• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پاک بھارت کشیدگی، سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت کی چکا چوند ماند پڑنے کا خطرہ
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ عمران خان نے بھارتی دھمکیوں کا دو ٹوک جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے، کمیٹی رہنما
  • ☚ تھریسامے کے ’’مخالفانہ ماحول‘‘میں 5 سال قبل گرفتار طالب علم اب تک زیرحراست
  • ☚ کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کر رہا تھا، پاکستانی اٹارنی جنرل
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ کرینہ کپور کی پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین
  • ☚ سدھو کو کپل شرما شو سے نکالنے میں سلمان خان ملوث نکلے
  • ☚ علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ آسٹریلیا سے سیریز،حارث رئوف سلیکٹرز کی نظر میں آگئے
  • ☚ سپرلیگ پاکستان کیلئے مفید، اچھے کرکٹر ملیں گے، شاہد آفریدی، ٹیلنٹ کو پرکھا جائے
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • آج کا اخبار

    مسئلہ کشمیر خطے کے امن میں رکاوٹ ہے، افغان جنگ عسکری طاقت سے نہیں جیتی جاسکتی، شاہ محمود

    Published: 30-09-2018

    Cinque Terre

    کراچی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت ، صبر کا امتحان نہ لیاجائے، مسئلہ کشمیر خطے کے امن میں رکاوٹ ہے، افغان جنگ عسکری طاقت سے نہیں جیتی جاسکتی،کلبھوشن نے بھارتی حکومت کی ایماء پر پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی،مودی حکومت نے تیسری مرتبہ انکار کرکے اہم موقع گنوا دیا،سنجیدہ مذاکرات سے مسائل کا حل اور پڑوسی ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں ، مشرق وسطیٰ کے حالات باعث تشویش ہیں،مسئلہ فلسطین آج بھی اپنی جگہ موجود ہے، گستاخانہ خاکےبنانےکےمنصوبے سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،افغانستان، پاکستان کافی عرصےسےبیرونی قوتوں کی غلط فہمیوں کانشانہ بن رہے ہیں،افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے خواہاں ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں،عالمی مفادات کے حصول کیلئے کوشاںہیں۔وزیر خارجہ شاہ   محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس سےاردو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں، آنجہانی کوفی عنان کی اقوام متحدہ کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے روشناس کرانے کے لیے اہم کردار ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے حل اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے کوشاں رہے گا اور نظریاتی یگانگت، عہدوں کی پاسداری اور اقوام عالم کے ساتھ مل کر نئی جہتوں کی تلاش اور اہداف کے تعین میں کوشاں رہے گا لیکن ہم ہر گز اپنے قومی مفادات، ریاستی آزادی اور حقوق خود مختاری اور عوام و ملک کی سلامتی کے تحفظ پر کسی قسم کے سودے بازی کا متحمل نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں برداشت کی جگہ نفرت کی عمل داری بڑھتی جارہی ہے، تجارتی جنگ کے گہرے بادل افق پر نمودار ہیں، پائیدار ترقی کی راہوں میں نئی مشکلات درپیش ہیں جو قابل تشویش ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات بالخصوص باعث تشویش ہیں، ہم تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور یہاں پر بھارت کے وزیر خارجہ سے ملاقات کا ایک اہم موقع تھا جس کو مودی حکومت نے دوماہ قبل بننے والے ڈاک ٹکٹوں پر ایک تصویر کا بہانہ بنا کر ضائع کردیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی نشاندہی کی گئی ،ہم اس کی جزئیات پر عمل کا مطالبہ کرتے ہیں،اگر ہندوستان سرحد پر کوئی عمل کرتا ہے اور محدود اپنے کسی منصوبے پر عمل کرتا ہے تو بھارت کو پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب ملے گا، پاکستان کے پاس اپنے دفاع کا حق ہے ، پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ سے بچنے کے لیے تیار ہے تاہم جنوبی ایشیا میں ایک ملک کی وجہ سے سارک کو غیرفعال کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 17سالہ جنگ عسکری ذرائع سے نہیں جیتی جاسکتی ہے، پاکستان، افغانستان کے امن کے لیے بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان طویل ترین عرصے سے غیرملکی پناہ گزینوں کی آماجگاہ بنا آرہا ہے جس کی مثال نہیں ملتی اور دیگر ممالک پناہ گزینوں کو قبول کرنے سے انکار کر رہے ہیں، ہم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے پاکستان میں دہشت گردوں کو شکست دی گئی، وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ دہشتگردی کی مالی معاونت کررہا ہے، کلبھوشن یادیو کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت نے پاکستان میں مداخلت کی اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی،تمام واقعات کےثبوت بھارت اوراقوام متحدہ کےساتھ شیئرکرناچاہتے تھے،انسانی حقوق رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیاہے،آزاد جموں کشمیرمیں کمیشن کا خیر مقدم کریں گے امید ہے بھارت بھی کرے گا،اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کےبغیرمسئلہ کشمیرحل نہیں ہوسکتا،7دہائیوں سے کشمیری بھارتی مظالم برداشت کررہے ہیں،دہشتگردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے، اسکول کے معصوم بچوں کے قتل عام کو پاکستان نہیں بھولےگا،مستونگ سانحے کو بھی کبھی نہیں بھولیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ایک ترقی کا منصوبہ ہے،پاکستان آزادی سےاب تک یو این منشورکا پاسداراور فعال رکن رہاہے،امن آپریشن میں حصہ لینے والے ممالک میں ہم سرفہرست ہیں،عالمی برادری پاکستان پر اعتماد کرتی ہے،موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے ،آلودگی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے ،پیرس سمجھوتے کو صنعتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیاجائےگا،پاکستان میں 5سال کے دوران 10ارب درختوں کی پلاننگ کی گئی ہے۔