• ☚ جعلی ڈگری کیس : حاجی ناصر محمود تاحیات نااہل قرار
  • ☚ تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی کمیٹی کا اجلاس‘عرفان اسحاق بانٹھ کنونیئر منتخب
  • ☚ معمولی رنجش پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنیوالا سفاک قاتل گرفتار
  • ☚ حسین کالونی میں دو بہنوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا
  • ☚ محمد امین سیال کے بیٹے وحید سیال اور بھتیجے زاہد سیال کی دعوت ولیمہ
  • ☚ گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ☚ گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ☚ شاہدولہ روڈ پر لکڑی کے گودام میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان جل گیا
  • ☚ کنجاہ : بجلی چوروں کا گھیرا تنگ‘ نصف درجن چوروں کیخلاف مقدمات درج
  • ☚ چوہدری اخلاق وڑائچ کو چیف آفیسر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
  • ☚ وزیراعلیٰ جس جھونپڑی میں رہتے ہیں اُس کا پتا بتادیں، مریم اورنگزیب
  • ☚ ’سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا‘
  • ☚ عمران خان کے 6 غیر ملکی دوروں کے اخراجات سامنے آگئے
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ برطانوی پارلیمنٹ بھی ’’یوٹرن‘‘ ’’لیڈی ٹرن‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی
  • ☚ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ فرانس: کرسمس بازار پر حملہ کرنے والا ملزم مارا گیا
  • ☚ یورپی یونین کا بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ معاہدے کو بچانے کیلئے یورپی رہنمائوں سے تھریسامے کی ملاقاتیں
  • ☚ وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
  • ☚ معاشی و سیاسی دبائو،فرانس کی طرح برسلز میں بھی احتجاجی مظاہرے،نوجوانوں کی بھر پور شرکت
  • ☚ دہشت گرد کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ ڈیل مسترد کی تو غیر معمولی خطرناک صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے،تھریسامے
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ تازہ بہ تازہ: ناکامی سے کیا ڈرنا...
  • ☚ نئی نسل کے گلوکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی
  • ☚ ٹی وی ڈراموں کا سنہرا دور
  • ☚ کترینہ نے فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کی ذمہ داری تسلیم کرلی
  • ☚ ’’اے آر رحمان‘‘ موسیقی کی دنیا کی ایک سحر انگیز شخصیت
  • ☚ بھارتی کرکٹ بورڈنےپاکستان سے 15کروڑ روپے مانگ لیے
  • ☚ ورلڈکپ میں شکست خوردہ ہاکی ٹیم آج وطن لوٹے گی
  • ☚ دلیری دکھائیں، نیچرل گیم کھیلیں، سرفراز کا کھلاڑیوں کو پیغام، کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقا روانہ
  • ☚ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو ہرادیا
  • ☚ قومی ٹی20، کراچی کوملتان سے شکست،پشاور نے فاٹا کو ہرادیا
  • آج کا اخبار

    دبئی ٹیسٹ،آف اسپنر بلال آصف کی تباہ کن پولنگ

    Published: 11-10-2018

    Cinque Terre

    دبئی:آف اسپنربلا ل آصف نے پہلے ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ اسپیل کے ذریعے آسٹریلوی بیٹنگ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔دبئی اسٹیڈیم میں منگل کو لنچ کے بعد پچ کا رویہ تبدیل ہوگیا اور دو سیشن میں 13وکٹ گر گئے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بھاری سبقت حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے مہمان ٹیم کو فالو آن پر مجبور نہیں کیا۔تاہم دوسری اننگز میں پاکستان کو پہلی اننگز کے سنچری میکر محمد حفیظ سمیت تین بیٹسمینوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔اس کے باوجود میچ میں پاکستانی ٹیم کی گرفت مضبوط ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں چائے کے وقفے کے بعد202رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 280رنز کی برتری حاصل کی لیکن آسٹریلیا کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کو ترجیح دی۔دوسری اننگز میں پاکستان نیتیسرے دن کھیل ختم ہونے پر16.2اوورز میں45رنز بنائیتھے۔پاکستان کی مجموعی برتری 325رنز کی تھی۔اوپنر امام الحق23رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔بارہویں اوورز میں حفیظ 17رنز بناکر ہالینڈ کا شکار بنے۔33سالہبلال آصف پاکستانی بولنگ کے ہیرو تھے لیکن نائٹ واچ کی حیثیت سے وہ صفر پر آوٹ ہوئے۔اظہر علی چار رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی سات وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جان ہالینڈ نے دو جبکہ مچل ا سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔منگل کو آسٹریلیا نے30رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی نامکمل اننگز دو بارہ شروع کی۔لنچ پر اس کا اسکور بغیر کسی نقصان کے137رنز تھا۔دوسرے سیشن میں محمد عباس نے ایرون فنچ کو وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد بلال آصف اور محمد عباس چھا گئے۔مہمان ٹیم کی بیٹگ لائن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اوپننگ شراکت کے بعد تمام 10وکٹیں صرف 60رنز کے اضافے سے گریں اور7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 85 اور اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ایرون فنچ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی 62 رنز بنائے۔عثمان خواجہ اور فنچ نے پہلی وکٹ میں 142 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلال آصف نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کے دوسرے نمایاں بولر محمد عباس تھے، انھوں نے چار کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔اس وکٹ کے گرتے ہی وکٹیں گرنے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور کوئی بھی آسٹریلین بیٹسمین بلال آصف کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکا۔انہوں نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے شان مارش کے بعد عثمان خواجہ کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔اس کے بعد کوئی بھی آسٹریلین بیٹسمین عباس اور بلال کی بولنگ کا سامنا نہ کر سکا اور پوری ٹیم صرف 202رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے تجربہ کار بولروکٹ لینے میں ناکام رہے۔پاکستان کی پہلی اننگز دوسرے دن کے آخری سیشن میں 482 رنز پر مکمل ہوئی تھی۔ اس اننگز میں دو بیٹسمینوں حفیظ اور حارث سہیل نے سنچریاں اور دو اسد شفیق اور امام الحق نے نصف سنچریاں بنائیں۔پاکستان کی جانب سے ٹاپ ا سکورر محمد حفیظ رہے جنھوں نے 126 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے والے حارث سہیل 110 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔