Published: 19-09-2018
ابوظہبی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکیآرتھر نے چارج سنبھالنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی ہے۔ نوجوان ٹیم نے کوچ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنی فیلڈنگ کو ورلڈ کلاس بنادیا ہے۔ ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے میچ میں دو بیٹسمین رنآؤٹ ہوئے۔ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ دو سال میں 32 ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم نے دنیا میں سب سے زیادہ بیٹسمین 24رنآؤٹ کئے ہیں۔ ان کا رنآؤٹ کا تناسب سے زیادہ ہے۔ بنگلہ دیش نے32میچوں میں 21، بھارتی ٹیم نے 43میچوں میں 25رنآؤٹ کئے ہیں۔ چھ سال قبل پاکستانی ٹیم چار اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ ہانگ کانگ کے خلاف ایشیا کپ میں پاکستان نے چار فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کو کھلایا۔