• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ بھارت میں مسلمانوں سے نفرت میں اضافہ، کانگریس کا مودی کو سنگین نتائج کا انتباہ
  • ☚ نیب ہر کیس کھولنے کے بجائے بڑے مقدموں پر توجہ دے، 3ہفتے میں بڑی خوشخبری دوں گا، وزیراعظم
  • ☚ بھارتی عزائم کا جواب، عمران خان سے مسلح افواج کے سربراہوں کی ملاقات
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    سکولوں میں جینڈر آئیڈیالوجی کے تصور سے ہم جنس پرستی بڑھے گی، علامہ غلام ربانی

    Published: 09-01-2019

    Cinque Terre

    لندن :جماعت اہلسنت برطانیہ کے ترجمان علامہ غلام ربانی نے کہا ہے کہ ہم باہمی تعلقات کے حوالے سے اسکولوں میں دی جانے والی تعلیم کے مخالف نہیں لیکن اس کے طریقہ کار کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ جنگ لندن کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں برس ستمبر سے پرائمری سکولوں میں ریلیشن شپ اور سکینڈری اسکولوں میں ریلیشن شپ اینڈ سیکس کی لازمی مضمون کے طور پر تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ آگاہی کے نام پر ’’جینڈر آئیڈیالوجی‘‘ جس میں مردانیت و نسوانیت کے حوالے سے نیا تصور پیش کیا گیا ہے، ایکوالٹی کے خوبصورت نام پر خدشہ اس بات کا ہے کہ اس سے ہم جنس پرستی کا رحجان بڑھے گا جس کی وجہ سے معاشرے کے سماجی ڈھانچے پر زد پڑسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آگاہی یا شعور کی بیداری کا معیار درست نہ رکھا گیا تو اس سے بچوں میں خوف کی لہر بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرائونی فلم کا مقصد بھی تفریح ہوتا ہے لیکن اگر عمر کے معیار کو مدنظر رکھے بغیر کسی بچے کو یہ فلم دکھادی جائے تو وہ بچہ رات میں خواب میں ڈرنے لگتا ہے اس کے علاوہ وہ تنہائی اور اپنے سائے سے بھی ڈرنے لگتا ہے۔ فلم تو تفریح کیلئے بنی تھی لیکن چونکہ بچے کی عمر کم ہے اس لئے اس تفریح نے اس کے اندر خوف پیداکردیا۔ علامہ غلام ربانی نے کہا کہ اس تعلیم میں اگر دینی و معاشرتی اقدار کو مدنظر نہ رکھا گیا تو ہوسکتا ہےکہ یہ تعلیم بچوں کو وقت سے پہلے ہی ’’میچور‘‘ کردے اور وہ بعض چیزوں کا وقت سے پہلے ہی تجربہ کرنے کی کوشش کریں جس کے نتیجہ میں ان میں جنسی ہوس بڑھے جس کے خلاف پہلے ہی معاشرہ لڑ رہا ہے اور اس کے سبب گینگز کلچر اور دیگر جرائم بھی بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نیا پروگرام شروع کیا جائے اس میں والدین سے مشاورت کی جائے تاکہ انہیں خبر ہو کہ ان کے بچوں کو سکول میں کیا پڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی خاص کمیونٹی یا مذہب کا مسئلہ نہیں، اس حوالے سے تمام مذاہب کے لوگ فکرمند ہیں کیونکہ سب کو معاشرتی اقدار عزیز ہیں۔ یہ وہ بنیادی چیزیں ہیں جو بابا آدم کے وقت سے لے کر آج تک معاشرے میں ایک طریقے سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام مذاہب کے لوگوں پر مشتمل ایک فورم تشکیل دیا جائے جو مل کر اس درپیش چیلنج کا مقابلہ کرے اور وہ حکومت کے ساتھ مل کر ایسے خطوط پر کام کرے جس سے معاشرتی اقدار متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں بھی اس حوالے سے خاصی تشویش ہے اوروہ ہم سے اس سلسلے میں رابطہ بھی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں گائیڈلائن کے اجرا کے بعد اس پر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔