Published: 18-11-2018
گجرات (نمائندہ شانہ بشانہ )پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وسیم سہیل گجر نے کہا ہے کہ چوہدری برادران عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں چوہدری برادران نے عوام کی محرومیوں کاخاتمہ کیا اور لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کروایا اور تعمیرو ترقی خوشحالی کا سنہری باب رقم کیاانھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان تحریک انصاف اتحاد ملک اور قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے میں اہم کر دار ادا کرے گا قائدین چوہدری برادران اور ملک دوست رہنما پاکستان مسلم لیگ ق ملک و قوم کی تعمیرو ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے