• ☚ پاک فوج کی زیر نگرانی NA69 میں ضمنی انتخابات پر امن ماحول میں جاری رہے
  • ☚ 32سال میں ہاتھ سے تیارکیاگیاقرآنی نسخہ خاتون نےمدینہ منورہ کےقرآن میوزیم میں رکھ دیا
  • ☚ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری مونس الٰہی بھاری اکثریت سے کامیاب
  • ☚ اراکین چیمبر کیلئے پاسپورٹ دفتر میں خصوصی سروس فراہم کرنیکا اعلان
  • ☚ گجرات :15روزہ انسداد خسرہ مہم کے انتظامات مکمل376ٹیمیں تشکیل
  • ☚ مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر سجاد احمد ٹونی کی ق لیگ میں شمولیت
  • ☚ جٹووکل کے قریب پولیس کی کاروائی ‘ 2مبینہ ڈاکو گرفتار کر لیے گئے
  • ☚ گجرات: ضمنی الیکشن کے بعد تجاوزات کیخلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
  • ☚ ڈنگہ میں خاتون کے گھر کا صفایا‘ سرائے عالمگیر میں مکان پر قبضہ
  • ☚ نواز شریف پارک کے باہر مسلح افراد کا مزدور پر تشدد‘ لہولہان کردیا
  • ☚ کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک
  • ☚ شہری کے مرنے کے بعد بینک اکاؤنٹ کھل گئے، اربوں روپے کا لین دین
  • ☚ لاہور: نوازشریف شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث ووٹ نہ ڈال سکے
  • ☚ ضمنی انتخابات: پہلی بار بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی انتخابی عمل کا حصہ بن گئے
  • ☚ کراچی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، اہلکار زخمی، 3 ڈکیت گرفتار
  • ☚ حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی
  • ☚ جسٹس شوکت عزیز صدیقی عہدے سے فارغ
  • ☚ سستا گھر اسکیم کا سب سے بڑا فائدہ۔۔۔ نوکریاں ہی نوکریاں! وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • ☚ گجرات فسادات : بھارتی جنرل کا’ ضمیر‘ 16 سال بعد جاگ گیا
  • ☚ نادان لوگ وقت سے پہلے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ، نواز شریف
  • ☚ ٹوری کی ویلفیئر سکیم سے لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے،گورڈن براؤن
  • ☚ ٹومی رابنسن کے ساتھ فوجیوں کی تصویر پر آرمی نے تحقیقات شروع کر دی
  • ☚ چیف جسٹس ثاقب نثار مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کرینگے
  • ☚ داعش30 ہزار جنونی دہشت گردوں کے سہاریمافیا کی شکل میں واپسی کیلئے تیار
  • ☚ سکاٹ لینڈ یارڈ نے جنید صفدراور زکریا شریف کو کلیئر کردیا
  • ☚ برطانیہ نے داعش سے تعلق رکھنے والے 9 برطانوی شہریوں کو واپس لینے سے انکار کردیا
  • ☚ پارلیمنٹری گروپ کے دورہ کشمیر سے مسئلہ اٹھانے میں مدد ملے گی، بیرسٹر عمران حسین ایم پی
  • ☚ مے کی لیبر ووٹرز سے اپیل کے ساتھ سینٹر گراؤنڈ حاصل کرنے کی کوشش
  • ☚ پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں کوئی جائیداد نہیں، اسحاق ڈار
  • ☚ آرٹیکل35اے پر کشمیر ی ڈائسفرا اسٹیئر نگ گروپ کا قیام ، کمیٹی تشکیل
  • ☚ گہری رنگت کی وجہ سے بچپن میں بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا
  • ☚ اداکارہ میرا پر شہری کے گھر پر قبضہ کا الزام
  • ☚ امیتابھ بچن نے بھی جنسی ہراسانی پر خاموشی توڑ دی
  • ☚ ایشوریا بھی بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف میدان میں آگئیں
  • ☚ ہراسانی سے متعلق ’’می ٹو‘‘ مہم سے لوگوں کی سوچ تبدیل نہیں ہوگی، سشمیتا
  • ☚ ’ڈرا‘ نے گرین کیپس کو ڈرا دیا، سیریز داؤ پر لگ گئی
  • ☚ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کیلئے وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام سر فہرست
  • ☚ آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی اور ٹی ٹین لیگ کے بارے میں فیصلہ کریگا
  • ☚ دل برداشتہ لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر
  • ☚ دبئی ٹیسٹ، پاکستان جیت کی شاہراہ پر،محمد عباس کی7گیندوں پر 3وکٹ
  • آج کا اخبار

    برطانیہ پاکستان کی سیاسی حساسیت سے واقف

    Published: 20-09-2018

    Cinque Terre

    لندن: برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرے گی لیکن برطانیہ میں کوئی بھی کارروائی قانون کے مطابق ہوگی اور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور قانون کے دائرے سے باہر کچھ نہیں کیا جائے گا۔ فارن اور کامن ویلتھ آفس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ برطانیہ پاکستان کی سیاسی حساسیت سے واقف ہے اور قانونی طریقہ کار پر پوری طرح عملدآمد کو یقینی بنائے گا۔ جب ان سے وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کی جانب سے کئے جانے والے اس اعلان کے بارے سوال کیا گیا، جس میں انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان سے اربوں پونڈ لوٹ کر برطانیہ میں جمع کئے گئے ہیں، ترجمان نے کہا کہ ہرمیجسٹیز ریونیو اور کسٹمز ہی اس بات کا فیصلہ کرسکتا ہیں کہ اثاثے قانونی ہیں یا غیر قانونی۔ ترجمان نے پاکستان میں کسی فرد یا پارٹی کی جانب سے دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا، تاہم اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ جذباتی سیاسی بیانات پر نہیں بلکہ انصاف کے نظام پر عمل کرے گا۔ برطانیہ کا عدالتی اور انصاف کا نظام ہی یہ حتمی فیصلہ کرے گا کہ کیا درست ہے اور کیا غلط۔، اس کا حتمی فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ ترجمان نے کہا کہ کرپشن سے نمٹنا برطانوی حکومت کی ترجیح ہے، ہم اس معاملے میں پاکستان کے ساتھ تعمیری انداز میں کام جاری رکھیں گے۔ جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ اسی انداز میں تعاون کرے گی، پاکستان کی حکومت اور میڈیا جس طرح پیش کررہا ہے اور کیا بہت سے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جانے والی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عدالتی نظام اور موجودہ قانونی اور سفارتی چینلز سے ماورا کچھ بھی نہیں ہوگا، سب کچھ عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگا۔ ہمارے پاس مشتبہ منی لانڈرنگ، کرپشن اور غیرقانونی اثاثے برآمد کرنے کیلئے تحقیقات کا ایک مضبوط قانونی اور ریگولیٹری طریقہ کار موجود ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے اور انھیں برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا، کیونکہ اس سے دونوں ملکوں اور بحیثیت مجموعی اس پورے خطے کی سیکورٹی، استحکام اور خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم تھریسا مے کی ان سے بات چیت کا حوالہ دیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سیکورٹی میں تعاون، اینٹی کرپشن اور دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں بہتر تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم تھریسا مے نے اس بات کی اہمیت کو نوٹ کیا ہے کہ پاکستان قانون کی حکمرانی کو بالادست رکھنے کے ذمہ دار اداروں کو مستحکم بنانے اور خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے وعدے پر عمل کر رہا ہے