Published: 04-12-2018
اداکار رنبیر کپور نے دپیکا اور رنویر کے آخری استقبالیے کی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی ماضی میں گہری دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم رنبیر کی ممبئی میں دونوں کے ولیمے کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کے باعث سب نے ہی پرانے معاملات کو ہوا دی تاہم ایسا کچھ نہ تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اپنی نئی آنے والی فلم براہمسترا کی شوٹنگ میں بے انتہا مصروف تھے۔ اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ دونوں نے فلم کے لیے اس روز لگا تار 20 گھنٹے شوٹنگ کی جس کے بعد وہ تھک چکے تھے اور یہ ہی وجہ تھی کہ وہ ممبئی میں دپیکا اوررنویر کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔