Published: 20-09-2018
گجرات (نمائندہ شانہ بشانہ)ڈیل یا ڈھیل ‘ میا ں نو از شریف مریم نو از کیپٹن (ر)صفدر کی رہا ئی پر نہیں خو شی کہیں غم ‘ رنگ برنگے تبصر ے اب کیا ہو گا ‘ سب کی نظر یں اگلے سیا سی منظر نا مہ پر لگ گئیں ‘ چوہدری بر ادران اور میا ں نو از شریف میں مستقبل میں دوریا ں ختم ہو نے کی پیشن گوئیا ں بھی کر دی گئیں ‘ نو از شریف اور شہبا ز شریف کے سیا سی راستے جدا ہو جا ئینگی ‘تجزیہ نگاروں کی رائے ‘ تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعظم میا ں نو از شریف انکی صاحبزادی میر یم نو از اور داماد کیپٹن صفدر کے اسلام آبا د ہا ئیکو رٹ کے فیصلے کے بعد رہا ئی پر کہیں خو شی کہیں غم کے منا ظر دیکھنے کو ملے ‘ گجرات میں ن لیگی راہنما ؤ ں کے ڈیر وں دفاتر پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ‘ سب سے زیا دہ جشن ڈیر ہ کو ٹلہ پر منایا گیا ‘جبکہ تحریک انصاف کے راہنما ؤ ں اور ڈیر وں پر لو گ ماتم نظر آیا نو از شریف کی رہا ئی کو گھڑا سیا سی کر نیوالو ں نے ڈیل کا نتیجہ قرار دیا ‘ جبکہ کئی تجزیہ نگار اسے ڈھیل بھی قرار دیتے رہے ‘نو از شریف مریم نو از پاکستان سے چلے جا ئیں گے یا ملک میں رہ کر ہی سیا ست کر ینگے اس حوالہ سے بھی سیا سی راہنما کا رکن اور عوام رنگ بر نگ تبصرے کر تے رہے ۔