• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پاک بھارت کشیدگی، سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت کی چکا چوند ماند پڑنے کا خطرہ
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ عمران خان نے بھارتی دھمکیوں کا دو ٹوک جواب دے کر قوم کے دل جیت لئے، کمیٹی رہنما
  • ☚ تھریسامے کے ’’مخالفانہ ماحول‘‘میں 5 سال قبل گرفتار طالب علم اب تک زیرحراست
  • ☚ کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کر رہا تھا، پاکستانی اٹارنی جنرل
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ کرینہ کپور کی پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین
  • ☚ سدھو کو کپل شرما شو سے نکالنے میں سلمان خان ملوث نکلے
  • ☚ علی ظفر کی ٹوئٹ پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ آسٹریلیا سے سیریز،حارث رئوف سلیکٹرز کی نظر میں آگئے
  • ☚ سپرلیگ پاکستان کیلئے مفید، اچھے کرکٹر ملیں گے، شاہد آفریدی، ٹیلنٹ کو پرکھا جائے
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • آج کا اخبار

    ’’اے آر رحمان‘‘ موسیقی کی دنیا کی ایک سحر انگیز شخصیت

    Published: 05-12-2018

    Cinque Terre

    اے آر رحمان کا پیدائشی نام اے ایس دلیپ کمار تھا۔ اب ان کا نام اللہ رکھا رحمان یعنی اے آر رحمان ہے۔ نام کی تبدیلی کے پیچھے بھی ایک داستان ہے۔ اے ایس دلیپ کمار بھارت کے شہر چنئی میں 6جنوری1967ء کو ایک غریب ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد آر کے شنکر کیرالا فلم انڈسٹری میں تامل اور دیگر زبان کی فلموں میں موسیقار تھے۔ دلیپ اس وقت 9سال کے تھے، جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کی والدہ نے اپنے شوہر کے موسیقی کے آلات کو کرایہ پر دے کر گزر بسرکا سامان کیا۔ باپ کے انتقال کے بعد جب دلیپ کمار کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ماں نے لوگوں کے کہنے پر ایک پیر کے مزار پر حاضری دی اور منت مانی، جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک ہوگئی۔ ان کی ماں کا عقیدہ پختہ ہو گیا اور وہ اپنے پورے گھرانے کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں، دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اے آر رحمان نے کم عمری میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ کی بورڈ پلیئر بنے، کچھ عرصہ بعد پیانو اور پھرگٹار بجانا بھی سیکھ لیا۔ اس دوران چنئی کے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر انہوں نے اپنا ایک مقامی بینڈ ’نمیسیس ایونیو‘ بنایا۔ رحمان کی زندگی کا سفر آسان نہیں تھا، گھر کی ذمہ داری بھی تھی اور ساتھ موسیقی سیکھنے کا جنون بھی۔ خوش قسمتی سے انہیں ایک تیلگو میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملا۔ یہاں سے ان کا فن نکھرکردنیا کے سامنے آیا اور پھر انہیں آکسفورڈ کے ٹرینیٹی کالج کی اسکالر شپ مل گئی، جس نے اے آر رحمان کی موسیقی کی تشنگی کو پورا کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔ انھوں نے موسیقی میں گریجویشن کیا۔