Published: 12-10-2018
گجرات (آکا ش نیا زی سے)ڈنگہ میں بجلی چوروں کیخلا ف بڑا کریک ڈاؤ ن ‘ دیہا تی علا قوں سے زمیندار بجلی چوری کر تے پکڑے گئے ‘ مقدما ت درج ‘ تفصیلا ت کے مطابق ڈنگہ کے دیہا تی علا قوں میں بجلی چوروں کیخلا ف بڑا کریک ڈاؤ ن کا آغاز کر دیا گیا ہے ‘ ایس ڈی او واپڈا عثمان فاروق کی زیر نگرانی واپڈا ٹیم نے گاؤ ں شیخو چک میں چھا پے ما رے اور بجلی کے میٹر چیک کئے واپڈا ٹیم کے مطابق ڈائر یکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی ‘ ڈنگہ پولیس نے ایس ڈی او واپڈا عثمان فاروق کی رپورٹ پر میا ں قدافی ولد میا ں فیض سکنہ شیخو چک کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا ‘ جبکہ ڈنگہ کے گاؤ ں میانہ چک میں ایس ڈی او واپڈا مد ثر علی خان کی زیر نگرانی واپڈا ٹیم نے چھا پہ ما ر کر بجلی چوری کے الزام میں شفقت ولد اکبر سکنہ میانہ چک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ‘ جبکہ ایس ڈی او واپڈا احمد رفیق کی رپورٹ پر بجلی چوری کے الزام میں شہزاد چیمہ سکنہ طاہر آبا د کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا ۔