• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر

    Published: 11-03-2019

    Cinque Terre

    اسلام آباد:پلوامہ حملے کےبعد پاک بھارت کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی، بھارت نے پاکستان کو اضافی پانی کی فراہمی روک دی، بھارت کے وزیر مملکت آبی و سائل ارجن میگوال کا کہنا ہے کہ انڈیا نے مشرقی دریائوں سے اب تک 0.53 ملین ایکٹرفٹ پانی پاکستان جانے سے روک دیا ہے ۔ جبکہ سندھ طا س معاہدے پر بات چیت کےلئے بھارتی وفد کا مجوزہ دورہ پاکستان بھی ملتوی کردیاگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ پلوامہ حملے کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔ بھارتی وزیر کے مطابق اس پانی کو ذخیرہ کیا جائیگا اور ضرورت پڑنے پر راجستھان اور پنجاب میں پینے اور زراعت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب انڈس واٹرکمشنرمہر علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت مغربی دریائوں کا پانی روک ہی نہیں سکتا اس کے پاس ایسا کوئی سسٹم نہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت ہمیں ان دریائوں سے پانی دینے کا پابند

    نہیں، دریائوں میں اضافی پانی آنے کی وجہ سے یہ پانی ہمیں ملتا ہے جس سے پاکستان کے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں اور ہمیں یہ پانی نہ ملا تو خاص فرق نہیں پڑے گا، بھارتی وفد کے دورے کی منسوخی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کےتحت اگر وہ پاکستان کا دورہ نہیں کرتے تو ہمارا جو موقف اور خدشات ہیں ان کو معاہدے کے تحت درست تسلیم سمجھا جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انڈس کمیشن کےلاہور میں منعقدہ انتیس، تیس اگست دوہزار اٹھارہ کےاجلاس میں دونوں ملکوں نے اس امر پراتفاق کیا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت طے شدہ دوطرفہ دورے جاری رہیں گے۔ پاکستان کے وفد نے شیڈول کے مطابق اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں انڈیا کا دورہ کرنا تھا لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا، بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے جنوری دوہزار انیس کے آخری ہفتے میں دریائے چناب پر بننے والے پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔پاکستان کےانڈس کمشنر سید محمد مہر علی شاہ اور انڈس کمشنر پی کے سکسینا نے اپنے مشیروں کے ہمراہ دریائے چناب پر زیر تعمیر تین انڈین ہائیڈرو پروجیکٹس پاکل دل(Pakal Dul) ،1000میگاواٹس، رٹل(Ratle) آٹھ سو پچاس میگاواٹ اور لوئر کلنائی(Lower Kalnai) اڑتالیس میگاواٹ کی انسپکشن کی، وفد نے نوسو میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل بگلیہارہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا ،پاکستانی کمشنر نے بھارتی کمشنر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اس دعوت کے جواب میں بھارتی وفد نے رواں ماہ پاکستان آنا تھا لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھارت نے وفد کا دورہ ملتو ی کردیا ہے۔دونوں ملکوں نے سندھ طاس معاہدے پر انیس سوساٹھ میں دستخط کئے تھے جس کے تحت دونوں ملکوں نے کمشنرز مقرر کئے اور معاہدے کے تحت وہ پابندہیں کہ سال میں کم از کم ایک مرتبہ دوطرفہ میٹنگ کریں، اس معاہدے کے تحت راوی، بیاس اورستلج دریائوں کو بھارت کےلئے مختص کیاگیا جبکہ سندھ،جہلم اور چناب پاکستان کے حصے میں آئے تھے ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ایک اور خبر یہ ہے کہ بھارت نےراوی، بیاس اور ستلج کاپانی پاکستان کےلئے روک دیا ہے، بھارت کے یونین منسٹر نتن دادکریNitin Gadkari نے ایک ٹویٹ میں پلوامہ حملے کے ردعمل میں بھارت کےپاکستان کو پانی کی سپلائی روک دینے کی تصدیق کی انڈیا مشرقی دریائوں کا پانی راجستھان اور پنجاب کے لوگوں کو دے گا۔بھارت کا دعویٰ ہے کہ اپنے حصے کا پانی روک کر بھات نے 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی ،بھارت اور پاکستان کے مابین اس معاہدے پر صدر ایوب خان اور بھارتی وزیر اعظم جواہرلعل نہرو نے دستخط کئے تھے اس معاہدے کے تحت راوی ، ستلج اور بیاس دریائوں کا 33 ملین ایکٹرفٹ پانی بھارت کے حصے میں آیا تھا جبکہ سندھ ، جہلم اور چناب کا 135 ملین ایکٹر فٹ پانی پاکستان کیلئے مختص ہو اتھا۔ علاو ہ ازیں سندھ طاس معاہدے کے تحت بات چیت کے لئے بھارتی وفد کا اس ماہ پاکستان کا جو مجوزہ دورہ تھا ا س کے ملتوی ہونے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا اس دورے کی ابھی حتمی تاریخ طے ہونی تھی یہ بات انڈس واٹر کمیشنر مہر علی شاہ نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ بھارتی وفد نے پاکستانی وفد کے دورے کے بعد رواں ماہ میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا مگر اس کو ملتوی کرنے کے حوالے سے سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم تو ان کے دورے کے منتظر ہیں سندھ طاس معاہدے کےتحت اگر وہ پاکستان کا دورہ نہیں کرتے تو ہمارا جو موقف اور خدشات ہیں ان کو معاہدے کے تحت درست تسلیم سمجھا جائے گا۔ انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے راوی ، بیاس اور ستلج کا اضافی پانی جو کہ بھارت کی طرف سے ہمیں مل رہا ہے اس کو روکنے سے پاکستان کے متاثر ہونے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ بھارت کے ان دریائوں سے اضافی پانی پاکستان کو مل رہا تھا گزشتہ سال ایک ملین مکعب فٹ پانی راوی سے پاکستان کو ملا ہے اور سندھ طاس معاہدے کے تحت وہ ہمیں ان دریائوں سے پانی دینے کا پابند نہیں دریائوں میں اضافی پانی آنے کی وجہ سے یہ پانی ہمیں ملتا ہے جس سے پاکستان کے متاثر ہونے کا خدشہ نہیں اور ہمیں یہ پانی نہ ملا تو خاص فرق نہیں پڑے گا۔ دوسری طرف بھارت مغربی دریائوں کا پانی روک ہی نہیں سکتا اس کے پاس ایسا کوئی سسٹم نہیں۔