• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    تھریسامے کو بریگزٹ پر پارلیمنٹ میں ایک اور شکست، نظرثانی ڈیل 149 ووٹوں سے مسترد

    Published: 13-03-2019

    Cinque Terre

    لندن : بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم تھریسامے کو پارلیمنٹ میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ارکان پارلیمنٹ نے نظرثانی ڈیل بھی 149ووٹوں کی اکثریت سے مسترد کردی ۔نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل کے حق میں 242اور مخالفت میں 391ووٹ پڑے۔ جنوری میں بریگزٹ کے حوالے سے ہونے والی ووٹنگ میں ڈیل کو 230 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز نظرثانی ڈیل کو 149 ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ نے مسترد کردیا۔ اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے کہا کہ یہ ایک بری ڈیل تھی جسے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے مسترد کردیا ہے۔ منگل کے روزوزیراعظم تھریسامے کاگلا بھی خراب تھا اور پارلیمنٹ کی گیلری میں ان کے شوہر بھی موجود تھے۔ تھریسامے نے ڈیل منظور کرانے کیلئے آخری لمحات تک کوشش کی ۔انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو قائل کرنے کیلئے کہا کہ اس موقع پر ہمیں متحد ہوکر جمہوریت کی خاطر پارٹی، اختلافات اور ذاتی عزائم کو نظر انداز کرکے سوچنا ہوگا۔ اگر یہ بہتر ڈیل منظور نہ ہوئی تو ’’بریگزٹ ٹل‘‘ سکتا ہے۔ یہ لمحات بہت اہم

    ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہم ایک جمہوری فیصلے کو مسترد کرکے اپنے ملک کی خدمت کس طرح کرسکتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر لیبر رہنما جیرمی کوربن نے کہا کہ تین ماہ کی کوششوں کے دوران وزیراعظم ڈیل کے حوالے سے ایک بھی تبدیلی کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ یہ بھی ویسے ہی ڈیل ہے جسے جنوری میں اراکین کی اکثریت مسترد کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ لیبر پارٹی کے علاوہ حکومت کی اتحادی جماعتیں ڈی یو پی اور ٹوری پارٹی کے باغی اراکین نے بھی پہلے ہی ڈیل کی مخالفت کرنے کا کہہ دیا تھا۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو آئر لینڈ کے بارڈر ’’بیک اسٹاپ‘‘ کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ طے ہونے والی شرائط کے بارے میں بتایا تھا لیکن اٹارنی جنرل جیفری کاکس نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ آئرش بیک اسٹاپ کے حوالے سے برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ کے بعد بھی معاہدہ رہنے کا رسک موجود ہے جبکہ1922ء کیمسٹ آف بیک بنچ کے وائس چیئرمین چارلس والکر کا کہنا تھا کہ اگر بریگزٹ ڈیل پر حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست ہوئی تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں عام انتخابات چند ہفتوں کی بات ہے تاہم ڈائوننگ اسٹریٹ نے اس دعویٰ کی ترید کی اور کہا کہ ہم الیکشن کی تیاری نہیں کررہے اور ہمیں ابھی الیکشن نہیں چاہئیں جبکہ یورپی کمیشن کے صدر جین جنکر کا کہنا تھا کہ سیاست میں بعض اوقات آپ کو دوبارہ موقع ملتا ہے لیکن تیسرا موقع نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانوی پارلیمنٹ نے ڈیل کو مسترد کیا تو بہت کچھ دائو پر لگ جائے گا۔ بریگزٹ کی ڈیل پر شکست کے بعد آج بدھ کو پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ووٹنگ ہوگی کہ کیا برطانیہ کو بغیر ڈیل کے یورپ سے نکل جانا چاہیے۔ اگر نو ڈیل کا آپشن بھی مسترد ہوا تو جمعرات کو بریگزٹ میں تاخیر کے لیے یورپی یونین سے رجوع کرنے کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ سے رائے طلب کی جائے گی ۔ برطانیہ کی یورپی یونین سے انخلا کی تاریخ29مارچ مقرر ہے۔