• ☚ چوہد ری اخلاق وڑائچ کا گرین گجرات مہم کے پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ
  • ☚ اسد عمر کا مستعفی ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے : عبد الغنی سندھو
  • ☚ چوہدری سلیم سرور جوڑا کا کڈنی سنٹر کا دورہ‘ پرتپاک خیر مقدم
  • ☚ میاں محمد ارشد بانٹھ کی وفات پر مختلف مکاتب فکر کا اظہار تعزیت
  • ☚ چوہدری طاہر مانڈہ کی کامیابی ن لیگ پر اعتماد کا اظہار ہے:جاویدبٹ
  • ☚ کنجاہ :سیٹھ فضل حسین کی اہلیہ کا ختم قل‘ ممتاز شخصیات کی شرکت
  • ☚ گجرات بار کے سابق صدر چوہد ری رخسار کے بھائی چوہدری افضال بیدری سے قتل
  • ☚ چوہدری برادران گجرات کی تعمیرو ترقی کے ضامن ہیں:نصر اللہ کھوکھر
  • ☚ کرپشن سے جڑ سے اکھاڑے بغیر ترقی ممکن نہیں: حسین عباس
  • ☚ اسمال اسٹیٹ ایریا کیساتھ سوتیلا پن بند کیا جائے:یاسر طارق بٹ
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ قیمتوں میں اضافہ، حکومت کا دواساز کمپنیوں کیخلاف کریک ڈائون
  • ☚ استعفیٰ دیا نہ کہیں جارہا ہوں، IMF سے اصولی اتفاق ہوگیا، اسدعمر
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ لندن: مظاہرین کا مظفرآباد میں ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ ماحولیاتی آلودگی کیخلاف احتجاج جاری، مرکزی شاہراہیں بند، عوام کو شدید مشکلات، 300 مظاہرین گرفتار
  • ☚ انگلینڈ میں لینڈلارڈز پر کسی غلطی کے بغیر کرایہ دار سے مکان خالی کرانے پر پابندی
  • ☚ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عبدالرشید ترابی
  • ☚ برطانیہ میں بین المذاہب کمیونٹیز آباد ہیں، سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا، افضل خان کیٹ گرین واجد خان
  • ☚ ہمارا نصب العین روشنی سب کیلئے، موتیا کے مفت آپریشنز کے ذریعے غریبوں کی دنیا روشن کرتے ہیں، عبدالرزاق ساجد
  • ☚ عائشہ عمر نے ٹی وی پر ایک بار پھر اداکاری کی ٹھان لی
  • ☚ سجل علی کی بہن اداکارہ صبورعلی نے خودکشی کی خبروں پر خاموشی توڑدی
  • ☚ لیجنڈ اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے
  • ☚ ہالی ووڈ فلم سیریز’ایونجرز‘ کے سپرہیروبڑے پردے پرانٹری کیلئے تیار
  • ☚ آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
  • ☚ عرب امارات نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
  • ☚ کسی کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ قرار نہیں دے سکتے،معین خان
  • ☚ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا، شعیب ملک، وسیم اکرم سے موازنہ درست نہیں، شاہین آفریدی
  • ☚ ایم ڈی مقرر کرنے کی منظوری نہیں لی،احسان مانی پر غلط بیانی کا الزام
  • ☚ گورننگ بورڈ کا اقدام چیئرمین پی سی بی کیخلاف اعلان عدم اعتماد،سیٹھی
  • آج کا اخبار

    لاڈلے کوکھیلنے کیلئے ملک دیدیاگیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پرلیں، بلاول بھٹو

    Published: 02-12-2018

    Cinque Terre

    سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے ایک لاڈلہ تھا اب دوسرا بھی آگیا جو کہ انوکھا لاڈلہ ہے جس نے کھیلنے کو چاند مانگا تو پورا اسے ملک دیدیا گیا، سو دن میں سو یوٹرن کے علاوہ آپ نے کیا کیا، قیمتیں نہ بڑھانے کا وعدہ کرکے بڑھائیں، غربت مٹانے کا وعدہ کیا غریب کو مٹا دیا، آئی ایم ایف، پروٹوکول سمیت ہر معاملے پر یوٹرن لیا، یوٹرن لینا اچھا ہے تو بجلی، گیس کی بڑھائی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی پر لیں، یوٹرن لینا ہے تو اپنی عوام دشمن پالیسیوں پر لیں، حکومت نے پاکستان کے عوام کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ،تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے گھر، بیروزگار کر رہے ہیں، کسانوں کا معاشی قتل عام کیا گیا، کراچی کی ترقی کے وعدے کا کیا ہوا، سو دن میں عوام حکومت سے بیزار ہوگئے، لیڈر بننا ہے تو بھٹو اور بےنظیر سے سیکھو، وعدے کرکے جان دے دیتے ہیں پیچھے نہیں ہٹتے، احتساب کے نام پر انتقام لے رہےہیں، سزایافتہ نااہل وزیر اعظم کے اختیار استعمال کررہا ہے، خان صاحب آپ نے اداروں کو غیر سیاسی کرنے کی بات کی لیکن آپ نے گائے کے مقدمے میں آئی جی کو گھر بھیج دیا، ڈی پی او اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کردیا، خان صاحب فوج نے قربانیاں کیوں دیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری تھی اوررہے گی، وزیراعظم اسے اپنی جنگ نہیں سمجھے گا تو یہ آگ نہیں بجھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے 51ویںیوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب تک ہمارا وزیراعظم انتہا پسندی کو اپنی جنگ نہیں سمجھے گا تو پھر یہ آگ نہیں بھجے گی، خان صاحب کہتے ہیں کہ یہ ہماری جنگ نہیں تھی، میں خان صاحب سے پوچھتا ہوں کہ ہمارے افواج کی قربانی کس لئے تھے، یہ جنگ دہشت گردوں سے لڑی گئی، سیکورٹی فورسز نے جنگ لڑی، خان صاحب مانو یا نہ مانو یہ ہماری جنگ ہے یہ مستقبل کی جنگ ہے یہ شہید ہمارے ہیں، یہ غازی ہمارے ہیں، عظیم لیڈر وہ ہوتا ہے جو کہ اپنے اصولوں کے لئے لڑتا اور مرتا ہے، بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوما مگر پیچھے نہیں ہٹیں، بی بی نے دہشت گردوں کے سامنے سر نہیں جھکایا، لیڈر بننا سیکھنا ہے تو ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر سے سیکھوں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب 100 دن میں 100 یوٹرن کے علاوہ کیا کیا، مینگل صاحب 6 پوائنٹس کا کیا ہوا، حیرت کی بات ہے مینگل صاحب آپ اب تک ان کے اتحادی ہو، ایم کیو ایم والے بھائیوں بتائیں کیا ہوا کراچی کی ترقی کے وعدے، یوٹرن لے لئے نا۔ خان نے غربت مٹانے کا وعدہ کیا مگر یہ غریب کو مٹارہے ہیں، مہنگا ہوا نان، کیا یہ ہے نیا پاکستان، جواب دو عمران خان، تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھر دکانیں توڑ رہے ہوں بے گھر اور بیروزگار کررہے ہوں، یوٹرن لینا ہے تو مہنگائی، بجلی، گیس، پیٹرول، عوام دشمن پالیسز پر یوٹرن لیں۔ آپ ملک کو ترقی دینے آئے تھے، غیر ترقیاتی اخراجات کتنے کم کئے، 100 دن میں بیرونی سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی کیوں آئی، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ہورہے ہیں شہر اندھیرے میں ڈوبے ہیں، خان صاحب 100دن میں 100یوٹرن لینے کے علاوہ آپ نے کیا کیا ہے، گیس بجلی کی قیمتیں، آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے، سستی سی این جی دینے پر یوٹرن لئے ہیں، امیروں پر ٹیکس لگانے اور سعودی پارٹنر شپ، امریکا سے آنیوالے فون، بھارت کے خط، مظاہرین سے معاہدے پر یوٹرن لئے، اپنی رہائش گاہ، پروٹوکول، بیرون ملک دوروں، خصوصی جہاز استعمال نہ کرنے کے معاملات پر یوٹرن لیا۔ خان صاحب آپ کی حکومت سے 100دن میں ہی عوام بیزار ہوگئے ہیں، گیس بجلی پانی کا بحران ہے، بیروزگار نوجوان زندگی سے مایوس ہیں، کسانوں کا معاشی قتل عام کیا گیا مگر یہ حکومت کنٹینر سے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہی، جس نے زمینیں چھینی، اسے تجاوزات ہٹانے کا کام سونپ دیا، خان صاحب آپ نے ڈی پی او پاکپتن اور آئی جی پنجاب کو گھر بھیج دیا، اس دوران طاہر داوڑ اغوا ہوتا ہے اس کی نعش ملتی ہے، 100 دن میں انقلاب لانے کی بات کی مگر جنوبی پنجاب کے صوبے کا کچھ نہیں کیا، جنوبی پنجاب کے سہانے خواب کو چند وزارتوں کے عوض بیچ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں آمرانوں نے اپنے جعلی اقتدار کو طول دینے کیلئے مذہب کو استعمال کیا، جس کا نتیجہ ہم سب بھگت رہے ہیں، ملک جس آگ میں جل رہا ہے وہ آگ آمروں نے لگائی، یہ آگ ہر گھر کی دہلیز پر پہنچ گئی ۔