• ☚ گیس بحران بڑھتے ہی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ چمک اٹھا
  • ☚ گجرات: ڈی ایس پیز کے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس روم قائم
  • ☚ گجرات:ایف آئی اے کو 10سال سے مطلوب 2 انسانی اسمگلرگرفتار
  • ☚ راجہ ارشد محمود جماعت اسلامی کی فری لیگل کمیٹی کے صدر مقرر
  • ☚ گجرا ت پریس کلب اور بار کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ☚ ایلیٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو
  • ☚ چوہدر ی بنگش خاں کی دعوت ولیمہ ‘ اہم شخصیات کے اکٹھ میں تبدیل
  • ☚ حاجی یوسف گل کا دورہ گجرات بار‘ نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات
  • ☚ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایلیٹ ٹیسٹ
  • ☚ اقساط پرموٹر سائیکلیں فروخت کرنیوالوں نے وصولی کیلئے غنڈے پال لیے
  • ☚ عمران پانچ سال پورے نہیں کریں گے، اتنا دیوار سے نہ لگائو کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، آصف زرداری
  • ☚ گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
  • ☚ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، ملک سے محبت بھی کم ہوگئی، چیف جسٹس اسد عمر پر برہم
  • ☚ قرضے آرمی چیف کی وجہ سے ملے، عمران کا کمال نہیں، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی ختم ہوئی، شہبازشریف
  • ☚ شریف فیملی سے ایک اور خاتون کی سیاسی انٹری
  • ☚ ’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘
  • ☚ بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی نئی تنظیم سازی کردی گی صدرسخی کنجاہی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعبدالمالک ہونگے
  • ☚ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،اسلام آباد پر چڑھائی کی توحکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگی،بلاول بھٹو
  • ☚ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا
  • ☚ علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد نکل آئی
  • ☚ یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
  • ☚ یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے
  • ☚ برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی
  • ☚ 2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج
  • ☚ یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست،یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام
  • ☚ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے 16 ہزار600 پرتشدد جرائم ریکارڈ ہی نہیں کئے
  • ☚ مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ☚ بریگزٹ پر حکومت کی ڈیل نامنظور، 3 دن میں پلان B پیش کرنا ہوگا
  • ☚ پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
  • ☚ ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے
  • ☚ کراچی میں میوزیکل کنسرٹس کا دور واپس آگیا
  • ☚ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
  • ☚ فلم سے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو پھٹ پڑیں
  • ☚ ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان کی کامیابی
  • ☚ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
  • ☚ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی
  • ☚ میراتھن ریس کے روٹ کی منظوری
  • ☚ نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ
  • آج کا اخبار

    پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا تھے ، بارہویں صدر ممنون حسین کی مدت 8ستمبر کو مکمل ہوگی

    Published: 04-09-2018

    Cinque Terre

    لاہور: آج ملک کے تیرہویں صدر کا انتخاب ہوگاجو9ستمبرکو اپنا عہدہ سنبھالیں گے ۔ ملک کے پہلے صدر اسکندر مرزا تھے جو23مارچ 1956ء سے 27اکتوبر 1958ء تک صدر پاکستان رہے۔ چیف ما رشل لاایڈمنسٹریڑ جنرل ایوب خان 27مارچ 1958ء کو انہیں برطرف کر کے خود صدر بن گئے ۔ وہ 25مارچ 1969ء تک اس عہدے پر رہے۔پاکستان کے تیسرے صدر یحییٰ خان تھے۔ صدر ایوب خان نے اپنے دور صدارت میں انہیں 1966میں بری فوج کا سربراہ نامزد کیا۔ یحییٰ خان نے 25مارچ 1969ء کو ایوب خان کے استعفے کے بعد عہدہ صدارت بھی سنبھال لیا۔ یحییٰ خان کے یہ دونوں عہدے سقوط ڈھاکہ کے بعد 20دسمبر 1971ء کو ختم ہوئے۔چوتھے صدر ذوالفقار علی بھٹوتھے جنہیں 20دسمبر 1971ء میں جنرل یحییٰ خان نے پاکستانی حکومت کی ذمہ داریاں سونپیں۔ وہ 20دسمبر 1971ء سے 13اگست 1973ء تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔فضل ا لہیٰ چوہدری 1973ء کے آئین کے تحت پاکستان کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور 14اگست 1973ء سے 16ستمبر 1978ء تک پاکستان کے صدر رہے اور جنرل ضیاء الحق کے اقتدار پر قبضے کے بعد16ستمبر 1978 کو مستعفی ہو گئے۔جس کے بعد ضیاء الحق پاکستان کے چھٹے صدر بن گئے۔ انہوں نے 16ستمبر 1978ء کو حلف اٹھایا اور 17اگست 1988ء کو فضائی حادثے میں موت تک اس عہدے پر رہے۔ اسی دن غلام اسحاق خان نےصدر مملکت کے فرائض سنبھالے اور 18جولائی 1993ء تک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ آٹھویں صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے 14نومبر 1993ء کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صدارت کا منصب سنبھالا اور 2دسمبر 1997ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔ نویں صدر محمد رفیق تارڑ یکم جنوری 1998ء کو صدر مملکت بنے ۔ 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے باوجود انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 20جنوری 2001ء تک صدر رہے۔ دسویں صدر جنرل پرویز مشرف تھے۔ جنہوں نے 20جون 2001ء کو ریفرنڈم کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔ وہ 18اگست 2008ء تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ پرویز مشرف نے 18اگست 2008ء کو قوم سے خطاب کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا۔جس کے بعد پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری صدر منتخب ہوئے اور 9ستمبر 2008ء سے 9ستمبر 2013ء تک صدر پاکستان رہے۔پاکستان کے بارہویں صدرمسلم لیگ (ن) کے ممنون حسین منتخب ہوئے۔ جنہوں نے 9ستمبر 2013ء کو عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کی مدت 8ستمبر 2018ء کو مکمل ہو رہی ہے