• ☚ ربیع الاول کا مہینہ اللہ کی رحمتیں سمیٹنے کا ذریعہ ہے :چوہدری راشد پنوں
  • ☚ لین دین کے معاملے میں تاجروں کو 7لاکھ کا جعلی چیک تھما دیا گیا
  • ☚ چوہدری مونس الٰہی عوامی توقعات پر پورا اتریں گے : محمد یونس قمر
  • ☚ چوہدری برادران عوامی مفادات کے بہترین محافظ ہیں:امیر حسن شاہ
  • ☚ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے: محمد افضل بٹ
  • ☚ ریونیو ٹیموں کے سموگ پھیلانے والے زمینداروں کیخلاف چھاپے
  • ☚ گجرات: لڑائی جھگڑے کے واقعات’ چھریاں چلنے سے متعدد افراد زخمی
  • ☚ چوہدری مظفر خالد کے صاحبزادے چوہدری اسامہ خالد کی دعوت ولیمہ
  • ☚ چوہدری برادران عوامی توقعات پر پورا اترینگے : چوہدری وسیم سہیل
  • ☚ کنجاہ: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام20نومبر کومشعل بردار جلوس نکالا جائیگا
  • ☚ حکومت کا نواز، شہباز اور مریم کے خلاف مزید 4 کیس نیب کو بھجوانے کا اعلان
  • ☚ چیئرمین سینیٹ، وزیراطلاعات آمنے سامنے، معافی نہ مانگی تو فواد چوہدری سینیٹ کے موجودہ سیشن میں نہ آسکیں گے، سنجرانی
  • ☚ سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں،عدالتی فیصلوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،عمل نہ کیا جائے تو ریاست نہیںچل سکتی،آج ایسے انکشاف کروںگا میڈیابھی انجوائے
  • ☚ نیب کا چھاپہ،سابق سرکاری افسر کے گھر سے 33 کروڑ برآمد
  • ☚ ادائیگیوں کا بحران ختم، 12 ارب ڈالر کا خلا تھا، 6 ارب سعودیہ باقی رقم چین سے ملی، وزیرخزانہ
  • ☚ معاملات احتساب عدالت بھیجنا نہیں چاہئے تھا، چیف جسٹس، نوا زشریف فیملی کی رہائی کا فیصلہ ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، سپریم کورٹ
  • ☚ پاک روس اسٹریٹجک تعاون بڑھانے پر اتفاق، عمران خان کی روسی وزیراعظم سے ملاقات
  • ☚ نوشہرہ خوشحال ڈگری کالج میں مولانا سمیع الحق کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی
  • ☚ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی میں اضافہ، سموگ میں کمی
  • ☚ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید
  • ☚ خشوگی کیس،سعودی پبلک پراسیکیوٹر5مشتبہ ملزمان کیلئے سزائے موت کا خواہش مند
  • ☚ تھریسامے برطانیہ کیلئے بدترین ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہیں، فیصل رشید
  • ☚ اخراج پلان منظوری، کابینہ میں بغاوت، بریگزٹ منسٹر سمیت 8 وزرا و معاونین مستعفی، وزارت عظمیٰ نہیں چھوڑ رہی، تھریسامے
  • ☚ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کو تقسیم کردے گی، ڈی یوپی لیڈر ارلین فوسٹر
  • ☚ تھریسامے کے بریگزٹ پلان سے تمام کنٹرول یورپی یونین کے پاس رہے گا
  • ☚ برطانوی کابینہ کا 5 گھنٹے طویل اجلاس، بریگزٹ ڈیل کی منظوری دیدی گئی
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے مظالم کی انتہا کردی، راجہ فاروق حیدر
  • ☚ بریگزٹ پر ایک اور ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے، جو جانسن
  • ☚ بریگزٹ کے بعد برطانوی معیشت میں تیز ی سے ترقی
  • ☚ لوٹن کونسل میں بن سروسز کا سابقہ شیڈول بحال کرنے کا مطالبہ مسترد، پاکستانیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کو مایوسی
  • ☚ شاہ رخ خان نے اپنی انتھک محنت کا سہرا سروج خان کے سر باندھ دیا
  • ☚ دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پرلکھا گیا پیغام سوشل میڈیا پروائرل
  • ☚ جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی کی تصدیق کردی
  • ☚ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز
  • ☚ وِل اسمتھ‘‘ ہالی ووڈ کا لاجواب اداکار
  • ☚ ہاکی کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے مل گئے،کوچز کو انتظار
  • ☚ بنگلہ دیش ڈھاکا ٹیسٹ میں 218 رنز سے کامیاب، سیریز برابر
  • ☚ زون اور ریجنز بتائیں کتنے کھلاڑی نکالے،پیسوں کا حساب دیں،میانداد
  • ☚ ڈھاکاٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
  • ☚ قائد اعظم ٹرافی،سوئی ناردرن نے لاہور کو ایک اننگز سےہرادیا
  • آج کا اخبار

    تین دہائیوں کا سُپر ہٹ نغمہ ’’ہوا ہوا‘‘

    Published: 07-11-2018

    Cinque Terre

    قسمت کی دیوی، جب کسی فن کار پر مہربان ہو جاتی ہے، تو اُسے راتوں رات سپر اسٹار بنا دیتی ہے۔ پاکستان میں کئی ایسے گلوکار ہیں، جن کےصرف ایک نغمے کی غیر معمولی مقبولیت نے انہیں دُنیا بھر میں پہچان دی، جیسے جُنید جمشید کو ’’دِل دِل پاکستان‘‘ سے بہت شہرت حاصل ہوئی، اسی طرح گلوکار علی حیدر نے ’’پُرانی جینز‘‘ گایا تو این ای ڈی کا طالب علم انجینئر بننے سے پہلے ’’اسٹار‘‘ بن گیا۔ کئی برس گزر جانے کے باوجود آج بھی نئی نسل یہ نغمہ دِل چسپی اور توجہ سے سُنتی ہے ، فلم’’طیفا اِن ٹربل ‘‘ کے ہیرو علی ظفر کو شو بزنس کی چمکتی دمکتی دُنیا میں سپر ہٹ نغمہ ’’چھنو کی آنکھ میں اِک نشہ ہے۔ ‘‘ سے شناخت ملی، اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کی چار پانچ فلموں میں بھی کام کیا اور دو تین فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی۔ کئی اور بھی ایسے گلوکار ہیں، جن کا ایک گانا بہت مقبول ہوا ،لیکن 80کی دہائی میں ریلیز ہونے والا سپر ہٹ گانا ’’ہوا ہوا‘‘ نے گلوکار حسن جہانگیر کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ تیس برس گزر جانے کے باوجود بھی اس گانے کی پسندیدگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ اب تک درجنوں بالی وڈ فلموں میں اس گانے کو شامل کیا جاچکا ہے۔ بالی وڈ کے صفِ اول کے فن کار ’’ہوا ہوا‘‘ کی دُھن پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ امیتابھ بچن،نصیرالدین شاہ،گووندا ،سنی دیول اور آج کی نسل کے مقبول ہیرو ارجن کپور پر رواں برس ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’’مبارکاں‘‘میں میکا سنگھ کی آواز میں فلمایا گیا۔ حسن جہانگیر اور ’’ہوا ہوا‘‘ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو گئے ہیں،حالاں کہ انہوں نے اس نغمے کے علاوہ بھی درجنوں مقبول گیت گائے ہیں، مگر ہوا ہوا، جیسی مقبولیت کسی اور کو نصیب نہیں ہوئی۔

    گلوکار حسن جہانگیر نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہوا ہوا‘‘ گیت میرے لیے اولاد کی طرح ہے، جس طرح بچہ بڑا ہو کر میٹرک میں پوزیشن لاتا ہے تو والدین کا دِل خوش ہوجاتا ہے اور جب وہ یونی ورسٹی میں ڈاکٹر یا انجینئر بن جاتا ہے تو بے انتہا خوشی ہوتی ہے۔ میرے لیے اور میرے ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میرے گیتوں نے آج بھی پاکستان کی طرح بھارت میں بھی دُھوم مچا رکھی ہے۔ بالی وڈ کے تین نسلوں کے فن کار ’’ہوا ہوا‘‘ پر رقص کرتے فلموں میں دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف میوزیکل پروگراموں میں آج بھی میرے گیت رنگ بکھیر رہے ہیں۔ فلم ’’مبارکاں‘‘ میں جب میکا سنگھ نے ’’ہوا ہوا‘‘ گایا، تو پہلے ممبئی سے مجھے فون کیا اور اسے گانے کی اجازت لی اور اب گزشتہ ہفتے کوک اسٹوڈیو میں شامل ہو کر دُنیا بھر میں ہلچل مچا رہا ہے۔ مزید دو نئی بھارتی فلموں اور ایک پاکستانی فلم میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ میں نے اس کے علاوہ بھی کئی گیت گائے ،جنہیں بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی، جن میں شادی نہ کرنا یارو، آ جانا دل ہے دیوانہ، ہٹو بچو، شاہ واہ نخرہ گوری کا وغیرہ نے پسندیدگی کی سند حاصل کی، لیکن ’’ہوا ہوا‘‘نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس گیت نے کوک اسٹوڈیو کی تاریخ میں نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔ میں نے موسیقی کی دُنیا میں نئی اِننگ شروع کی ہے اور اب میں رُکنے والا نہیں ہوں۔‘