• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پاک بھارت کشیدگی، سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت کی چکا چوند ماند پڑنے کا خطرہ
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ عمران خان نے بھارتی دھمکیوں کا دو ٹوک جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے، کمیٹی رہنما
  • ☚ تھریسامے کے ’’مخالفانہ ماحول‘‘میں 5 سال قبل گرفتار طالب علم اب تک زیرحراست
  • ☚ کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کر رہا تھا، پاکستانی اٹارنی جنرل
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ کرینہ کپور کی پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین
  • ☚ سدھو کو کپل شرما شو سے نکالنے میں سلمان خان ملوث نکلے
  • ☚ علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ آسٹریلیا سے سیریز،حارث رئوف سلیکٹرز کی نظر میں آگئے
  • ☚ سپرلیگ پاکستان کیلئے مفید، اچھے کرکٹر ملیں گے، شاہد آفریدی، ٹیلنٹ کو پرکھا جائے
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • آج کا اخبار

    لاہور: کینگروز کا شکار کرنے کیلیے تیار کردہ پاکستانی اسپن جال کمزور پڑ گیا۔

    Published: 07-10-2018

    Cinque Terre

    پاکستان کی یواے ای میں بیشتر فتوحات اسپنرز کی مرہون منت رہی ہیں، سعید اجمل اور عبدالرحمان نے چند برس قبل اس وقت کی عالمی نمبر ون انگلش ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے، 2 سال قبل کینگروز نے امارات کا دورہ کیا تو مہمانوں کی 40 میں سے 30وکٹیں یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور محمد حفیظ لے اڑے تھے۔اگرچہ عام طور پر پلیئنگ الیون میں ایک ساتھ 2 اسپنرز کو شامل نہیں کیا جاتا لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے یاسر شاہ اور شاداب خان کو میدان میں اتارنے کیلیے منصوبہ بندی کرچکے تھے، نوجوان لیگ اسپنر نے 2017کے برج ٹاؤن ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا، گزشتہ دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں انھوں نے گیند سے زیادہ بیٹ کے ساتھ کمال دکھاتے ہوئے تینوں ٹیسٹ میں ایک ایک ففٹی بنائی، ان کی کارکردگی میں بہتری کے آثار نظر آئے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے یاسر شاہ اور شاداب خان کو میدان میں اتارنے کیلیے پلاننگ کرچکے اور ان کو یقین تھا کہ سینئر بولر کے ساتھ نوجوان لیگ اسپنر بھی کینگروز کیلیے بچھائے جانیوالے اسپن جال کو مضبوط بنانے میں کامیاب ہونگے،مگر پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی دھچکا لگ گیا ہے۔گروئن انجری کے شکار شاداب خان کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی،محدود اوورز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے نوجوان لیگ اسپنر ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔’’کرک انفو‘‘ کے مطابق شاداب خان تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے،اگرچہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ تاحال ان کی صحتیابی کیلیے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں مگر شاداب کی کینگروز کیخلاف اتوار کو دبئی میں شروع ہونیوالے پہلے ٹیسٹ میں شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے،اس صورتحال میں پاکستان کو اب ناتجربہ کار بلال آصف پر انحصار کرنا ہوگا۔نوجوان آف اسپنر نے ابھی تک صرف 3ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے اور ٹیسٹ ڈیبیو کے منتظر ہیں، شاداب خان کے فٹنس مسائل کی وجہ سے یاسر شاہ کے ساتھ سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ذمہ داری بڑھ گئی۔دورۂ زمبابوے میں کوئی ون ڈے میچ کھیلے بغیر قومی ٹیم سے باہر کیے جانے والے کرکٹرز کا ٹیسٹ سیریز میں کردار مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے،کینگرو ٹاپ آرڈر کے 6 بیٹسمینوں میں سے کم از کم 3لیفٹ ہینڈرز کی موجودگی میں محمد حفیظ کو اب بولنگ کا زیادہ بوجھ بانٹنا ہوگا۔یاد رہے کہ ماضی میں بار بار بولنگ ایکشن قانون کی زد میں آنے والے محمد حفیظ اصلاح کے بعد معطلی ختم کرا چکے لیکن یواے ای میں ریڈار میں ہوں گے، بلال آصف کا بولنگ ایکشن بھی اکتوبر 2015میں زمبابوے کیخلاف ڈیبیو سیریز پر رپورٹ ہوا تھا لیکن وہ اسی ماہ کلیئرنس پانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈراپ کیے جانے والے محمد عامر کا خلا پْر کرنے کیلیے کینگروز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں میر حمزہ کو ڈیبیو کا موقع دیے جانے کا امکان ہے،ان فارم محمد عباس کی معاونت کیلیے مینجمنٹ کو وہاب ریاض اور میر حمزہ میں سے کسی ایک انتخاب کرنا ہوگا،سینئر پیسر کینگروز کیخلاف پریکٹس میچ میں متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔دریں اثنا پہلے ٹیسٹ سے قبل دبئی میں گرین کیپس کی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کیلیے مشقیں کیں۔