• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    شام میں موجود 100 سے زائد برطانوی جہادیوں کے یونٹی پروجیکٹ میں شمولیت کے خدشات

    Published: 13-03-2019

    Cinque Terre

    لندن (نیوز ڈیسک) شام میں موجود 100سے زائد برطانوی داعش جنگجوئوں کے وطن واپسی کیلئے جہادی یونین میں شمولیت اختیار کرنے کے خدشات ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ جہادی اس نئے گروپ میں اہم کھلاڑی ہیں، جس نے مغرب میں غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے سسٹمیٹک کمپین لانچ کی ہے۔ اس گروپ کو یونٹی پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ایسے افراد کیلئے وکالت کرنا ہے، جن کی شہریت ختم کر دی گئی یا جن کے پاسپورٹس گم ہو چکے ہیں۔ یہ گروپ شام میں تارکین وطن کے پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کے حقوق، پاسپورٹ کے حصول اور قانونی معاونت کا کام بھی کرے گا۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ میں پھنس جانے والے ایڈ ورکرز اور غیر ملکی شہریوں کیلئے کام کرے گا، جن کی شہریت منسوخ کر دی گئی یا جن کے پاسپورٹس گم ہو گئے،تاہم یہ خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں، ان میں داعش کے برطانوی جنگجو بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب جہادی دلہن شمیمہ بیگم کی فیملی اس کی وطن واپسی کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس 350رکنی نئے گروپ

    کی سربراہی بلال عبدالکریم کر رہا ہے جو امریکی نو مسلم ہے اور انہوں نے 2017 میں امریکی حکومت کے خلاف مقدمے کی کوشش کی تھی۔ عبدالکریم کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حکومتیں یا تو خود ہمیں قتل کرنا چاہتی ہیں یا ان کی کوشش ہے کہ کوئی اور ہمارا خاتمہ کردے۔ وہ ہمیں مردہ دیکھ کر خوش ہوں گی۔ یونٹی پروجیکٹ کے ایک اور ممبر توقیر ٹوکس شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک ایڈ ورکر ہے، جس نے شام میں رکنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم 2016 میں ہمارا مقصد حقیقی اسلامی ریاست میں رہنے کا تھا جوکہ ویسٹ کیلئے اچھا آئیڈیا نہیں تھا۔ گزشتہ رات ہنری جیکسن سوسائٹی کے ڈاکٹر پال سکاٹ نے کہا کہ یونٹی پروجیکٹ ان انفرادیوں کے حوالے سے لوگوں کو دھوکا دے کر یہ یقین کرانے کی کوشش کر رہا ہے، جن میں سے بہت سوں نے برسوں تک جہادیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں آپریٹ کیا اور یہ اب کوئی خطرہ نہیں ہیں۔