• ☚ مریضو ں کی سہولیات کیلئے بی ایچ یوز چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ
  • ☚ میونوال :بینک کی اقساط نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار دی گئیں
  • ☚ پولیس کو ایمرجنسی کال پر گمراہ کرنیوالے کی سختی ‘گرفتاری کیلئے چھاپے
  • ☚ واپڈا نے بجلی چوروں کا گھیرا تنگ کر دیا‘ گجرات اور کنجاہ میں آپریشن
  • ☚ گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن
  • ☚ طلبا گروپوں میں تصادم اور فائرنگ ‘ تعلیمی اداروں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ
  • ☚ ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق‘ خاتون سمیت نصف درجن افراد زخمی
  • ☚ حکومت کی نئی لیبر پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہونگے:دلدار جٹ
  • ☚ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالا نوجوان سفیان سپردخاک
  • ☚ ریسکیو 1122کے زیر اہتمام نجی سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
  • ☚ عمران خان کے 6 غیر ملکی دوروں کے اخراجات سامنے آگئے
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب
  • ☚ لاڈلے کوکھیلنے کیلئے ملک دیدیاگیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پرلیں، بلاول بھٹو
  • ☚ معاشی و سیاسی دبائو،فرانس کی طرح برسلز میں بھی احتجاجی مظاہرے،نوجوانوں کی بھر پور شرکت
  • ☚ دہشت گرد کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ ڈیل مسترد کی تو غیر معمولی خطرناک صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے،تھریسامے
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ ناروے پلس تھریسا مے پلان کا معقول متبادل آپشن ہو سکتا ہے، امبر رڈ
  • ☚ فواد چوہدری لندن میں پکنک پر ہیں،وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے،شیخ رشید
  • ☚ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کا خواب بلا جواز ہے،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو
  • ☚ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی برطانوی کوشش قابل تعریف ہیں، ایف اے ٹی ایف
  • ☚ ایم پیز کو بیک سٹاپ پر اختیار دینے کی تجویز پر تھریسامے کو تنقید کا سامنا
  • ☚ پاکستان نے فائنل اپیل رد کرکے18 فلاحی تنظیموں کوملک سے نکال دیا
  • ☚ ’دیپیکا اور رنویر‘ شادی کی تقاریب کا احوال
  • ☚ انسٹا گرام 2018 میں زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹیز
  • ☚ ’مائیکل جیکسن‘ دنیا کا مشہور ترین پاپ اسٹار
  • ☚ میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخ
  • ☚ فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگی
  • ☚ ایمر جنگ ایشیا کپ ، پاکستان کو شکست
  • ☚ لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کردیا
  • ☚ بیرون ملک سے افسران کو لانے کا مقصد بورڈ کو پروفیشنل خطوط پر چلانا ہے،احسان مانی
  • ☚ قومی ٹیم کو نئے اسٹارز پی ایس ایل سے نہیں ملے، باسط عل
  • ☚ صرف میری وجہ سےٹیم ہار رہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد
  • آج کا اخبار

    فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے فنکار متحد ہوگئے

    Published: 01-11-2018

    Cinque Terre

    میں فلموں کی کام یابی اور موسیقی پر گفتگو کررہے تھے۔ فلم ’’سوری‘‘ کی تقریب میں دوستی اور رشتے داری خُوب صورت انداز میں نبھائی گئی۔ فلم کی ہیروئن آمنہ شیخ کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے شوہر اور نامور اداکار مُحب مرزا، فلم کے ہیرو فیصل قریشی کی والدہ اور معروف اداکارہ افشاں قریشی اپنے بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائی تھیں۔ گزشتہ چند برسوں میں فلمی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، ستاروں سے جگمگاتی ان تقاریب نے فلم انڈسٹری کے احیا میں نمایاں کردار ادا کیا۔ فلم کسی بھی فلم ساز اور ہدایت کار کی ہو، اُن کے پریمیئرز یا تعارفی تقاریب میں تمام شو بزنس کی اہم شخصیات گلے شکوے دُور رکھ کر بھرپور تعداد میں شرکت کرتی ہیں۔ نئی آنے والی فلم ’’سوری‘‘ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار سہیل جاوید نے بتایا کہ میں نے درجنوں گلوکاروں کے گانوں کی ویڈیوز بنائی ہیں، انہیں بے حد پسند کیا گیا، کافی عرصے سے فلم بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا، فیصل قریشی سے ایک ملاقات میں فلم سے متعلق تفصیلات بتائیں تو انہیں میرا آئیڈیا اچھا لگا۔ ’’سوری‘‘ ایک رومانٹک فلم ہے، جسے ہم پاکستان کی دل کش لوکیشن کے علاوہ بیرون ملک بھی شوٹ کریں گے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں نئی نسل کے معروف اداکار زاہد احمد، آمنہ شیخ، سونیا حسین، فیصل قریشی و دیگر شامل ہیں۔ فلم میں کہانی اور موسیقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس کی کہانی، اسما نبیل اور میں نے مل کر لکھی ہے۔ حال ہی میں اسما نبیل نے ڈراما ’’خانی‘‘ لکھا، جسے غیر معمولی مقبولیت ملی اور رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’’مان جائو نا‘‘ بھی لکھی ہے۔ فلم انڈسٹری کی کام یابی پر ہم سب خوش ہیں اور نئے لوگ سینئر کے ساتھ مل کر اچھی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔‘‘اس موقع پر موجود فلم انڈسٹری کے شہرت یافتہ سینئر اداکار ندیم نے بتایا کہ مجھے آج کی تقریب میں فن کاروں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے۔ درمیان کی چند برسوں میں فلموں کا معیار گر گیا تھا، لیکن اب بہت معیاری فلمیں بن رہی ہیں۔ ہم نے کم بجٹ میں بھی بھارتی فلموں کے مقابلے میں اچھی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔ فلم سازی کے عمل میں تیزی آرہی ہے اور یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی فلمیں باکس آفس پر بھی شان دار بزنس کررہی ہیں۔ آج فیصل قریشی کی محبت میں تقریب میں شرکت کرنے آیا ہوں۔ فیصل باصلاحیت اداکار ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی کام یابی حاصل کریں گے۔ مایہ ناز اداکار جاوید شیخ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ جونیئرز کو سپورٹ کیا ہے۔ میری سب سے دوستی ہے، سہیل جاوید میں بے شمار خوبیاں ہیں۔ وہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنے کمالات دکھائیں گے۔ ہمارے ملک میں سینما گھروں کی کمی ہے، ملک کے چھوٹے چھوٹے شہروں میں سستی ٹکٹ والے سینما گھربنائے جائیں، تاکہ عام آدمی بھی فلم دیکھنے کا شوق پورا کرسکے۔ فلم انڈسٹری کو ترقی کرتے دیکھتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔‘‘ معروف اداکارہ و ہدایت کارہ ثمینہ پیرزادہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کئی برس قبل میں نے فلم ’’انا‘‘ بنائی تھی، جسے شان دار کام یابی حاصل ہوئی تھی۔ اُس وقت چھوٹا سا پودا لگایا تھا، اب وہ ایک گھنا درخت بن چکا ہے۔ ہمیشہ فلم انڈسٹری ترقی کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔ فلم ’’سوری‘‘ کے ہیرو فیصل قریشی نے بتایا کہ میں نے 18برس قبل درجنوں فلموں میں اداکاری کی تھی، وہ فلم انڈسٹری کا مشکل دور تھا۔ اب حالات بہتر ہوگئے ہیں، اس لیے فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے ناظرین نے ٹیلی ویژن اسکرین پر بہت پیار دیا اورمداح کافی عرصے سے فلم میں کام کرنے کی فرمائش کررہے تھے، جب بھی کسی فلم کی تقریب میں شرکت کرتا تھا، تو سب مجھ سے پوچھتے تھے، آپ کب فلموں میں نظر آئیں گے۔ان کی خواہش پر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘ اداکارہ آمنہ شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کئیرئیر کی ابتدا فیصل کے ساتھ کی تھی اور اب ان کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہوں۔ میں نے ہمیشہ اسکرپٹ دیکھ کر فلمیں سائن کی ہیں۔ مجھے سہیل جاوید کی فلم کا اسکرپٹ اچھا لگا، تو فلم میں کام کرنے کی حامی بھری۔‘‘ فلموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ میں فلموں اور ڈراموں میں ایسے کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں، جن میں کام کرنے کا مارجن زیادہ ہو۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’آزادی‘‘ میں میری پروفارمنس کو سراہا گیا، تو دوسری فلم سائن کی۔