• ☚ ربیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کا ذریعہ ہے :چوہدری راشد پنوں
  • ☚ لین دین کے معاملے میں تاجروں کو 7لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا گیا
  • ☚ چوہدری مونس الٰہی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے : محمد یونس قمر
  • ☚ چوہدری برادران عوامی مفادات کے بہترین محافظ ہیں:امیر حسن شاہ
  • ☚ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے: محمد افضل بٹ
  • ☚ ریونیو ٹیموں کے سموگ پھیلانے والے زمینداروں کیخلاف چھاپے
  • ☚ گجرات: لڑائی جھگڑے کے واقعات’ چھریاں چلنے سے متعدد افراد زخمی
  • ☚ چوہدری مظفر خالد کے صاحبزادے چوہدری اسامہ خالد کی دعوت ولیمہ
  • ☚ چوہدری برادران عوامی توقعات پر پورا اترینگے : چوہدری وسیم سہیل
  • ☚ کنجاہ: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام20نومبر کومشعل بردار جلوس نکالا جائیگا
  • ☚ حکومت کا نواز، شہباز اور مریم کے خلاف مزید 4 کیس نیب کو بھجوانے کا اعلان
  • ☚ چیئرمین سینیٹ، وزیراطلاعات آمنے سامنے، معافی نہ مانگی تو فواد چوہدری سینیٹ کے موجودہ سیشن میں نہ آسکیں گے، سنجرانی
  • ☚ سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں،عدالتی فیصلوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،عمل نہ کیا جائے تو ریاست نہیںچل سکتی،آج ایسے انکشاف کروںگا میڈیابھی انجوائے
  • ☚ نیب کا چھاپہ،سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ برآمد
  • ☚ ادائیگیوں کا بحران ختم، 12 ارب ڈالر کا خلا تھا، 6 ارب سعودیہ باقی رقم چین سے ملی، وزیرخزانہ
  • ☚ معاملات احتساب عدالت بھیجنا نہیں چاہئے تھا، چیف جسٹس، نوا زشریف فیملی کی رہائی کا فیصلہ ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، سپریم کورٹ
  • ☚ پاک روس اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق، عمران خان کی روسی وزیراعظم سے ملاقات
  • ☚ نوشہرہ خوشحال ڈگری کالج میں مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • ☚ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی میں اضافہ، سموگ میں کمی
  • ☚ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید
  • ☚ خشوگی کیس،سعودی پبلک پراسیکیوٹر5مشتبہ ملزمان کیلئے سزائے موت کا خواہش مند
  • ☚ تھریسامے برطانیہ کیلئے بدترین ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہیں، فیصل رشید
  • ☚ اخراج پلان منظوری، کابینہ میں بغاوت، بریگزٹ منسٹر سمیت 8 وزرا و معاونین مستعفی، وزارت عظمیٰ نہیں چھوڑ رہی، تھریسامے
  • ☚ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کو تقسیم کردے گی، ڈی یوپی لیڈر ارلین فوسٹر
  • ☚ تھریسامے کے بریگزٹ پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا
  • ☚ برطانوی کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس، بریگزٹ ڈیل کی منظوری دیدی گئی
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی انتہا کردی، راجہ فاروق حیدر
  • ☚ بریگزٹ پر ایک اور ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے، جو جانسن
  • ☚ بریگزٹ کے بعد برطانوی معیشت میں تیز ی سے ترقی
  • ☚ لوٹن کونسل میں بن سروسز کا سابقہ شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ مسترد، پاکستانیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کو مایوسی
  • ☚ شاہ رخ خان نے اپنی انتھک محنت کا سہرا سروج خان کے سر باندھ دیا
  • ☚ دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پرلکھا گیا پیغام سوشل میڈیا پروائرل
  • ☚ جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی
  • ☚ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز
  • ☚ وِل اسمتھ‘‘ ہالی ووڈ کا لاجواب اداکار
  • ☚ ہاکی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے مل گئے،کوچز کو انتظار
  • ☚ بنگلہ دیش ڈھاکا ٹیسٹ میں 218 رنز سے کامیاب، سیریز برابر
  • ☚ زون اور ریجنز بتائیں کتنے کھلاڑی نکالے،پیسوں کا حساب دیں،میانداد
  • ☚ ڈھاکاٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • ☚ قائد اعظم ٹرافی،سوئی ناردرن نے لاہور کو ایک اننگز سےہرادیا
  • آج کا اخبار

    یو اے ای میں برطانوی طالب علم پر حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد

    Published: 18-10-2018

    Cinque Terre

    لندن : ڈرہم یونیورسٹی کے طالب علم میتھیو ہیجز کو متحدہ عرب امارات میں برطانوی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں چارج کر دیا گیا۔ میتھیو پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ وہ بیرونی ریاست کی ایما پر اس کیلئے جاسوسی کر رہا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا کہ 31 سالہ میتھیو ہیجز ڈرہم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کا طالب علم ہے اور اسے 5 مئی کو دبئی میں گرفتار کیاگیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسے پانچ ماہ سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ اس کی اہلیہ ڈینیلا تیجیڈا نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس الزام کی تردید کرے کہ میتھیو اس کیلئے جاسوسی کر رہا تھا۔ میتھیو کو دبئی ائرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ریسرچ ٹرپ کے بعد وہاں سے رخصت ہو رہا تھا۔ فیملی ترجمان نیکہا کہ اس پر یو کے حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یو اے ای حکومت نے ایک بیان میں کہا ہیکہ اٹارنی جنرل متحدہ عرب امارات نے اس کی تصدیق کی ہے کہ میتھیو ہیجز برطانوی شہری ہے اور اس پر غیر ملکی ریاست کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وہ جاسوسی کے ذریعے یو اے ای کی ملٹری، معیشت اور سیاسی سیکورٹی کو خطرے سے دو چار کر رہا تھا۔ میتھیو کی اہلیہ ایکسٹر میں رہائش پذیر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے یہ رپورٹس دیکھی ہیں کہ میرے شوہر کا جاسوسی کے الزام میں ٹرائل ہوگا۔ اسے اگلے ہفتے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم اسے یو اے ای یا فارن فس سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ملی ہے۔ میں نہیں جانتی کہ میتھیو کو جیل سے باہر نکالنے کیلئے کیا کروں، میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ سرعام یہ بات کہے کہ میتھیو معصوم ہے اور اس کا اس الزام سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ فارن اینڈ کامن ویلتھ فس کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے شہریوں کا تحفظ کرے۔ اس کا کہناہے کہ میرے شوہر کو مناسب میڈیکل کیئر خصوصاً مینٹل ہیلتھ کی سہولت نہیں مل رہی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ عرب سپرنگ اثرات کے بارے میں ریسرچ کے سلسلے میں یو اے ای میں تھا۔ فارن فس کا کہنا ہے کہ وہ سپورٹ فراہم کر رہا ہے جبکہ فارن سیکرٹری جیرمی ہنٹ نے یو اے ای حکومت کے ساتھ اس کیس میں متعد بار تشویش کا اظہار کیا ہے۔