• ☚ گیس بحران بڑھتے ہی ایل پی جی گیس ری فلنگ کا دھندہ چمک اٹھا
  • ☚ گجرات: ڈی ایس پیز کے دفاتر میں ویڈیو لنک کانفرنس روم قائم
  • ☚ گجرات:ایف آئی اے کو 10سال سے مطلوب 2 انسانی اسمگلرگرفتار
  • ☚ راجہ ارشد محمود جماعت اسلامی کی فری لیگل کمیٹی کے صدر مقرر
  • ☚ گجرا ت پریس کلب اور بار کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ
  • ☚ ایلیٹ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران کا اجلاس‘ مختلف امور پر گفتگو
  • ☚ چوہدر ی بنگش خاں کی دعوت ولیمہ ‘ اہم شخصیات کے اکٹھ میں تبدیل
  • ☚ حاجی یوسف گل کا دورہ گجرات بار‘ نومنتخب کابینہ کیلئے نیک خواہشات
  • ☚ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام طالبات کیلئے ایلیٹ ٹیسٹ
  • ☚ اقساط پرموٹر سائیکلیں فروخت کرنیوالوں نے وصولی کیلئے غنڈے پال لیے
  • ☚ عمران پانچ سال پورے نہیں کریں گے، اتنا دیوار سے نہ لگائو کہ عوام میرے ہاتھ میں نہ رہیں، آصف زرداری
  • ☚ گوشوارے جمع نہ کرنے پر،فواد چوہدری اور4وزراء سمیت332ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل
  • ☚ آپ لوگ کام نہیں کرسکتے، ملک سے محبت بھی کم ہوگئی، چیف جسٹس اسد عمر پر برہم
  • ☚ قرضے آرمی چیف کی وجہ سے ملے، عمران کا کمال نہیں، فوجی عدالتوں سے دہشت گردی ختم ہوئی، شہبازشریف
  • ☚ شریف فیملی سے ایک اور خاتون کی سیاسی انٹری
  • ☚ ’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘
  • ☚ بزم غنیمت وشریف کنجاہی کی نئی تنظیم سازی کردی گی صدرسخی کنجاہی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمدعبدالمالک ہونگے
  • ☚ عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گئے،اسلام آباد پر چڑھائی کی توحکومتی تابوت میں آخری کیل ہوگی،بلاول بھٹو
  • ☚ ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی موقف تسلیم کرلیا
  • ☚ علیمہ خان کی امریکی ریاست نیو جرسی میں بھی جائیداد نکل آئی
  • ☚ یورپ وا مریکہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری
  • ☚ یوٹیوب نے متنازع ٹامی رابنسن کے اکائونٹ پر اشتہارات معطل کردیئے
  • ☚ برطانوی ڈرائیوروں کو نوڈیل بریگزٹ وارننگ دیدی گئی
  • ☚ 2افرادلوٹ مار کے دوران چاقو گھونپے جانے کے بعد اسپتال میں زیر علاج
  • ☚ یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ برطانوی حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست،یورپی یونین سے نکلنے کے متعلق نیا ریفرنڈم کرایا جائے،نکولا سٹرجن
  • ☚ تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام
  • ☚ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے 16 ہزار600 پرتشدد جرائم ریکارڈ ہی نہیں کئے
  • ☚ مانچسٹر،ابوظہی جانے والی پرواز کے کیبن میں سموک پر ایمرجنسی لینڈنگ
  • ☚ بریگزٹ پر حکومت کی ڈیل نامنظور، 3 دن میں پلان B پیش کرنا ہوگا
  • ☚ پاکستانی اداکارہ ایمان علی بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف
  • ☚ ملک کے ناموراداکارگلاب چانڈیو انتقال کرگئے
  • ☚ کراچی میں میوزیکل کنسرٹس کا دور واپس آگیا
  • ☚ انوشکا شرما کو تمباکو کے اشتہار میں کام کرنا مہنگا پڑگیا
  • ☚ فلم سے کیوں نکالا؟ تاپسی پنو پھٹ پڑیں
  • ☚ ایشین جونیئر اسکواش، پاکستان کی کامیابی
  • ☚ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
  • ☚ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ناقابل یقین تھا، ڈومینی
  • ☚ میراتھن ریس کے روٹ کی منظوری
  • ☚ نئے ہاکی عالمی چیمپئن بیلجیم پر میچز فکس کرنے کا شبہ
  • آج کا اخبار

    یورپ بھارت سے تجارت ہمارے خون کی قیمت پر نہ کرے، فاروق حیدر

    Published: 07-11-2018

    Cinque Terre

    برسلز : یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے 11ویں ہفتئہ کشمیر کے دوسرے روز آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پارلیمنٹ میں سائوتھ ایشیا ڈیلی گیشن کی چیئرپرسن جین لیمبرٹ ایم ای پی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل سمیت دیگر باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یورپ کے لوگ اپنی تاریخ کے تناظر میں سمجھ سکتے ہیں کہ انسانی حقوق کا تحفظ کتنی اہم چیز ہے۔ کشمیری عوام اسی کے پیش نظر اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ دنیا نہ صرف انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کو روکے بلکہ آئے روز کے کشمیریوں کے قتل عام کو روکنے اور اس مسئلے کے مستقل اور پائیدارحل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ ہم یورپ کی کسی بھی ملک خصوصا انڈیا سے تجارت کے خلاف نہیں لیکن ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ یہ کشمیریوں کے خون کی قیمت پر نہ کی جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید اورکینیڈا سے آئے ہوئے ممتاز کشمیری رہنما فاروق صدیقی بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں انہوں نےکشمیرکنفلیکٹ اینڈ پیس ریزولیوشن کے عنوان سے ہونے والے ایک سیمینار میں بھی شرکت کی ۔ علاوہ ازیں پیر کے روز سجاد کریم ایم ای پی اور واجد خان کی میزبانی میں ’’ہفتہ کشمیر ‘‘کے پہلے سیشن میں معروف فوٹوگرافر سید رک گریہائے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو تصاویر کے ذریعے اجاگرکیا،جس کو دیکھ کر ماحول سوگوار ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ مارچ 2017 میں وہ خوش قسمتی سے مقبوضہ کشمیر میں موجود تھے جہاں وہ یہ فوٹو گرافی کر سکے ۔ فاروق صدیقی نے اپنے خطاب میں بھارت کی جانب سے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت لوگوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے کا نام ہے ۔ جو ملک یہ نہیں کر سکتا، اسے جمہوری ملک ہونے دعویٰ کرنے کاکوئی حق نہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر پیش کردہ تجویز کی حمایت کی ۔ اس سیشن کی میزبانی کرتے ہوئے سجاد کریم نے یاد دلایا کہ یورپین پارلیمنٹ میں برطانوی ممبران کی مدد سے ہونے والا یہ شاید آخری ہفتئہ کشمیر ہے کیونکہ آئندہ سال نہ صرف پارلیمنٹ کے نئے انتخابات ہوں گے بلکہ برطانیہ بھی یورپ سے علیحدہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے یورپ پر زور دیا کہ وہ تجارت کے معاہدے کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کو نظر انداز نہ کرے ۔ ابتدائی تقریب کے اس حصے میں اولڈہیم سے کونسلر عتیق الرحمٰن اور برسلز کی آندرلیخت کمیون سے کونسلر عامر نعیم نے بھی سوالات کے ذریعے گفتگو میں حصہ لیا۔