• ☚ شہباز پور پل پرروکنے کی سزا‘گاڑی سوارو ں نے سیکیورٹی گارڈ کچل ڈالا
  • ☚ چوہدری محمد ارشد چیچیاں کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل
  • ☚ حاجی محمد بشیر کو حج بیت اللہ کی سعادت پر اہم شخصیات کی مبارکباد
  • ☚ بشیر احمد کو حج کی سعادت پر اہم شخصیات کی مبارکبادیں
  • ☚ گجرات:رجسٹریشن نہ کرانے پر مالک مکان کرایہ دار سمیت گرفتار
  • ☚ موجوکی میں سسرالیوں کا بہو پر بدترین تشدد‘ ہڈی پسلی ایک کردی
  • ☚ پاکستانی قومی بھار تی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیگی:مہر فاروق
  • ☚ لالہ موسی میں گرانفروشی کا بازار گرم‘پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال
  • ☚ مجلس قادریہ حضرت دیوان حضوری الکویت کے زیر اہتمام روحانی محفل
  • ☚ امام حسین کی شہا دت دنیا کے لیے مشعل راہ ہے:چوہدری عظمت
  • ☚ متحدہ اپوزیشن ، ن لیگ کا پی پی قیادت سے رابطہ ،ذرائع
  • ☚ فرانسیسی جنگی طیاروں کے سودے میں اربوں کی کرپشن، مودی حکومت خطرے میں
  • ☚ نواز شریف لاہور کے بعد جاتی امرا پہنچ گئے
  • ☚ سوئی گیس مہنگی، LPG سستی، قیمت میں 10 سے 143 فیصد اضافہ، LPG کے تمام ٹیکس ختم، صرف 10 فیصد GST لگے گا، بلوچستان،سندھ کیلئے CNG بھی مہنگی
  • ☚ ایشیا کپ: پاکستان فیورٹ ہے بھارت نہیں، سنجے منجریکر
  • ☚ وزیراعظم ہائوس کی 8 بھینسوں کی تفصیل سامنے آگئی
  • ☚ شریف خاندان کے پیرول میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری
  • ☚ ’شریف خاندان کو مفروضے پر دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی‘
  • ☚ جمہوریت مضبوط،مزیدمستحکم ہوگی،نئے صدر کی حلف برداری جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اہم ہے، آرمی چیف
  • ☚ جمہوریت مضبوط،مزیدمستحکم ہوگی،نئے صدر کی حلف برداری جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے اہم ہے، آرمی چیف
  • ☚ برطانوی نیو کلیئر ڈیٹرنٹ انفراسٹرکچر مقصد کیلئے فٹ نہیں، ایم پیز
  • ☚ برطانیہ کا بریگزٹ پلان مسترد،تھریسامے کو ہزیمت کاسامنا
  • ☚ برطانوی سیاست میں ساجدجاویدکے عروج پر برٹش ایشیائی باشندوں کاجشن
  • ☚ برطانیہ پاکستان کی سیاسی حساسیت سے واقف
  • ☚ بریگزٹ کے بعد انتقام کا خدشہ، ای یو مائیگرنٹس کو برطانوی ویزے دینے پر غور
  • ☚ سکھوں کا علیحدہ مملکت کیلئے خالصتان ایڈمنسٹریشن کا تاریخی اعلان
  • ☚ لندن: منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت اہلیہ سمیت گرفتار
  • ☚ بریگزٹ: یورپی یونین تھریسامے کو اپنی تجاویز پر قائل کرنے میں ناکام
  • ☚ ایم پیز کو میرے پلان یا پھر کوئی ڈیل نہیں کا انتخاب کرنا ہوگا، تھریسا مے
  • ☚ برطانیہ: منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی کا نام سامنےآگیا
  • ☚ ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جسے دیکھ کر بیٹی شرمندہ ہوجائے، ابھیشیک بچن
  • ☚ دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار
  • ☚ شلپا شیٹھی کو سڈنی ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا
  • ☚ شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی پر ماورا مذاق کا نشانہ بن گئیں
  • ☚ ایشیا کپ ،آج پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرانے کے لئے پرعزم
  • ☚ فخر زمان نے کس طرح خود اپنی وکٹ ضائع کی ؟
  • ☚ پاکستان کو 9 وکٹ سے شکست،بھارت فائنل میں
  • ☚ ایشیاکپ کے شیڈول میں توازن نہیں، پی سی بی
  • ☚ روتے ہوئےافغان بولر آفتاب کو شعیب ملک نےگلے لگا لیا
  • ☚ شعیب ملک نےسینئر ہونےکا حق ادا کردیا، سرفرازاحمد
  • آج کا اخبار

    کلثوم نواز انتقال کرگئیں، 13 ماہ سے لندن میں زیرعلاج، تین مرتبہ خاتون اول رہیں ، تدفین جمعہ کو لاہور میں نوازشریف،مریم، صفدر جنازے میں شریک ہ

    Published: 13-09-2018

    Cinque Terre

    لندن،،راولپنڈی:سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی اہلیہ تین بار خاتون اول رہنے والی بیگم کلثوم نواز یہاں لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کی میت پاکستان لے جانے کے لئے ان کے دیور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف لندنآئیں گے۔ ان کی تدفین جمعے کو لاہور میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے اڈیالہ جیل میں قیدنواز شریف، مریم نوازا ور کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔ کلثوم نواز کی رحلت پر صدر مملکت عارف علوی،وزیر اعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ،سیاسی و مذہبی قیادت نے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سابق وزیراعظم پاکستان کو تعزیتی خط ارسال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازمنگل کو ہارلے سٹریٹ کلینک میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔ گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا 68 سالہ بیگم کلثوم نواز کوبدھ کی شب طبیعت خرابی پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،تاہم ان کی طبعیت بہتر نہ ہوسکی اور منگل کو خالق حقیقی سے جاملیں۔وہ تقریباً ایک سال 25 دن تک یہاں لندن میں زیر علاج رہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف اورمرحومہ کے بیٹے حسین نواز نے بیگم کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جمعرات کو لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائے گا جہاں جاتی امرا لاہورمیں جمعے کو ان کی تدفین کی جائے گی۔بیگم کلثوم نواز کی میت لندن کے ریجنٹ پارک کے علاقے میں واقع مسجد کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ شریف خاندان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف بدھ کو لندن پہنچیں گے۔ میت کے ساتھ 10 افرادپاکستان جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی میت کی واپسی کیلئے لندن کے پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک رابطہ کار افسر مقرر کردیا تاہم اطلاعات کے مطابق شریف فیملی کی میت کی منتقلی کے حوالے سے ہائی کمیشن کی معاونت کی پیش کش کو شکریہ کے ساتھ مسترد کریا۔خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ میت کی منتقلی کے تمام انتظام شریف خاندان خود کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر پر اڈیالہ جیل میں قیدان کے شوہر نوازشریف،بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدرغم سے نڈھال ہوگئے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف بھی اڈیالہ جیل پہنچے اورانھیں تسلی دی۔ انھوں نے میت کی پاکستان منتقلی کے حوالے سے بھی نواز شریف سیمشاورت کی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین کے لیے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیرول پر رہائی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ پیرول پر رہائی کیلئے قانونی دستاویزات کی تیاری جاری ہے۔ادھرو زیر اعظم عمران خان نے کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہیکہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں۔وزیر اعظم نیلواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورآرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری ، شریک چیئر مینآصف زرادی ، مولانافضل الرحمٰن ، سرج الحق، زاہد خان ، محمود اچکزئیآزادکشمیر کے صدرسردارمسعود، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور نوازشریف کو تعزیتی خط بھی ارسال کیا۔