• ☚ مریضو ں کی سہولیات کیلئے بی ایچ یوز چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ
  • ☚ میونوال :بینک کی اقساط نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار دی گئیں
  • ☚ پولیس کو ایمرجنسی کال پر گمراہ کرنیوالے کی سختی ‘گرفتاری کیلئے چھاپے
  • ☚ واپڈا نے بجلی چوروں کا گھیرا تنگ کر دیا‘ گجرات اور کنجاہ میں آپریشن
  • ☚ گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن
  • ☚ طلبا گروپوں میں تصادم اور فائرنگ ‘ تعلیمی اداروں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ
  • ☚ ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق‘ خاتون سمیت نصف درجن افراد زخمی
  • ☚ حکومت کی نئی لیبر پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہونگے:دلدار جٹ
  • ☚ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالا نوجوان سفیان سپردخاک
  • ☚ ریسکیو 1122کے زیر اہتمام نجی سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
  • ☚ عمران خان کے 6 غیر ملکی دوروں کے اخراجات سامنے آگئے
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب
  • ☚ لاڈلے کوکھیلنے کیلئے ملک دیدیاگیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پرلیں، بلاول بھٹو
  • ☚ معاشی و سیاسی دبائو،فرانس کی طرح برسلز میں بھی احتجاجی مظاہرے،نوجوانوں کی بھر پور شرکت
  • ☚ دہشت گرد کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ ڈیل مسترد کی تو غیر معمولی خطرناک صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے،تھریسامے
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ ناروے پلس تھریسا مے پلان کا معقول متبادل آپشن ہو سکتا ہے، امبر رڈ
  • ☚ فواد چوہدری لندن میں پکنک پر ہیں،وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے،شیخ رشید
  • ☚ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کا خواب بلا جواز ہے،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو
  • ☚ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی برطانوی کوشش قابل تعریف ہیں، ایف اے ٹی ایف
  • ☚ ایم پیز کو بیک سٹاپ پر اختیار دینے کی تجویز پر تھریسامے کو تنقید کا سامنا
  • ☚ پاکستان نے فائنل اپیل رد کرکے18 فلاحی تنظیموں کوملک سے نکال دیا
  • ☚ ’دیپیکا اور رنویر‘ شادی کی تقاریب کا احوال
  • ☚ انسٹا گرام 2018 میں زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹیز
  • ☚ ’مائیکل جیکسن‘ دنیا کا مشہور ترین پاپ اسٹار
  • ☚ میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخ
  • ☚ فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگی
  • ☚ ایمر جنگ ایشیا کپ ، پاکستان کو شکست
  • ☚ لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کردیا
  • ☚ بیرون ملک سے افسران کو لانے کا مقصد بورڈ کو پروفیشنل خطوط پر چلانا ہے،احسان مانی
  • ☚ قومی ٹیم کو نئے اسٹارز پی ایس ایل سے نہیں ملے، باسط عل
  • ☚ صرف میری وجہ سےٹیم ہار رہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد
  • آج کا اخبار

    پارلیمنٹری گروپ کے دورہ کشمیر سے مسئلہ اٹھانے میں مدد ملے گی، بیرسٹر عمران حسین ایم پی

    Published: 09-10-2018

    Cinque Terre

    ابریڈ فورڈ: شیڈ منسٹر برائے انصاف بیرسٹر عمران حسین ایم پی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے دورے سے عالمی سطح پر اور خصوصاً برطانوی حکومت اور پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اور اس کے حل پر زور دینے میں بہت مدد ملے گی۔ ہمارا گروپ کشمیریوں کا کیس لڑنے کے لیے اہم ثبوتوں اور دستاویزات کے علاوہ ذاتی انٹرویوز بھی ساتھ لایا ہیجبکہ ہم غیر جانبدارانہ پوزیشن اختیار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ ہمیں کنٹرول لائن کی دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھی دورہ کرنے کی اجازت دے تاکہ ہماری انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹ صحیح طریقے سے مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر گروپ اور تحریک کی کشمیر پٹیشن کی روشنی میں اگلے ہفتے ہم برطانوی پارلیمنٹ کے مین چیمبر میں مفصل بحث کے لیے بھی کوشش کریں گیمگر برطانیہ بھر کے کشمیریوں کو ہمارے علاوہ بھی دیگر ممبران پارلیمنٹ کو اپنا ہم نوا بنانا پڑے گا تاکہ کشمیر پر بحث کے دوران ہمارے ساتھ کم ازکم ایک سو سے زائد ارکان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی قیادت کرتے ہوئے دورہ آزاد کشمیر کے بعد تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا، جس میں کشمیر کے حوالے سے کام کرنے والی معروف سماجی خاتون شمیم اشرف مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اس کی صدارت تحریک کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمن خان نے کی۔ اس موقع پر شمیم اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تمام میڈیا کشمیریوں کی آواز کو عوام تک پہنچانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے جہاں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں اپنی کاوشوں سے آگاہ کیا، وہیں مستقبل میں کے پروگراموں خصوصاً یورپ بھر میں دیگر تنظیموں سے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل 24 اکتوبر سے7 نومبر تک برطانیہ اور یورپ میں مختلف تقریبات منعقد کرے گا تاکہ دونوں ایوانوں میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس موثر انداز میں پیش کیا جاسکے۔ محمد اعظم نے کہا کہ لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اس سال فلسطین پر صرف اس لیے قرارداد پاس ہوئی کیونکہ ملک بھر کے حلقوں سے فلسطین پر قراردادیں پاس ہوکر آئی تھیں۔ اس لیے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بھی اگلی کانفرنس سے قبل کشمیر پر قراردادیں پاس کریں تو ہم بھی آئندہ ہونے والی کانفرنس میں قرارداد پاس کروالیں گے۔ اس موقع پر کونسلر کنیز اختر نے کشمیر کے حوالے سے ٹریڈ یونین اور محمد ہیری بوٹا نے کنزرویٹو پارٹی میں کام پر بریف کیا۔ تقریب میں کشمیر کے حوالے سے کام کرنے پر تحریک حق خودارادیت انٹر نیشنل کی جانب سے شمیم اشرف کو شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین ایم پی نے خصوصی ایوارڈ دیا۔ تقریب میں پاکستانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر غلام عباس، تحریک کی مرکزی رہنما نائلہ شریف، تحریک حق خودارادیت یارکشائر کے چیئرمین طارق بٹ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما آصف خان، کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اویس راجپوت، چوہدری محمد عارف، سعید احمد ملک اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔