• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ 8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ جرمن فوج میں مسلم آئمہ کی تقرری کیلئے مشاورت
  • ☚ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے
  • ☚ یورپی رہنمائوں کو بیک سٹاپ میں تبدیلی پر قائل کرلوں گی، تھریسامے، وزیراعظم برسلز پہنچ گئیں
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا
  • ☚ ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ
  • ☚ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • ☚ دبئی میں دوسرا ون ڈے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا
  • ☚ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
  • آج کا اخبار

    قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ملازمتیں فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم، آرمی چیف کے ہمراہ دورہ شمالی وزیرستان

    Published: 28-11-2018

    Cinque Terre

    میرانشاہ : وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا کے نو قائم شدہ اضلاع کیلئے صحت، تعلیم، روزگار اور انتظامیہ کے شعبوں میں مختلف فلاحی پیکیجز اور قانون نافذکرنے والے اداروں میں ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق فاٹا و خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشتگردی کے کٹھن اور مشکل وقت کا سامنا نہایت جرات سے کیا‘یہاں جلد صوبائی اور بلدیاتی الیکشن کرائیں گے ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے زیادہ کسی ملک یا افواج نے کردار ادا نہیں کیا ‘ ہم نے اپنے ملک پر مسلط جنگ کی بھاری جانی و مالی قیمت ادا کی‘ ہم پرائی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے‘ نیا پاکستان بن رہا ہے‘ہم افغانستان سمیت سرحدوں کے پار امن کے حامی ہیں، ہم دیگر فریقین کے ساتھ مل کر افغان امن کے عمل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو شمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پرکہی۔وزیراعظم نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے لئے اسپتال کے ہمراہ میڈیکل کالج، شمالی وزیرستان کے لئے یونیورسٹی اور آرمی کیڈٹ کالج کے قیام، شمالی و جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس کی بحالی، گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ، لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کے حل کے لئے کوشش کرنے، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے عمل کو تیز کرنے کے لئے نادرا سہولت مرکز اور مساجد کے لئے سولر پینلز کا بھی اعلان کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم نے غلام خان بارڈر ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور سرحد پر باڑ کا مشاہدہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مشترکہ جرگہ سے خطاب کیا۔ عمران خان کا کہناتھاکہ ہم نے اپنے ملک کے اندر مسلط کردہ جنگ کی بھاری جانی و مالی قیمت چکائی ہے اور اس سے ہمارے سماجی و اقتصادی ڈھانچہ کو نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے ضم ہونے والے اضلاع کے لئے تمام صوبوں کی طرف سے این ایف سی کے تین فیصد حصے، بنیادی سطح پر اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیاتی اور صوبائی انتخابات کے جلد انعقاد کا اعلان کیا۔ انہوں نے پولیس اصلاحات اور ملازمت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے لیویز و خاصہ داروں سے متعلق تمام خدشات دور کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تنازعات کے حل کی کونسل (ڈی آر سی) کا نظام مشاورت کے ذریعے تمام مسائل کے حل اور فوری انصاف کو یقینی بنائے گا۔ وزیراعظم نےضم ہونے والے اضلاع کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈز،ا سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹیلی میڈیسن کے نظام کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے قطر کی پیشکش کے تناظر میں ضم ہونے والے اضلاع کے لئے ملازمتوں میں بڑے حصے، پولیس اور فرنٹیئر کور میں انرولمنٹ، کم ترقی یافتہ علاقوں کے لئے خصوصی کوٹہ (موجودہ کوٹہ کا تقریباً دگنا) کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے سود سے پاک قرضوں، کمپیوٹرز کی فراہمی اور کھیل کے میدانوں کی ترقی کا بھی اعلان کیا۔