• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

    Published: 10-03-2019

    Cinque Terre

    اسلام آباد، بیجنگ، برسلز (مانیٹر نگ سیل، پاک بھارت کشیدگی میں مزید کمی کے بعد دونوں ملکوں نے واپس بلائے گئے سفیر دوبارہ بھیج دئیے،بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج نئی دلی پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ دوسری جانب چین اور یورپی یونین نے پاکستان اور بھارت کو تصادم کے بجائے مذاکرات اور مصالحت پر زوردیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے وزیرِاعظم عمران خان اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اقدام قابل ستائش ہیں، پاکستان اور بھارت کو تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہیں، پاکستان ہمارا ہم ترین اتحادی اور آئرن برادری ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امن کی طرف آرہے

    ہیں ہم امن چاہتے ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی اسپانسر کر رہا ہے، ہم بھارت سے 70 برس کے دوران 3جنگیں لڑ چکے ہیں چوتھی جنگ بھی لڑسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پاکستانی رکن سجاد کریم سمیت یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان کی جانب سے پاک بھارت کے وزرائے اعظم کو خط لکھے گئے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور دونوں ملکوں کو فوری بات چیت شروع کرنے پر زوردیا گیا۔ اسکے علاوہ خط میں لکھا گیا کہ کشمیری عوام کو شامل کیے بغیر مسئلے کا دیرپا حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ مزید کہا گیاکہ یورپی یونین دونوں ملکوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں، ہم نے خطے میں امن کیلئے اقدامات کیے ہیں۔ روسی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پلوامہ واقعے پر کوئی شواہد نہیں دیئے، ہم نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں،پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے، اس مسئلے کو مذاکرات سے حل کیا جانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کی، بھارت نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے پاکستان کو کمزورکرنیکی کوشش کررہاہے،بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں، ہم نے خطے میں امن کے لیے اقدامات کیے ہیں، ہمارا پہلا آپشن ہے کہ 70 سال میں ہم آپس میں 3 جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ لڑسکتے ہیں، دوسرا آپشن ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں جبکہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم مل کر بات کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پارٹنر بن جائیں، ہم بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ادھر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق اجے بساریہ بھارت میں مشاورت مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی آج نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فضائی حدود کھلنے کے حوالے سے تمام ایئر لائنز کی انتظامیہ کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ سی اے اے نے جنوبی ایشیا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کھول دی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔ سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی پرواز پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی ثالثی کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن بھارت گریزاں نظر آتا ہے،پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات کیے، پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔ چائنہ ریڈیو کے مطابق بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ثالثی کاخیرمقدم کرتا ہے لیکن بھارت گریز کرتا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا تاہم چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی بجا ئے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں تاکہ خطے میں امن کیلئے سازگار ماحول میسر آئے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے خواہش مند ہیں، پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہیں ، اس حوالے سے پاکستان کے اقدام خوش آئند اور قابل ستائش ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نےپا کستان کو اپنا آئرن برادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پلواما حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اس نے تعمیری کردار ادا کیا ہے،پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کیلئے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بحران حل کرنے کیلئے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چین شروع سے ضبط و تحمل کا رویہ اپنانے، کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے اور معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر زور دیتا رہا ہے۔