• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    وزیراعظم پاکستان نے بھارت سے جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کیا، مسئلہ کشمیر حل کرایا جائے، کمیونٹی رہنما بولٹن

    Published: 11-03-2019

    Cinque Terre

    بولٹن: پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے اثرات یہاں  بولٹن کمیونٹی میں بھی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں بعض تقریبات میں جہاں پاکستانی کشمیری اور بھارتی لوگ اکھٹے ہوتے تھے آج کل ایک دوسرے سے ملنے کے لئے محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اس حوالے سے بولٹن کے کمیونٹی رہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی کشیدگی کے اثرات یہاں کسی طرح بھی قابل قبول نہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جنگ کی آگ کو جس طرح ٹھنڈا کیا ہے اس سے جنوبی ایشیا کے عوام نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔ تحریک حق خود ارادیت ناتھ ویسٹ کے چیئرمین سالارممتاز احمد چشتی نے کہا ہے کہ 14 فروری سے اب تک بھارتی میڈیا نے جس منافقت اور جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو پریشان کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض احمد بڑالوی نے کہا ہے کہ بھارت کے آئندہ

    انتخابات میں مودی سرکار کی شکست یقینی ہے آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے عوام کو مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بولٹن کے صدر راجہ محمد شفیق پوتا نے کہا کہ بھارتی انتخابات کے بعد جو بھی حکومت بنی وہ مودی سرکار سے بہتر ہوگی اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرلیا جائے گا۔ تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے جنرل سیکرٹری نوید اختر بھٹی نے کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کی تقریب کی جس میں انہوں نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے بے شک مذاکرات نہ کرے مگر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیری قیادت سے مذاکرات کا آغاز کرے اور مذاکرات کے نتیجے میں جو بھی فیصلہ ہوگا پاکستان اسے قبول کرے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری راجہ جلیل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت اگر جارحیت سے باز نہ آیا تو مسلح افواج ملک کی سلامتی وخود مختاری کی حفاظت کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار کھڑی ہے سماجی رہنما ڈاکٹر سرور اشرف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو وارننگ دی ہے کہ اگر ہماری بری بحری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک آرمی اسے دندات شکن جواب دے گی۔ پیپلزپارٹی بولٹن کے قائمقام صدر شیخ یاسر وسیم نے کہا کہ بھارت کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لئے مزید ڈرامہ بازی کی بجائے نوشتہ دیوار پڑھ لے۔ وزیر خوراک آزاد کشمیر کے عوامی رابطہ آفیسر راجہ طارق یعقوب نے کہا کہ بھارت ہماری دفاعی صلاحیتوں کا غلط اندازہ نہ لگائے ہمیں اپنی بری بحری اور فضائی مسلح افواج پر فخر ہے جو وطن پاکستان کے چپے چپے کا دفاع کرے گی۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے نائب صدر شیخ سرفراز حسین نے کہا کہ پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دو ایٹمی ممالک کے درمیان جو اضطرابی کیفیت پیدا ہو رہی ہے وہ جنوبی ایشیا کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے ۔سیاسی وسماجی رہنما شیخ سلیم محی الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مودی سرکار برصغیر کو ایک بھیانک جنگ کی طرف دھکیل کر اپنی سیاسی برتری حاصل کرنا چاہتی ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہوگئی۔ مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے نائب صدر راجہ فضل مجدد نے کہا ہے کہ بھارت کو اپنی جوہری قوت کے بلند وبانگ دعوے کرنے کی بجائے یہ حساب لگانا چاہئے کہ جب حقائق سامنے آئیں گے تو اس کے کتنے منفی نتائج نکلیں گے۔ سیاسی رہنما مظفر ملک نے کہا کہ بھارت کے لئے امن پسندی کا راستہ ہی ہے کہ کشیدگی سے بچا جائے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی جائے۔ سماجی رہنما راجہ افتخار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا دونوں ممالک کے درمیان تلخی اور کشیدگی کا ماحول بدستور قائم رہے گا۔