• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ 8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ جرمن فوج میں مسلم آئمہ کی تقرری کیلئے مشاورت
  • ☚ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے
  • ☚ یورپی رہنمائوں کو بیک سٹاپ میں تبدیلی پر قائل کرلوں گی، تھریسامے، وزیراعظم برسلز پہنچ گئیں
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا
  • ☚ ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ
  • ☚ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • ☚ دبئی میں دوسرا ون ڈے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا
  • ☚ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
  • آج کا اخبار

    تھریسامے اپنی حکومت بچانے میں کامیاب، تحریک عدم اعتماد 19ووٹوں سے ناکام

    Published: 18-01-2019

    Cinque Terre

      لندن :برطانوی پارلیمان میں وزیراعظم تھریسامے کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔پارلیمان سے بریگزٹ معاہدہ منظور کرانے میں ناکامی کے بعد اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس پر ایوان میں رائے شماری کرائی گئی تحریک عدم اعتماد میں برطانوی وزیراعظم کی حمایت میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ آئے اور اس طرح ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 19 ووٹوں کے فرق سے ناکام ہوگئی۔ تھریسامے کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ بریگزٹ کے متبادل پلان پر بات چیت کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔جبکہ جیرمی کوربن کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک بات چیت کا آغاز نہیں کریں گے جب تک کہ تھریسا مے نو ڈیل بریگزٹ ختم نہیں کریں گی۔ایس این پی کے این بلیک فور ڈ کا کہنا ہے کہ وہ صرف اس صورت میں بات چیت میں حصہ لیں گے اگر سیکنڈ ریفرنڈم اور توسیع آرٹیکل 50پر غور کیا جائے۔ لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف مزید تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔بریگزٹ پر حکومت کی تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔منگل کی شام ہونے والی ووٹنگ میں ڈیل کے خلاف 432 اور حق میں صرف 202 ووٹ پڑے تھے۔ گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد سے قبل پارلیمنٹ میں بحث کے دوران لیبر لیڈر جیرمی کوربن وزیراعظم تھریسامے کی انتظامیہ کو ’’ذومبی حکومت‘‘ قرار دیا جو حکومت کرنے کے قابل نہیں اور ملک میں الیکشن کرائے جائیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منگل کی شام تاریخی شکست کے بعد حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے تھا، جبکہ وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ملک کے مفاد میں نہیں۔ لیبر پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اندازہ تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، جبکہ تحریک کو لیبر پارٹی کے علاوہ ایس این پی، لب ڈیم، پلیڈ کمرو اور گرین پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔ حکمران جماعت کے باغی ارکان نے بھی حکومت کے حق میں ووٹ دیا جبکہ حکومت کی حکمران جماعت ڈی یو پی کے 10 ارکان نے بھی حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔لیبر لیڈر جیرمی کوربن نے کہا کہ وزیراعظم کا اصرار ہے کہ بریگزٹ ڈیل ملک کے لئے بہترین ہے تو پھر وہ الیکشن کرانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔ وزیراعطم تھریسامے نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کی صورت میں یورپ سے نکلنے کا مقررہ وقت میں توسیع کرنا ہوگی اور کسے پتہ کہ یہ توسیع کتنے عرصہ پر محیط ہوگی۔ بریگزٹ ڈیل کے جمعرات سے نکلنے کے لئے مختلف جماعتوں کے رہنمائوں کو بات کرنے کی دعوت دی ہے تاہم جیرمی کوربن کو ابھی تک اس ضمن میں دعوت نہیں دی گئی۔سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بریگزٹ ڈیل منطور کرانے کے لئے وزیراعظم کی کاوشوں کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے پر کوئی دکھ نہیں۔ 2016 میں ریفرنڈم کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیوڈ کیمرون مستعفی ہوگئے تھے اور تھریسامے نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔پارلیمنٹ ایکٹ 2011 کے مطابق برطانیہ میں ہر پانچ برس کے بعد الیکشن منعقد ہونگےاور آئندہ انتخابات 2022 میں منعقد ہونا ہیں۔تاہم اگر حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے تو نئی حکومت بنانے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیاجاتا ہے، لیکن اس دوران کوئی بھی پارٹی اراکین کا اعتماد حاصل کرکے حکومت نہ بناسکے تو انتخابات منعقد کیے جاتے ہیں جو کہ 25 دن کے بعد ہوسکتے ہیں جبکہ یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اشارہ دیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈیل کی منظوری ممکن نہیں اور کوئی بھی ڈیل نہیں چاہتا تو کوئی ہمت کرکے بتائے کہ اس کا مثبت حل کیا ہے۔