Published: 12-10-2018
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس ماہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں دنیا بھر میں ہونے والی ٹی ٹوئینٹی لیگز اور ٹی ٹین لیگ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔2007میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والا ہر ملک اپنی لیگ کرارہا ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلا ڈائز نے بدھ کو دبئی اسٹیڈیم میں میڈیا کو بتا یا کہ 20اکتوبر سے سنگا پور میں آئی سی سی کی میٹنگ ہورہی ہے۔جس میں لیگ کے قوانین اور کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا،مستقبل میں کسی بھی لیگ کی اجازت آئی سی سی اور ہوم بورڈ کی این او سی سے مشروط کی جائے گی۔ ماضی میں آئی سی ایل اور ماسٹرز لیگ میں کھلاڑیوں کو بڑی رقم سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔