• ☚ ربیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کا ذریعہ ہے :چوہدری راشد پنوں
  • ☚ لین دین کے معاملے میں تاجروں کو 7لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا گیا
  • ☚ چوہدری مونس الٰہی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے : محمد یونس قمر
  • ☚ چوہدری برادران عوامی مفادات کے بہترین محافظ ہیں:امیر حسن شاہ
  • ☚ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے: محمد افضل بٹ
  • ☚ ریونیو ٹیموں کے سموگ پھیلانے والے زمینداروں کیخلاف چھاپے
  • ☚ گجرات: لڑائی جھگڑے کے واقعات’ چھریاں چلنے سے متعدد افراد زخمی
  • ☚ چوہدری مظفر خالد کے صاحبزادے چوہدری اسامہ خالد کی دعوت ولیمہ
  • ☚ چوہدری برادران عوامی توقعات پر پورا اترینگے : چوہدری وسیم سہیل
  • ☚ کنجاہ: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام20نومبر کومشعل بردار جلوس نکالا جائیگا
  • ☚ حکومت کا نواز، شہباز اور مریم کے خلاف مزید 4 کیس نیب کو بھجوانے کا اعلان
  • ☚ چیئرمین سینیٹ، وزیراطلاعات آمنے سامنے، معافی نہ مانگی تو فواد چوہدری سینیٹ کے موجودہ سیشن میں نہ آسکیں گے، سنجرانی
  • ☚ سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں،عدالتی فیصلوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،عمل نہ کیا جائے تو ریاست نہیںچل سکتی،آج ایسے انکشاف کروںگا میڈیابھی انجوائے
  • ☚ نیب کا چھاپہ،سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ برآمد
  • ☚ ادائیگیوں کا بحران ختم، 12 ارب ڈالر کا خلا تھا، 6 ارب سعودیہ باقی رقم چین سے ملی، وزیرخزانہ
  • ☚ معاملات احتساب عدالت بھیجنا نہیں چاہئے تھا، چیف جسٹس، نوا زشریف فیملی کی رہائی کا فیصلہ ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، سپریم کورٹ
  • ☚ پاک روس اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق، عمران خان کی روسی وزیراعظم سے ملاقات
  • ☚ نوشہرہ خوشحال ڈگری کالج میں مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • ☚ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی میں اضافہ، سموگ میں کمی
  • ☚ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید
  • ☚ خشوگی کیس،سعودی پبلک پراسیکیوٹر5مشتبہ ملزمان کیلئے سزائے موت کا خواہش مند
  • ☚ تھریسامے برطانیہ کیلئے بدترین ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہیں، فیصل رشید
  • ☚ اخراج پلان منظوری، کابینہ میں بغاوت، بریگزٹ منسٹر سمیت 8 وزرا و معاونین مستعفی، وزارت عظمیٰ نہیں چھوڑ رہی، تھریسامے
  • ☚ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کو تقسیم کردے گی، ڈی یوپی لیڈر ارلین فوسٹر
  • ☚ تھریسامے کے بریگزٹ پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا
  • ☚ برطانوی کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس، بریگزٹ ڈیل کی منظوری دیدی گئی
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی انتہا کردی، راجہ فاروق حیدر
  • ☚ بریگزٹ پر ایک اور ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے، جو جانسن
  • ☚ بریگزٹ کے بعد برطانوی معیشت میں تیز ی سے ترقی
  • ☚ لوٹن کونسل میں بن سروسز کا سابقہ شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ مسترد، پاکستانیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کو مایوسی
  • ☚ شاہ رخ خان نے اپنی انتھک محنت کا سہرا سروج خان کے سر باندھ دیا
  • ☚ دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پرلکھا گیا پیغام سوشل میڈیا پروائرل
  • ☚ جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی
  • ☚ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز
  • ☚ وِل اسمتھ‘‘ ہالی ووڈ کا لاجواب اداکار
  • ☚ ہاکی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے مل گئے،کوچز کو انتظار
  • ☚ بنگلہ دیش ڈھاکا ٹیسٹ میں 218 رنز سے کامیاب، سیریز برابر
  • ☚ زون اور ریجنز بتائیں کتنے کھلاڑی نکالے،پیسوں کا حساب دیں،میانداد
  • ☚ ڈھاکاٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • ☚ قائد اعظم ٹرافی،سوئی ناردرن نے لاہور کو ایک اننگز سےہرادیا
  • آج کا اخبار

    ’ڈرا‘ نے گرین کیپس کو ڈرا دیا، سیریز داؤ پر لگ گئی

    Published: 14-10-2018

    Cinque Terre

    دبئی: ڈرا نے گرین کیپس کو ڈرا دیا جب کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز داؤ پرلگ گئی۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیاکو جیت کیلیے 462رنز کا مشکل ترین ہدف دیا، توقع تھی کہ پہلی اننگز میں 202پر ڈھیر ہونے والی مہمان ٹیم زیادہ مزاحمت نہیں کرپائے گی، آخری روز میزبان ٹیم کو7وکٹیں درکار تھیں لیکن عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ کے بعد ٹم پین و ناتھن لیون نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکست کو ٹال دیا، اس ڈرا میچ نے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو ڈرا دیا۔آفیشلزبخوبی جانتے ہیں کہ مزید سہل پسندی کے متحمل نہیں ہو سکتے، سیریز کی ٹرافی پانے کے لیے اب ابوظبی میں لازمی فتح درکار ہو گی، ناکامی کی صورت میں یو اے ای میں مسلسل دوسری سیریز گنوانا پڑے گی، اس سے قبل گزشتہ برس سری لنکا نے 0-2 سے شکست دی تھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 16اکتوبر کو ابوظبی میں شروع ہونا ہے،امام الحق کی انجری نے میزبان کیلیے اوپننگ کا مسئلہ بھی پیدا کر دیا، ان کا خلا فخرزمان سے پُر کرایا جا سکتا ہے، محمد حفیظ کے ساتھ اظہر علی سے بھی اننگزکے آغازکا آپشن موجود ہوگا۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ میرے لیے یہ کافی مایوس کن تھا کہ ٹیم قریب پہنچ کر بھی منزل تک نہ پہنچ پائی،اچھی چیز یہ تھی کہ پاکستانی کرکٹرز نے میچ ڈرا ہونے کو بھی ہار کے برابر سمجھا،اس سے ثابت ہوا کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط اور پختہ کار ہوچکے، وہ بہترین سے کم کسی کارکردگی کو گوارا نہیں کررہے،ہم ٹیم میں یہی کلچر پروان چڑھانا چاہتے ہیں،امید ہے کہ ابوظبی میں پوری قوت کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم سے مقابلہ کریں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پہلی اننگز میں پاکستان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا مجموعہ حاصل کیا، بیٹسمین بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے،شراکتیں بھی قائم ہوئیں، بولنگ شاندار رہی،اچھا آغاز کرنے والے کینگروز کو ہم نے کم اسکور تک محدود کیا، ہدف دینے کے بعد بولرز پانچویں روز کی پچ کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے آخری روز میں نے سرفراز احمد کو محمد عباس اور یاسر شاہ کے ساتھ بولنگ کا آغاز کرنے کاکہا تھا، دونوں ورلڈ کلاس بولرز کا کمبی نیشن کینگروز کیلیے مشکلات پیدا کرتا لیکن کپتان نے سینئرز کے مشورے سے وہاب ریاض کو گیند تھمائی، اس کی وجہ انھوں نے یہ بتائی کہ پچ پر نشانات کی وجہ سے سینئر پیسر کو ریورس سوئنگ میں مدد مل سکتی تھی، میرا خیال ہے کہ ہمیں ابتدا میں اپنے بہترین بولرز محمد عباس اور یاسر شاہ پر انحصار کرتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کرنا چاہیے تھا۔