• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    تخت یا تختہ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا آج ٹکرائو، ناکام ٹیم گھر جائے گی

    Published: 14-03-2019

    Cinque Terre

    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فور کے سلسلے میں پہلا المینیٹر جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ مقابلہ دونوں ٹیموں کیلیے تخت یا تختہ جیسی صورتحال کا حامل ہے۔ ناکام ٹیم ایونٹ سےباہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لئےجمعے کو ایک بار پھر میدان میں اترے گی۔ دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کے10میں سے پانچ میچز جیتے جبکہ پانچ میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرز کی پر فارمنس کراچی کنگز کی بھی رہی تاہم پوائنٹس ٹیبل پر نیٹ رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی تیسری اور کراچی کنگز کی چوتھی پوزیشن رہی۔ پی ایس ایل فور کے دونوں لیگ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی ۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن نے سات اور دوسرے میچ میں پانچ وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ اس میچ کے حوالے سے بہت سنجیدہ

    ہیں کیونکہ کرکٹ میں ہر دن نیا ہوتا ہے، کراچی کنگز کو کسی بھی طرح آسان حریف تصور نہیں کرتے۔ لیگ میچوں کی کارکردگی کو بھول کر تمام فوکس آج کے میچ میں کامیابی پر ہے۔ ادھر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے بھی کامیابی کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے گیم پلان تیار کر لیا ہے، کم سے کم غلطیاں کریں گے ہمیں کراچی کے شائقین سے بھی امید ہے کہ وہ ہمیں بھر پور سپورٹ کریں گے۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ کراچی کی ٹیم جیسی تیسی کارکردگی پیش کرتے ہوئے سپر لیگ کے چاروں سیزن میں پلے آف تک پہنچی ہے۔ اس بار کراچی نے جہاں لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو آخری اوور میں ایک رن سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی لیکن اگلے ہی میچ میں اسے پشاور زلمی نے آسانی سے ہرادیا۔ بڑے میچ میں کراچی کنگز کی کارکردگی ہمیشہ مایوس کن رہی ہے، دوسری جانب دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ چیمپئن بن کر ثابت کیا ہے کہ وہ بڑے مقابلوں کی ٹیم ہے،محمد سمیع کی قیادت میں انہیں لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، سالٹ، کیڈوک والٹن، آصف علی،شاداب خان اور فہیم اشرف جیسے جارح مزاج بیٹسمینوں کی خدمات تو پہلے ہی حاصل ہیں، اب یونائیٹڈ کو انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز نے بھی جوائن کرکے بیٹنگ لائن کو مزید خطرناک بنادیا ہے۔