• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھارتی جارحیت سے ایم پیز کو آگاہ کریں، علی شان سونی

    Published: 13-03-2019

    Cinque Terre

    اولڈہم : آزاد کشمیر اسمبلی میں  ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور حلقہ سماہنی بھمبر سے ممبراسمبلی چوہدری علی شان سونی نے 16مارچ کو برٹش کشمیریوں کی طرف سے آرگنائز کردہ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر مظاہرے میں شرکت اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے برطانیہ بھر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں کے علاوہ اپنے حلقے کے عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر مسلسل بمباری اور بھارتی جارحیت کے خلاف برطانیہ بھر میں ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے کرکے کشمیریوں کے نکتہ نظر سے آگاہ کریں۔ چوہدری علی شان سونی جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے ملاقات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے، جنہوں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ چونکہ خود کنٹرول لائن کے ساتھ رہتے ہیں اور وہاں کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں لہٰذا اپنے حلقے کے عوام کے ہمراہ ہمارے مظاہرے میں شریک ہوکر نہ صرف مقامی حالات سے آگاہ

    کریں بلکہ پاکستانی افواج اور مقامی آبادی کے تاثرات سے بھی برٹش کشمیریوں کو آگاہ کریں۔ راجہ نجابت حسین نے انہیں تحریکی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا اور برطانوی و یورپی ممبران پارلیمنٹ خصوصاً ڈیبی ابراھیم MPاور واجد خان MEPکی کاوشوں کی تفصیلات پر بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چوہدری علی شان سونی MLAنے جہاں راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا وہیں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی کاوشوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس حلقے کا میں ممبراسمبلی ہوں اسکا سارا علاقہ کنٹرول لائن پر ہے اور ہر روز بھارتی فائرنگ سے مقامی آبادی متاثر ہوتی ہے مگر پاکستانی افواج کی طرح آزاد کشمیر کے تمام عوام بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہر سطح پر یکجہتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے ہمارے عوام شہید اور زخمی ہورہے ہیں مگر پھر بھی ہم نے تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھ کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کرنی ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر پہنچانےوالی شخصیات اور تنظیموں سے دنیا میں ہر جگہ تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کشمیری اور پاکستانی اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر 16مارچ کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر پرامن مظاہرہ کریں اور برطانوی و بھارتی حکومت کو ایک واضع پیغام دیں کہ ایک بھی کشمیری زندہ ہے آزادی کیلئے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے بھی اولڈہم کے دورے میں مسلم کانفرنس کے سرپرست چوہدری محمد بشیر رٹوی، تحریک کے عہدیداروں اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ محمد مقصود کاکڑوی کی ٹیم کو بتایا کہ وہ برطانیہ بھر کی تمام تنظیموں کے رہنمائوں سے مل کر انہیں مظاہرے کو کامیاب کرنے کی اپیل کریں گے کیونکہ بھارت سے آزادی کے مطالبے پر پوری کشمیری قوم اور ہر مکتب کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما متحد ہیں۔ لہٰذا برٹش کشمیریوں کو بھی 16مارچ کو مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔