• ☚ گیس بحران بڑھتے ہی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ چمک اٹھا
  • ☚ گجرات: ڈی ایس پیز کے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس روم قائم
  • ☚ گجرات:ایف آئی اے کو 10سال سے مطلوب 2 انسانی اسمگلرگرفتار
  • ☚ راجہ ارشد محمود جماعت اسلامی کی فری لیگل کمیٹی کے صدر مقرر
  • ☚ گجرا ت پریس کلب اور بار کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ☚ ایلیٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو
  • ☚ چوہدر ی بنگش خاں کی دعوت ولیمہ ‘ اہم شخصیات کے اکٹھ میں تبدیل
  • ☚ حاجی یوسف گل کا دورہ گجرات بار‘ نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات
  • ☚ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایلیٹ ٹیسٹ
  • ☚ اقساط پرموٹر سائیکلیں فروخت کرنیوالوں نے وصولی کیلئے غنڈے پال لیے
  • ☚ عمران پانچ سال پورے نہیں کریں گے، اتنا دیوار سے نہ لگائو کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، آصف زرداری
  • ☚ گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
  • ☚ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، ملک سے محبت بھی کم ہوگئی، چیف جسٹس اسد عمر پر برہم
  • ☚ قرضے آرمی چیف کی وجہ سے ملے، عمران کا کمال نہیں، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی ختم ہوئی، شہبازشریف
  • ☚ شریف فیملی سے ایک اور خاتون کی سیاسی انٹری
  • ☚ ’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘
  • ☚ بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی نئی تنظیم سازی کردی گی صدرسخی کنجاہی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعبدالمالک ہونگے
  • ☚ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،اسلام آباد پر چڑھائی کی توحکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگی،بلاول بھٹو
  • ☚ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا
  • ☚ علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد نکل آئی
  • ☚ یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
  • ☚ یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے
  • ☚ برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی
  • ☚ 2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج
  • ☚ یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست،یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام
  • ☚ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے 16 ہزار600 پرتشدد جرائم ریکارڈ ہی نہیں کئے
  • ☚ مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ☚ بریگزٹ پر حکومت کی ڈیل نامنظور، 3 دن میں پلان B پیش کرنا ہوگا
  • ☚ پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
  • ☚ ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے
  • ☚ کراچی میں میوزیکل کنسرٹس کا دور واپس آگیا
  • ☚ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
  • ☚ فلم سے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو پھٹ پڑیں
  • ☚ ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان کی کامیابی
  • ☚ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
  • ☚ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی
  • ☚ میراتھن ریس کے روٹ کی منظوری
  • ☚ نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ
  • آج کا اخبار

    پائیدار ترقی کیلئے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گجرات یونیورسٹی میں مذاکرہ

    Published: 12-07-2018

    Cinque Terre

    گجرات (پ۔ر)جامعہ گجرات کے شعبۂ ماحولیاتی سائنسز نے بزنس انکوبیشن سنٹر کے اشتراک سے دور حاضر کے ایک اہم موضوع’’پائیدار ترقی کے لیے قدرتی وسائل کی اہمیت ‘‘ پر ممتازفلبرائٹ سکالر دانیا خان کے ساتھ مذاکرہ کا اہتمام کیا۔ دانیا خان نیویارک امریکہ میں قائم روچسٹر انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی کے شعبۂ سسٹینبل انجینئرنگ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ دانیا خان نے پائیدار ترقی اور نبی نوع انسان کی جنم بھومی کرۂ ارض کی حفاظت کے لیے قدرتی وسائل کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرۂ ارض پر موجود قدرتی وسائل کی بہترین حفاظت اور ان کا احسن استعمال تمام بنی نوع انسانی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ قدرتی وسائل کے مناسب بچاؤ کے ذریعے ہم پائیدار ترقی کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں کامیاب ہونگے۔ جدت واختراع کے حامل صنعتی منصوبہ جات قدرتی وسائل کی بہتر حفاظت میں مددگار ثابت ہونگے۔ قدرتی وسائل کو آئندہ نسلوں تک بخوبی و بحفاظت منتقل کرنے کے لیے ہمیں اپنے طرزِ زندگی میں مناسب تبدیلیاں روشناس کروانے کی از حد ضرورت ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین لیڈر شپ کا فروغ نوجوان نسل کو قدرتی وسائل کی اہمیت و افادیت سے آشنا کروانے کے لیے ناگزیر ہے۔ چیئر پرسن شعبہ ماحولیاتی سائنسز ڈاکٹر راشد سعید نے کہا کہ وسائل کا ضیاع ترقی کی راہوں میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ قدرتی وسائل کے استعمال میں میانہ روی اور اعتدال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ہمیشگی کے تصور کوکامیاب بنا سکتے ہیں۔ مختلف کیمیاوی عوامل کرۂ ارض پر ماحولیاتی تباہی کا باعث ہیں۔ علاوہ ازیں ترقی پذیر ممالک میں ماحول کولاحق خطرات زیادہ سنگین ہیں۔ نوجوانانِ پاکستان کو قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے کمربستہ کرنا ایک عہد آفریں کارنامہ ہے۔ ایکسپرٹBICمحمد حیدر معراج نے کہا کہ کرۂ ارض بنی نوع انسان کی زندگی و بقا کے لیے ایک نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ کرۂ ارض کے ماحول ووسائل کی حفاظت ہی اصلاً انسانی زندگی کے بقاء و تسلسل کی ضامن ہو سکتی ہے۔ ہمیں انفرادی و اجتماعی سطح پر قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے علم بلند کرنے کی از حد ضرورت ہے۔ دانیا خان نے طلبہ کی جانب سے اٹھائے گئے فکر انگیز سوالات کا محاکمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پچاس سالوں میں بنی نوع انسان کو توانائی، پانی، خوراک ، ماحول ، غربت ، دہشت گردی و جنگ، بیماری، تعلیم، جمہوریت اور آبادی کے حوالہ سے کئی گھمبیر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان تمام مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے قدرتی وسائل کے بچاؤ و حفاظت کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر فیکلٹی ڈاکٹر ذکی الزماں نے اظہار تشکر میں کہا کہ قدرتی وسائل انسانیت کا بہترین اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے تاکہ قدرت کی ان تمام نعمتوں سے مسلسل استفادہ جاری رہ سکے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹرSSCمحمد یعقوب اور ڈاکٹر راشد سعید نے مہمان سکالر دانیا خان کو جامعہ گجرات کا امتیازی نشان پیش کیا۔