• ☚ معروف نعت خواں قاری غلام سرور نقشبندی کا صاحبزادہ ماکو کی پہاڑیوں میں سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ☚ ون ڈش کی خلاف وزری پر جلالپورجٹاں کے میرج ہال میں چھاپے ،رنگ برنگے کھانے قبضہ کرلئے گئے
  • ☚ پالتوکتے کوچھریاں مارکرقتل کرنیکامعاملہ،واقعہ کاسخٹ نوٹس لے لیاگیا
  • ☚ ناروالی سنٹر میں پانچویں جماعت کا امتحان پر امن طریقہ سے ہو رہا ہے
  • ☚ ککرالی ہلاکت کیس ،DSPکھاریاں میاں محمد ارشد کومعطل کردیاگیا
  • ☚ علی بٹ اور فیصل بٹ کی سید مصطفی گیلانی کو ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے پر مبارکباد
  • ☚ جھیورنوالی سے 87پتنگیں برآمد ،کنجاہ پولیس کامیاب آپریشن
  • ☚ پنجاب پولیس نے اپنا ویب ٹی وی چینل بنانیکافیصلہ کرلیا،میگزین بھی شائع ہوگا
  • ☚ فاران انسٹی ٹیوٹ کی قابل قدرکاوشیں ہیں،طارق جاوید چوہدری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں:ڈاکٹراعجاز
  • ☚ ایس پی انویسٹی گیشن کے آتے ہی ایس پی ہیڈکوارٹر کاتبادلہ ،چارج چھوڑدیا
  • ☚ پی ٹی آئی کے پاس ہے کیا جو این آر او لیں، خواجہ آصف
  • ☚ قطرکی پاکستان کو ادھارLNGدینے سے معذرت، معاشی دباؤبڑھنے کاامکان
  • ☚ نیب نےن لیگ کے رہنما کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ ’’وزیر ِجھوٹ و خرافات نے جھوٹوں سے بھرپور پریس کانفرنس کی ‘‘
  • ☚ عمران خان نے سہانے خواب دکھا کر عوام کو دھوکا دیا، احسن اقبال
  • ☚ ’’مڈٹرم الیکشن کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں‘‘
  • ☚ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ☚ 8 کروڑ افراد کیلئے مفت علاج، اسکیم کا آغاز، صحت کارڈ کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج حکومتی خرچے پر کراسکے گا، وزیراعظم
  • ☚ کشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے یورپی و برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، امجد بشیر ایم ای پی
  • ☚ زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘ کے قیام کا اعلان
  • ☚ بریگزٹ، تھریسامے ایم پیز سے ڈیل میں تبدیلی کیلئے مزید وقت مانگیں گی
  • ☚ حکومت نو ڈیل بریگزٹ کی صورت میں سڑکوں پر فسادات کی تیاری کررہی ہے، لارڈ باب
  • ☚ لیورپول سٹی سینٹر کے قریب فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ عوامی مینڈیٹ کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا عمل بروقت مکمل کرلوں گی، تھریسامے
  • ☚ جرمن فوج میں مسلم آئمہ کی تقرری کیلئے مشاورت
  • ☚ حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے
  • ☚ یورپی رہنمائوں کو بیک سٹاپ میں تبدیلی پر قائل کرلوں گی، تھریسامے، وزیراعظم برسلز پہنچ گئیں
  • ☚ کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب
  • ☚ فلم کے سیٹ پررنبیر کو دیکھ کر عالیہ ڈائیلاگ کیوں بھول جاتی ہیں؟ اداکارہ کا اہم انکشاف
  • ☚ رنویر سنگھ نے راکھی ساونت کو دوسری ماں قرار دے دیا
  • ☚ ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ
  • ☚ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • ☚ چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان آج دبئی روانہ ہونگے
  • ☚ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی
  • ☚ آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
  • ☚ دبئی میں دوسرا ون ڈے پاکستان ویمن ٹیم نے جیت لیا
  • ☚ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں واپسی کی تیاری شروع
  • آج کا اخبار

    حکومت پاکستان نے الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے واجبات ادا کر دیئے

    Published: 09-02-2019

    Cinque Terre

    لندن : وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے پر برطانیہ کے وکیل ٹوبی کیڈمین کے واجبات ادا کر دیئے ہیں۔ نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں لندن چیمبرز گور نیکا 37پر بحث کے بعد رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیڈمین کو یہ رقم ان کی ایک سالہ خدمات پر ادا کی گئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک سال قبل حکومت پاکستان اور ٹوبی کیڈمین کے درمیان قانونی مشاورت اور خدمات کی فراہمی کیلئے معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے میں برطانوی حکومت اور سکاٹ لینڈ یارڈ اور دوسرے اداروں کو خطوط لکھنا شامل تھا، جب اس حوالے سے ٹوبی کیڈ مین سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ بات پبلک ریکارڈ پر ہے کہ گورنیکا 37انٹرنیشنل جسٹس چیمبر کو حکومت پاکستان کو مختلف النوع عدالتی اور کرمنل تفتیش کیلئے کہا گیا تھا لیکن چونکہ یہ تفتیش جاری ہے اس لئے اس پر کوئی تبصرہ کرنا درست نہیں ہوگا۔11 اپریل2018 کو ایک مضمون میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانی حکام نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی دوبارہ تفتیش کیلئے ٹوبی کیڈمین کی خدمات حاصل کی ہیں، سکاٹ لینڈ یارڈ نے اکتوبر 2016 میں اس مقدمے کو داخل دفتر کر دیا تھا۔ پاکستان نے اس مقدمے کی دوبارہ تفتیش کیلئے گزشتہ 2 سال کے دوران مزید سکاٹ لینڈ یارڈ کو فراہم کیا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ مواد دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے پولیس کے قومی دہشت گردی فنانشیل یونٹ نے مقدمہ داخل دفتر کئے جانے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے مواد کا منی لانڈرنگ کے تناظر میں جائزہ لیا تھا۔ حکومت کے ایک ذریعے نے اس نمائندے کو بتایا کہ کیڈمین کو سکاٹ لینڈ اور برطانوی پراسیکیوشن سروس کو ایم کیو ایم کے سربراہ کے خلاف مقدمات سے آگاہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، خیال کیا جاتا ہے کہ کیڈمین کی توجہ کا مرکز ایم کیو ایم کے قائد کی نفرت انگیز تقریریں تھیں ،وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان الطاف حسین کی جانب سے لوگوں کو تشدد پر اکسانے، اشتعال انگیز تقریروں اور عمران فاروق قتل کے مقدمات کے حوالے سے برطانوی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔