• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ 8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ جرمن فوج میں مسلم آئمہ کی تقرری کیلئے مشاورت
  • ☚ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے
  • ☚ یورپی رہنمائوں کو بیک سٹاپ میں تبدیلی پر قائل کرلوں گی، تھریسامے، وزیراعظم برسلز پہنچ گئیں
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا
  • ☚ ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ
  • ☚ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • ☚ دبئی میں دوسرا ون ڈے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا
  • ☚ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
  • آج کا اخبار

    انتخابات2018پاکستان کی بقا اور سلامتی کا الیکشن ہے’نواز شریف اور مریم نواز ضرور واپس آئینگے:چوہدری مبشر حسین

    Published: 12-07-2018

    Cinque Terre

    گجرات( صہیب سرور سے)سابق ایم این اے ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن حلقہ این اے69 چوہدری مبشر حسین نے کہا ہے کہ ہم آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، نہ بکے ہیں نہ جھکے ہیں ۔ موجودہ الیکشن پاکستان کی بقاء ، سلامتی اور عوام کی آزادی کا الیکشن ہے جس میں فتح انشاء اللہ تعالیٰ پاکستانی عوام کی ہو گی ۔ مسلم لیگ ن کا مورال بلند ہے ۔ وہ گزشتہ روز چاہ مغلاں میں اپنی حمایت میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جھکانے کی تمام کوششیں رائیگاں ہو چکی ہیں ، ن لیگ کیخلاف منفی ہتھکنڈوں سے جماعت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوست ، ساتھی اور ن لیگی ورکر متحرک ہو جائیں ، اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور شیر کے نشان کو جیت کا نشان بنا دیں۔ موجودہ الیکشن حق اور باطل کی معرکہ آرائی ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ، غنڈہ گردی ، بد معاشی ، اسلحہ کلچر ، قبضہ گروپوں کا دور واپس نہیں آنے دینگے ۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز پاکستان ضرور آئینگے اور اپنے ساتھ کی گئی سازشوں کا مقابلہ کرینگے ۔ عوام مخالفین کے غیر فطری اتحاد سے بد ظن ہو چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دینگے ۔ مسلم لیگ ق کے لیڈر ماضی کی طرح اس دفعہ بھی عوام کی بولیاں لگا کر عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں ، لیکن اس دفعہ غیور عوام ان کی تمام خواہشوں کو مسترد کر کے صرف اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق مسلم لیگ ن کو ووٹ دینگے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ذوالفقار وڑائچ آف کوٹ متہ نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کرتا دھرتااس حلقہ سے کامیاب ہو کر وزیر اعظم ، ڈپٹی وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر اعلیٰ سمیت اہم وزارتوں پر رہے لیکن انہوں نے اس حلقہ کیلئے کچھ نہ کیا جتنی اچھی پوسٹوں پر وہ فائز رہے اس پر ان کو چاہیے تھا کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے ایسے کام کر جاتے جو کہ مثالی ہوتے لیکن انہوں نے حلقہ کیلئے کچھ نہ کیا ۔ چوہدری مبشر حسین شریف النفس اور ایماندار نمائندے ہیں جو مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کے ظلم کے خلاف بارش کا پہلا قطرہ بن کر میدان میں آئے ۔ چوہدری برادران نے اپنے قریبی رشتہ داروں سمیت اپنے دوستوں سے بھی بے وفائی کی ، حلقہ کی عوام سے بھی بے وفائی کی ۔ چوہدری برادران حلقہ کی عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں لیکن یہاں کی عوام بکاؤ مال نہیں ہے ، یہاں کی عوام خود دار ہے اور اپنی عزت نفس رکھتی ہے ، انشاء اللہ تعالیٰ25 جولائی کو مسلم لیگ ن کے نشان شیر پر مہر لگا کر عوام ترقی اور خوشحالی کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔ اس موقع پر مرزا شہباز بیگ ، مرزا افتخار بیگ ، مرزا شوکت بیگ ، مرزا تصور بیگ ، مولوی غلام عباس ، مرزا لیاقت بیگ ، مرزا بابر بیگ ، مرزا حمزہ بیگ ، اصغر علی ، مرزا رشید بیگ ، چوہدری وقاص و دیگر بھی موجود تھے ۔