• ☚ یونین کونسل 12گندگی کی بدترین تصویر پیش کرنے لگی‘ حکام بے بس
  • ☚ حاجی محمد منشا کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں‘ اہم شخصیات کی شرکت
  • ☚ بھکڑیانوالی میں قتل ہونیوالے معذور شخص کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع
  • ☚ یونین کونسل 5میں آج پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائیگی
  • ☚ حاطہ کچہری کے گیٹ پر مسلح افراد کا عمران علی پر تشدد ‘دھمکیاں
  • ☚ سیوریج نالوں کی صفائی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں: حاجی خالد
  • ☚ میونوال کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم‘خواتین سمیت متعدد افراد زخمی
  • ☚ ائیکورٹ بنچزکے قیام کیلئے گجرات بار ایسوسی ایشن سراپا احتجاج
  • ☚ گڑھی احمد آباد کے مکین سیوریج کی بندش سے ذہنی اذیت کا شکار
  • ☚ جواریوں کیخلاف آپریشن ‘نصف درجن ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب
  • ☚ لاڈلے کوکھیلنے کیلئے ملک دیدیاگیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پرلیں، بلاول بھٹو
  • ☚ خادم رضوی کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ درج
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ ناروے پلس تھریسا مے پلان کا معقول متبادل آپشن ہو سکتا ہے، امبر رڈ
  • ☚ فواد چوہدری لندن میں پکنک پر ہیں،وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے،شیخ رشید
  • ☚ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کا خواب بلا جواز ہے،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو
  • ☚ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی برطانوی کوشش قابل تعریف ہیں، ایف اے ٹی ایف
  • ☚ ایم پیز کو بیک سٹاپ پر اختیار دینے کی تجویز پر تھریسامے کو تنقید کا سامنا
  • ☚ پاکستان نے فائنل اپیل رد کرکے18 فلاحی تنظیموں کوملک سے نکال دیا
  • ☚ دہشت گردی کے الزامات میں تین نوجوان گرفتار
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی شفاف اور بھرپور تحقیقات ہونی چاہئے
  • ☚ رحمٰن ملک کو ایجویئرروڈ پر بزنس پراپرٹی سےبیدخل کر دیا گیا
  • ☚ میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخ
  • ☚ فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگی
  • ☚ انوشکا شرما نے کامیاب کیریئر کے 10 سال مکمل کرلیے
  • ☚ چمکدار جلد کیلئے اپنائیں 8 عادات
  • ☚ بہترین جلد کیلئے 6 معمولات اپنائیں
  • ☚ قومی ٹیم کو نئے اسٹارز پی ایس ایل سے نہیں ملے، باسط عل
  • ☚ صرف میری وجہ سےٹیم ہار رہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد
  • ☚ ورلڈ کپ ہاکی:پاکستان کو ہالینڈ سے شکست کے باوجود ایک چانس مل گیا
  • ☚ محمد حفیظ پی ایس ایل فور کے لیے لاہور قلندرز کے کپتان مقرر
  • ☚ قائداعظم ٹرافی،سوئی ناردرن کو حبیب بینک پر168کی برتری
  • آج کا اخبار

    کیر یئر کے حوالے سے فیصلہ سے اہلیہ اورشعیب اختر نے روکا،حفیظ

    Published: 09-10-2018

    Cinque Terre

    کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں کچھ ماہ قبل دلبرداشتہ تھا اور اپنے کیر یئر کے حوالے سے انتہائی فیصلہ کرنا چاہتا تھا۔لیکن میری اہلیہ اورفاسٹ بولر شعیب اختر نے مجھے ایسا کرنے سے باز رکھا۔واضح رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کے بعد لاہور میں محمد حفیظ نے پریس کانفرنس بلائی تھی جس میں وہ ریٹائر منٹ کا فیصلہ کرنے والے تھے۔انہوں نے کہا کہ دلبرداشتہ ہوکر میں ایسا فیصلہ کرنے والا تھا جو سخت ہوسکتا ہے۔جب میں ٹیم میں آیا تو پوری ٹیم نے میرا خیر مقدم کیا۔کم بیک کرکے خوش ہوں اور پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔اتوارکو دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونس خان جب اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے تو انہیں اس میچ میں بھی اپنے آپ کو منوانا تھا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کیریئر کا اختتام عزت کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔میرے لئے پہلی تر جیح پاکستان ہے۔اس کے بعد دوسری آپشنز موجود ہے۔جب تک مجھ میں جان ہے اور کھیل سکتا ہوں۔پاکستان کے لئے اپنی خدمات دوں اور عزت سے کرکٹ کو خیر باد کہوں۔پاکستان میں کسی کو سمجھانا اور سمجھنا بھی مشکل کام ہے کہ آپ کتنی بار اپنے آپ کو منوائیں گے۔کیئریئر میں ناقدین آپ کو چیلنج کرتے ہیں۔وہ لوگ جو آپ کی بری کارکردگی کا انتظار کررہے ہوتے ہیں وہ آپ کو چیلنج کرتے ہیں۔مجھے جب بھی اس قسم کے حالات ملتے ہیں اللہ مجھے خصوصی مد ددیتے ہیں۔آج بھی مجھے علم تھا کہ عزت دیان اللہ کے ہاتھ میں ہے۔حفیظ نے کہا کہ میں نے اس فارمیٹ میں واپس آنے کے لئے دو سال میں سخت محنت کی ہے۔ٹیم میں چانس ملنے اور سنچری بنانے پر خوش ہوں۔اتوارکو دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا مجھے علم تھا کہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بناسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں سب سے آخر میں اٹھارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے منتخب ہوا تھا اس لئے اسکور پر میرے لئے چیلنج تھا۔میں قائد اعظم ٹرافی میں اسکور کررہا تھا اور میں ٹیم میں واپسی کے لئے تیار تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم دبئی میں دس سال سے دبئی میں کھیل رہے ہیں اس لئے ہمیں یہاں کی کنڈیشنز کا علم ہے۔لیکن میں نے دبئی میں پہلی سنچری بنائی ہے۔مچل اسٹارک نے اچھی بولنگ کی اور مجھے پوری اننگز کے دوران چیلنج دیا۔پچ سلو ہے۔لیکن امام بھی بہت اچھا کھیلا۔ہم اگر اننگز میں مزید دو سو رنز بنائے تو بولنگ کے لئے اچھا موقع ہوگا۔