• ☚ پاک فوج کی زیر نگرانی NA69 میں ضمنی انتخابات پر امن ماحول میں جاری رہے
  • ☚ 32سال میں ہاتھ سے تیارکیاگیاقرآنی نسخہ خاتون نےمدینہ منورہ کےقرآن میوزیم میں رکھ دیا
  • ☚ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری مونس الٰہی بھاری اکثریت سے کامیاب
  • ☚ اراکین چیمبر کیلئے پاسپورٹ دفتر میں خصوصی سروس فراہم کرنیکا اعلان
  • ☚ گجرات :15روزہ انسداد خسرہ مہم کے انتظامات مکمل376ٹیمیں تشکیل
  • ☚ مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر سجاد احمد ٹونی کی ق لیگ میں شمولیت
  • ☚ جٹووکل کے قریب پولیس کی کاروائی ‘ 2مبینہ ڈاکو گرفتار کر لیے گئے
  • ☚ گجرات: ضمنی الیکشن کے بعد تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
  • ☚ ڈنگہ میں خاتون کے گھر کا صفایا‘ سرائے عالمگیر میں مکان پر قبضہ
  • ☚ نواز شریف پارک کے باہر مسلح افراد کا مزدور پر تشدد‘ لہولہان کردیا
  • ☚ کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
  • ☚ شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے، اربوں روپے کا لین دین
  • ☚ لاہور: نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے
  • ☚ ضمنی انتخابات: پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن گئے
  • ☚ کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، اہلکار زخمی، 3 ڈکیت گرفتار
  • ☚ حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی
  • ☚ جسٹس شوکت عزیز صدیقی عہدے سے فارغ
  • ☚ سستا گھر اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ۔۔۔ نوکریاں ہی نوکریاں! وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • ☚ گجرات فسادات : بھارتی جنرل کا’ ضمیر‘ 16 سال بعد جاگ گیا
  • ☚ نادان لوگ وقت سے پہلے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ، نواز شریف
  • ☚ ٹوری کی ویلفیئر سکیم سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے،گورڈن براؤن
  • ☚ ٹومی رابنسن کے ساتھ فوجیوں کی تصویر پر آرمی نے تحقیقات شروع کر دی
  • ☚ چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے
  • ☚ داعش30 ہزار جنونی دہشت گردوں کے سہاریمافیا کی شکل میں واپسی کیلئے تیار
  • ☚ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جنید صفدراور زکریا شریف کو کلیئر کردیا
  • ☚ برطانیہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے 9 برطانوی شہریوں کو واپس لینے سے انکار کردیا
  • ☚ پارلیمنٹری گروپ کے دورہ کشمیر سے مسئلہ اٹھانے میں مدد ملے گی، بیرسٹر عمران حسین ایم پی
  • ☚ مے کی لیبر ووٹرز سے اپیل کے ساتھ سینٹر گراؤنڈ حاصل کرنے کی کوشش
  • ☚ پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں کوئی جائیداد نہیں، اسحاق ڈار
  • ☚ آرٹیکل35اے پر کشمیر ی ڈائسفرا اسٹیئر نگ گروپ کا قیام ، کمیٹی تشکیل
  • ☚ گہری رنگت کی وجہ سے بچپن میں بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا
  • ☚ اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام
  • ☚ امیتابھ بچن نے بھی جنسی ہراسانی پر خاموشی توڑ دی
  • ☚ ایشوریا بھی بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف میدان میں آگئیں
  • ☚ ہراسانی سے متعلق ’’می ٹو‘‘ مہم سے لوگوں کی سوچ تبدیل نہیں ہوگی، سشمیتا
  • ☚ ’ڈرا‘ نے گرین کیپس کو ڈرا دیا، سیریز داؤ پر لگ گئی
  • ☚ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کیلئے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست
  • ☚ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی اور ٹی ٹین لیگ کے بارے میں فیصلہ کریگا
  • ☚ دل برداشتہ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر
  • ☚ دبئی ٹیسٹ، پاکستان جیت کی شاہراہ پر،محمد عباس کی7گیندوں پر 3وکٹ
  • آج کا اخبار

    ایشین گیمز والی بال، پاکستان نے بھارت کو روند دیا، سیمی فائنل تک رسائی

    Published: 30-08-2018

    Cinque Terre

    ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی کے بعد والی بال ایونٹ کے بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، والی بال میں بھارت کو روند دیا۔ جبکہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ گول سے ہراکر مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کرلی۔ جمعرات کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل جاپان سے کھیلے گی۔ پاکستان نے اپنے 5 پول میچز میں مجموعی طور پر 45 گول کیے اور اس کے خلاف صرف ایک گول اسکور ہوا۔ پاکستان ٹیم پول بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ پول اے میں بھارت بھی 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ منگل کو جاپان نے کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں منگل کو کھیلے گئے مینز ہاکی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔ میچ کے دوسرے ہی منٹ میں محمد عتیق نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو9ویں منٹ میں مبشر علی نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے دوگنی کردی۔25ویں منٹ میں مبشر علی نے پینالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کی برتری 3۔0 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی ٹیم چھائی رہی اور چھٹے منٹ میں پاکستانی کھلاڑی علی شان نے شاندار گول کر کے مقابلہ 4۔0 گولز کر دیا جس کے بعد حریف ٹیم کی میچ میں واپسی کی تمام تر امیدیں ختم ہو گئیں۔ میچ کے 48ویں منٹ میں محمد عتیق نے پینالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کر کے مقابلہ 5۔0 گولز کر دیا اور میچ کے اختتام تک حریف ٹیم کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عتیق اور مبشر علی نے 2، 2 اور علی شان نے ایک گول اسکور کیا۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس نے تھائی لینڈ اور اومان کو 10،10 ، قازقستان کو 0۔16اور ملائیشیا کو 1۔4سے شکست دی تھی۔ دریں اثنا پاکستان والی بال ٹیم نے بھارت کو 1۔3 سے شکست دیدی۔ مینز والی بال کوارٹر فائنل میں روایتی حریف مدمقابل ہوئے، بھارت نے پہلا سیٹ 21۔25سے جیتا تاہم پاکستانی پلیئرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کا اسکور 21۔25، 21۔25، 21۔25 اور 23۔25 رہا۔ قومی والی بال ٹیم نے پہلے پول میچ میں منگولیا کو 0۔3 سے شکست دی تھی، دوسرے اور تیسرے میچ میں ایران اور کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایشین گیمز میں چین کے میڈل کی تعداد206 ہوگئی ہے جس میں سونے کے97 ، چاندی کے64 اور کانسی کے45 میڈل شامل ہیں۔