• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ 8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ جرمن فوج میں مسلم آئمہ کی تقرری کیلئے مشاورت
  • ☚ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے
  • ☚ یورپی رہنمائوں کو بیک سٹاپ میں تبدیلی پر قائل کرلوں گی، تھریسامے، وزیراعظم برسلز پہنچ گئیں
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا
  • ☚ ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ
  • ☚ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • ☚ دبئی میں دوسرا ون ڈے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا
  • ☚ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
  • آج کا اخبار

    8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم

    Published: 05-02-2019

    Cinque Terre

    اسلام آباد :8کروڑ افراد کیلئے مفت علاج،اسکیم کا آغاز کردیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ صحت کار ڈ کے تحت غریب خاندان 7لاکھ 20ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکےگا،پہلےمرحلےمیں اسلام آباد اورپختونخواکے قبائلی علاقوں میں کارڈ تقسیم ہونگے،کارڈ 150سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میںکارآمد ہوگا،بھارت و بنگلا دیش ہم سے آگے نکل گئے، موجودہ وسائل استعمال کرکے بہتری لانا چاہتے ہیں،لوگوں کو بتایا جائے ہم نے مشکل ترین وقت میں حکومت سنبھالی ، ترقی اور اسپیڈ کے دعویدارکیسا پاکستان اور کیسےحالات چھوڑ گئے، روپے کی قیمت 35فیصدگری، مہنگائی نے تو آناتھا، گیس وبجلی کی قیمت بڑھنے سےعوام کوہونیوالی مشکلات کا احساس ہے، موثر پالیسیوں کیلئے صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطہ بہتر کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج ہوگا، کے پی میں آدھے سے زائد غریب گھرانوں کو کارڈ دیے، ایک غریب مشکل سےگھر کا خرچ پورا کرتا ہے، صرف علاج کی وجہ سے بہت سے لوگ غربت میں چلے جاتے ہیں۔ اس موقع پر مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے ، پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کےکسی فردکوکینسرمیں دیکھناکسی اذیت سےکم نہیں ہوتاتھا، غریب افراد کے لئےعلاج معالجہ بہت مشکل ہوتا ہے، لوگ اپنے پیاروں کے علاج کے لیے اپنی جمع پونجی لگا دیتے تھے، ایک سہولت موجود ہے کہ کارڈ ہے میں جاؤں گاعلاج ہوگا۔عمران خان نے کہا میں اپنوں کی تکلیف اور درد اچھی طرح سمجھتا ہوں، جب میری والدہ کوکینسرہواتواسپتال نہیں تھاباہرلےجاناپڑا، کچھ لوگوں کے پاس تو علاج کے لیے پیسےہی نہیں ہوتے، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرناہو گاچا ہے جوبھی پالیسی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلےصحت کارڈ دیں گےتاکہ انہیں علاج کی سہولت پہلےملے، عوام کو آج کل مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے، روپے کی قیمت 35 فیصدگری تو مہنگائی تو آنا تھی، مشکل وقت آناتھا۔وزیراعظم نے کہا گیس اوربجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے،کوشش ہے غریبوں کے لیے آسانی کریں، ہمیں احساس ہےکہ لوگ مشکل سے گزرر ہےہیں، مشکل میں گھرے طبقے کیلئے آسانی پیدا کرناچاہتے ہیں۔عمران خان خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں، بیت المال سمیت تمام اداروں کوایک چھتری تلے لے کرآئیں گے، کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتاجب تک وہ اپنےلوگوں پرپیسہ خرچ نہ کرے۔انہوں نے کہا بھارت ہم سےپیچھےتھاوہ ہم سے آگےنکل گیا، بنگلادیش بھی ہم سےپیچھےتھاوہ بھی آگےنکل گیا، جیسےجیسےوقت گزرےگاسرمایہ کار آئیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق سیاحت کی مدمیں 40فیصدترقی کی گنجائش ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماراہدف ہےکہ پا کستان کوفلاحی ریاست بناناہے، جوغریب وکیل نہیں کر سکتااسےبھی وکیل کی سہولت دیناچاہتےہیں، صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، پاکستان میں صرف سیاحت سے40ارب ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔دریں اثنا اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیر اعظم عمران خان نے عوام کو درپیش مسائل کے مربوط حل اور موئثر پالیسیوں کی تشکیل کے لئے صوبوں اور وفاق کے درمیان رابطہ بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی 6 ماہ کی مدت مکمل کر نے جا رہی ہے اور اپنے دور اقتدار کے اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں اب تک عوام الناس اور ملک کی بہتری کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، عوام الناس کو پتہ چلنا چاہیے کہ ترقی اور سپیڈ کے دعوے کرنے والے کس طرح کا پاکستان اور کیسے حالا ت چھوڑ کر گئے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی قیادت کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بہتر کوآرڈی نیشن کا مقصد عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مربوط اور منظم حکمت عملی اور پالیسیوں کی تشکیل ہے۔ اس موقع پر وزیرا عظم کو وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔