• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    عالمی برادری پاکستان کی امن کوششوں کا ساتھ اور مسئلہ کشمیر حل کرائے، کشمیری رہنما

    Published: 11-03-2019

    Cinque Terre

    ڈنمارک(پ ) بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ۔بھارت کو اب اس طرف آنے کی جرأت نہیں ہوگی ۔ اس سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دنیا کی توجہ کا مرکز بنا، پاکستان کی پُرامن کوششوں کو دنیا نے سراہا کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی پُرامن کوششوں کا ساتھ دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے مختلف کشمیری اور پاکستانی رہنمائوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے اپنے خطاب میں کیا ۔اجلاس کی صدارت تحریک کشمیر ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر حسین نے کی۔ تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری انصر منظور حسین نے کہا کہ بھارت نے پوری کوشش کی کہ جنگ ہو جائے مگر پاکستان نے دنیا کو تباہی سے بچایا ہے، پاکستان کی جانب سےجو خیر سگالی کا راستہ اختیار کیا گیا اس کا

    تقاضا ہے دنیا کشیدگی کا اصل سبب مسئلہ کشمیر پر توجہ دے ،اس موقع پر عالمی برادری نے کوئی کردار ادا نہ کیا اورآئندہ بھارت نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہوگا۔ بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنا دنیا کی ذمہ داری ہے۔ میاں منیر حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہوتاخطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوارتعلقات قائم ہوسکتے ہیں اور نہ کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی ہے۔حکومت پاکستا ن اس موقع سے سے فائدہ اٹھائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کی حمایت حاصل کرے ورنہ ایسے مواقع بار بار نہیں آئیں گے ۔اجلاس سے مختلف پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں عجاز شاہ بخاری، چوہدری اکرم جویہ، چوہدری سوہل، ملک ضیاء، میاں طارق، وسیم عالم بٹ، چوہدری وحید، ملک عتیق، امتیاز سوایہ، چوہدری ارشد جویہ، راجہ فرہاد، راجہ ساجد، مبشر ملک، ڈاکٹر عرفان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی اور نریندر مودی کو ظالم ،قاتل، انسانیت اور امن کا دشمن قرار دیا اور عالمی امن کے علمبرداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مودی کو لگام اور امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ساتھ دیں۔