• ☚ مریضو ں کی سہولیات کیلئے بی ایچ یوز چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ
  • ☚ میونوال :بینک کی اقساط نہ دینے پر رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار دی گئیں
  • ☚ پولیس کو ایمرجنسی کال پر گمراہ کرنیوالے کی سختی ‘گرفتاری کیلئے چھاپے
  • ☚ واپڈا نے بجلی چوروں کا گھیرا تنگ کر دیا‘ گجرات اور کنجاہ میں آپریشن
  • ☚ گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن
  • ☚ طلبا گروپوں میں تصادم اور فائرنگ ‘ تعلیمی اداروں میں سرچ آپریشن کا فیصلہ
  • ☚ ٹریفک حادثات میں نوجوان جاں بحق‘ خاتون سمیت نصف درجن افراد زخمی
  • ☚ حکومت کی نئی لیبر پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہونگے:دلدار جٹ
  • ☚ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالا نوجوان سفیان سپردخاک
  • ☚ ریسکیو 1122کے زیر اہتمام نجی سکول میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
  • ☚ عمران خان کے 6 غیر ملکی دوروں کے اخراجات سامنے آگئے
  • ☚ نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
  • ☚ کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں دھماکا، 6 زخمی
  • ☚ صدر مملکت کا ٹیلی فون لگوانے کیلئے رشوت کا انکشاف
  • ☚ میڈیا 6 ماہ صرف ترقی دکھائے، آگے وقت بہت اچھا یا بہت خراب، آج پرانی فوج نہیں، ایک ایک اینٹ لگاکر پاکستان دوبارہ بنارہے ہیں، فوجی ترجمان
  • ☚ ’’مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں‘‘
  • ☚ قطری شہزادے کو نئے پاکستان میں بھی ’تلور‘ کے شکار کی اجازت
  • ☚ ہوسکتا ہے کچھ وزراء کو ہٹا دیں، وزیراعظم
  • ☚ شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب
  • ☚ لاڈلے کوکھیلنے کیلئے ملک دیدیاگیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پرلیں، بلاول بھٹو
  • ☚ معاشی و سیاسی دبائو،فرانس کی طرح برسلز میں بھی احتجاجی مظاہرے،نوجوانوں کی بھر پور شرکت
  • ☚ دہشت گرد کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، برطانوی حکام کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ ڈیل مسترد کی تو غیر معمولی خطرناک صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے،تھریسامے
  • ☚ فواد چوہدری کی برطانوی اور ہالی ووڈ اداکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت
  • ☚ ناروے پلس تھریسا مے پلان کا معقول متبادل آپشن ہو سکتا ہے، امبر رڈ
  • ☚ فواد چوہدری لندن میں پکنک پر ہیں،وزیر اعظم نے وزارت اطلاعات میں آنے کی پیشکش کی ہے،شیخ رشید
  • ☚ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر امن کا خواب بلا جواز ہے،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو
  • ☚ منی لانڈرنگ سے نمٹنے کی برطانوی کوشش قابل تعریف ہیں، ایف اے ٹی ایف
  • ☚ ایم پیز کو بیک سٹاپ پر اختیار دینے کی تجویز پر تھریسامے کو تنقید کا سامنا
  • ☚ پاکستان نے فائنل اپیل رد کرکے18 فلاحی تنظیموں کوملک سے نکال دیا
  • ☚ ’دیپیکا اور رنویر‘ شادی کی تقاریب کا احوال
  • ☚ انسٹا گرام 2018 میں زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبرٹیز
  • ☚ ’مائیکل جیکسن‘ دنیا کا مشہور ترین پاپ اسٹار
  • ☚ میکسیکو کی حسینہ مس ورلڈ منتخ
  • ☚ فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگی
  • ☚ ایمر جنگ ایشیا کپ ، پاکستان کو شکست
  • ☚ لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کو کپتان مقرر کردیا
  • ☚ بیرون ملک سے افسران کو لانے کا مقصد بورڈ کو پروفیشنل خطوط پر چلانا ہے،احسان مانی
  • ☚ قومی ٹیم کو نئے اسٹارز پی ایس ایل سے نہیں ملے، باسط عل
  • ☚ صرف میری وجہ سےٹیم ہار رہی ہوگی تو قیادت چھوڑ دوں گا، سرفراز احمد
  • آج کا اخبار

    تھریسامے برطانیہ کیلئے بدترین ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہیں، فیصل رشید

    Published: 18-11-2018

    Cinque Terre

    لندن (نیوز ڈیسک) وارنگٹن ساؤتھ سے ایم پی فیصل رشید نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے بریگزٹ ڈیل کے بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ برطانیہ کیلئے یورپی یونین کے ساتھ ہماری موجودہ ڈیل سے زیادہ بدترین ڈیل پر مذاکرات کر رہی ہیں۔ کابینہ سے بریگزٹ ڈیل مسودے کی منظوری کے بعد وزیراعظم تھریسا مے کو استعفوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے یہ صورتحال واضح ہو رہی ہے کہ بریگزٹ ڈیل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کیلئے انہیں اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔ ایم پی کے آفس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیصل رشید نے کہا کہ گزشتہ دو روز میں یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ حکومت اس ملک کے کام کرنے والے لوگوں کے مفاد میں ڈیل حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ میں شروع سے ہی یہ کہہ رہا تھا کہ جب وزیراعظم کا پلان سامنآآئے گا تو پھر میں اسے جج کروں گا، اب یہ پلان دیکھ کر مجھے شدید مایوسی ہوئی ہے اور یہ مذاکرات میں حکومت کی مکمل ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ مسودے کے 585 صفحات میں سے صرف 7 صفحات میں یورپی یونین کے ساتھ برطانیہ کے مستقبل کو فوکس کیا گیا۔ اس ڈیل میں مستقل کسٹمز یونین شامل نہیں ہے، وہ مینو فیکچررز کے تحفظ میں ناکام ہے، اس میں سروسز کو کوئی پروٹیکشنز نہیں دی گئیں، یہ ڈیل ورکرز اور ماحولیات کو تحفظ دینے میں بھی ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ صورت حال واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ہمیں جو ڈیل آفر کی جا رہی ہے، وہ ہمیں موجودہ صورت حال سے بد تر صورتحال میں لے جائے گی۔ یہ ڈیل برطانیہ اور وارنگٹن کیلئے بری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 2016 کے ریفرنڈم کے نتیجے کا احترام کرتا ہوں لیکن جو ڈیل ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے، وہ اس کی عکاسی نہیں کرتی، جس کیلئے برطانیہ کے عوام نے ووٹ دیا تھا، چاہے انہوں نے یورپی یونین چھوڑنے یا رکنیت برقراررکھنے کے حق میں ووٹ دیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ یورپی یونین کے ساتھ ہماری مستقبل کی پارٹنر شپ کیا ہوگی، کے بارے میں وارنگٹن کے عوام خود کو انتہائی منقسم محسوس کر رہے ہیں۔ اس ڈیل کے عوام کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، اس لئے یہ ایسی ڈیل نہیں ہے، جس کی میں سپورٹ کر سکوں۔ فیصل رشید ایم پی نے کہا کہ یہ انتہائی مشکل وقت ہے اور کئی مشکل فیصلے کئے جائیں گے۔ وارنگٹن ساؤتھ سے رکن پارلیمنٹ ہونے کی حیثیت سے دستیاب معلومات کے مطابق میں اپنے حلقے کے عوام اور ملک کے بہتر مفاد میں درست فیصلے کروں گا۔