میں مسلم آئمہ کی تقرری کیلئے مشاورت
  • ☚ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے
  • ☚ یورپی رہنمائوں کو بیک سٹاپ میں تبدیلی پر قائل کرلوں گی، تھریسامے، وزیراعظم برسلز پہنچ گئیں
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا
  • ☚ ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ
  • ☚ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • ☚ دبئی میں دوسرا ون ڈے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا
  • ☚ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
  • آج کا اخبار

    سہ فریقی ٹی 20 فائنل، فخر کے وار، کینگروز بے حال، ٹائٹل پاکستان کے نام

    Published: 10-07-2018

    Cinque Terre

    ہرارے: بڑے میچ میں فخر زمان نے ایک اور میچ وننگ اننگز کھیل کر پاکستان کے لئے مشکل دکھائی دینے والا ہدف آسان کردیا۔ عالمی نمبر ایک پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ایک اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔گذشتہ سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کے خلاف چیمپئن والی کارکردگی دکھاتے ہوئے تین قومی ٹی 20 انٹر نیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا۔ کینگروز چھ وکٹ سے شکست ہوئی۔ اتوار کو فائنل میں فخر پاکستان ، فخر زما ن کے لاٹھی چارج کے سامنے آسٹریلوی بولنگ اٹیک بے بس ہوگیا۔ انہوں نے46گیندوں پر91تیز رفتار رنز تین چھکے اور 12چوکوں کی مدد سے بنائے۔ وہ 9رنز کی کمی سے احمد شہزاد کے بعد پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین کا اعزاز حاصل نہ کرسکے۔یہ ان کا ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ ورلڈ کپ فٹ بال اور ومبلڈن جیسے بڑے ایونٹ چل رہے ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی کارکردگی سے سنڈے کو سپر سنڈے بنادیا۔ پاکستان کی یہ جیت اس لحاظ سے ناقابل یقین تھی کہ آسٹریلیا نے 8وکٹ پر183رنز بنائے۔ جواب میں ابتدائی چار گیندوں پر دو رنز پر دو وکٹ گرنے کے باوجود پاکستان نے چار گیندیں پہلے میچ جیت لیا۔ آصف علی نے چوکا مار کر پاکستان کو ریکارڈ اسکور بنانے میں مدد دی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے تھے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے صاحبزادہ فرحان کھاتہ کھولے بغیر گلین میکسویل کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے اور اس کے فوراً بعد حسین طلعت صفر پر ہی کیچ آوٹ ہو گئے۔ کپتان سرفراز نے کریز پر آکر جارحانہ انداز اپنایا تاہم وہ 28 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 19گیندوں پر ایک چھکا اور چار چوکے مارے۔ اوپنر فخر زمان نے اسکور کو رکنے نہیں دیا۔ چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور فخر زمان نے107 رنز کی شراکت قائم کی۔ سینئر بیٹسمین شعیب ملک نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا اور 37گیندوں کی اننگز کے دوران ایک چھکا اور تین چوکے مارے۔ فخر زمان ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی میں سنچری سے چند رنز کی دوری پر 91 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے، انہوں نے نصف سنچری 30گیندوں پر بنائی تھی۔ جبکہ شعیب ملک 43 رنز بنا کے ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ اوپنر ڈی آرسی شارٹ نے76 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے شاندار کیچ کے علاوہ دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی فیلڈنگ ناقص رہی۔ فہیم اشرف کے پہلے اوور میں شعیب ملک نے فنچ کا کیچ ڈراپ کیا۔ آصف علی شارٹ کا کیچ نہ لے سکے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کپتان فنچ نے بھی جارحانہ بیٹنگ کی اور 47 رنز بنائے۔ دیگر آسٹریلین بیٹسمین اچھا کھیل نہ پیش کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور نہ ہی فیلڈنگ کا معیار۔ لیکن دسویں اوور کے بعد شاداب خان کی بدولت پاکستان نے کم بیک شروع کیا اور جہاں ایک موقع پر لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا 200 رنز بنا پائے گا وہاں پاکستان نے وکٹیں حاصل کرنا شروع کر دیں۔ آسٹریلوی بیٹسمین کافی خوش قسمت ثابت ہوئے۔کئی بار گیند بیٹ کا باہری کنارہ لیتے ہوئے باو?نڈری کے پار چلی جا رہی تھی۔ محمد عامر کے پہلے اوور میں دو چوکے لگنے کے بعد فہیم اشرف نے دوسرے اینڈ سے بولنگ شروع کی اور ان کے اوور کی پہلی ہی گیند پر شعیب ملک نے فنچ کا کیچ ڈراپ کر دیا۔کپتان فنچ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں شارٹ کے ساتھ 96 رنز بنائے۔ پاکستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے اوپنر حارث سہیل کی جگہ نوجوان کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کو ڈیبیو کرایا جبکہ عثمان شنواری کی جگہ حسن علی نے لی۔