• ☚ 3افراد سے اسلحہ برآمد ،5بوتل شراب پکڑی گئی
  • ☚ چوہدری وجاہت حسین ‘چوہدری حسین الٰہی حلقہ پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں ‘نعمان مظہر
  • ☚ چوہدری برادران نے اجنالہ خاندان کی عزت افزائی کی ‘چوہدری مظہر اقبال
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘ ثابت ہوا دہشتگردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا:زین مظہر
  • ☚ ڈائریکٹر صوفی بلڈرز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
  • ☚ ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں میرٹ پر داخلے کیے جا رہے ہیں
  • ☚ چیمبر کی اینول شپ مہم‘مہر طارق سعید نے لالہ موسیٰ میں ڈیسک لگایا
  • ☚ نیوزی لینڈ میں شہادتیں‘مسلمانوں کیخلاف سازش تیار کی گئی ‘ نجیب اشرف چیمہ
  • ☚ سانحہ نیوزی لینڈ‘امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوجائے:احمد ثناءاللہ
  • ☚ عید گاہ لڑکی اغوائ‘دس افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • ☚ غداری کیس، عدالت کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشرف کا بیان ریکارڈ کرنے پر غور
  • ☚ امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا
  • ☚ میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ
  • ☚ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید
  • ☚ وزیراعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،وزررأ اور اراکین کی تنخواہوں،مراعات میں کئی گنا اضافہ، بل منٹوں میں منظور
  • ☚ پاک فضائیہ کا طویل فاصلے تک مارکرنے والے مقامی میزائل کا کامیاب تجربہ، جے ایف 17 تھنڈر رات میں بھی ہدف کو مار سکے گا
  • ☚ سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات ملتوی، بھارت پانی نہیں روک سکتا، پاکستانی واٹر کمشنر
  • ☚ کشیدگی میں مزید کمی، پاکستانی اور بھارتی ہائی کمشنرز نے دوبارہ اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • ☚ وزیراعظم نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے مل کر بھی نہ بولے ہوں گے، راہول
  • ☚ طاقت استعمال کرنے کا حق صرف ریاست کو ہے، آرمی چیف
  • ☚ سیکس آفنسز میں لارڈ احمد اور دو بھائیوں کی عدالت میں پیشی
  • ☚ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نیوزی لینڈ کے شہیدوں کیلئے دعائیہ اجتماع
  • ☚ بریگزٹ توسیع کیلئے برطانیہ واضح اور جامع تجاویز پیش کرے، فرانس اور جرمنی کا انتباہ
  • ☚ بریگزٹ پر باعزت کمپرومائز کیا جائے، ارکان پارلیمنٹ سے تھریسا مے کی اپیل
  • ☚ مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت
  • ☚ جیرمی کوربن نے یورپی یونین چھوڑنے کی حمایت کا اشارہ دیدیا
  • ☚ سوشل میڈیا فرمس اپنے پلیٹ فارمز صاف یا قانون کا سامنا کریں،ساجدجاوید
  • ☚ بریگزٹ : سینئر کنزرویٹیو ایم پی نک بولز کا سبکدوش کئے جانے سے قبل استعفیٰ
  • ☚ یورپی سفارتکاروں نے بریگزٹ موخر کرنے کیلئے شرائط اور رولز طے کرلئے
  • ☚ برمنگھم میں پولیس آپریشن کے دوران 50 سالہ شخص ہلاک
  • ☚ لیجنڈ اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
  • ☚ وینا ملک کا بھارت میں کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان
  • ☚ کامیڈی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری
  • ☚ پاکستانی فنکارمہوش حیات کے حق میں نعرے بلند کرنے لگے
  • ☚ اداکارہ زارا شیخ کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی
  • ☚ پاکستان آسٹریلیا سیریز ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی
  • ☚ ٹاپ پاکستانی کرکٹرز قومی ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کریں گے
  • ☚ ورلڈکپ کرکٹ، پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کیلئے 4 لاکھ درخواستیں
  • ☚ جونٹی رہوڈز ہیوی موٹر سائیکل پر سندھ گورنر ہائوس پہنچے
  • ☚ ڈو مور کی ضرورت نہیں، پاکستان سپرلیگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مثبت قدم، آئی سی سی
  • آج کا اخبار

    برطانوی پارلیمنٹ میں نو ڈیل بریگزٹ 4 ووٹوں کی اکثریت سے مسترد

    Published: 14-03-2019

    Cinque Terre

    لندن: برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بریگزٹ پر حکومت کی طرف سے پیش کردہ نظرثانی ڈیل کو مسترد کرنے کے بعد نوڈیل بریگزٹ کی تجویز 4ووٹوں کی اکثریت سے مسترد کردی۔ بدھ کی شام پارلیمنٹ میں ارکان کی اکثریت نے فیصلہ سنا دیا کہ برطانیہ کا کسی ڈیل کے بغیر 29 مارچ کو یورپی یونین سے اخراج نہیں ہوگا۔ لیبر رکن یویٹ کوپر کی نو ڈیل بریگزٹ کی کو مسترد کرنے کی تحریک کے حق 312 میں ووٹ آئے جبکہ اس کے حق میں308 ارکان نے ووٹ دیا۔ وزیراعظم تھریسامے نے نوڈیل بریگزٹ پر رائے کے لئے اراکین کو فری ووٹ کا حق دیا تھا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں آرٹیکل 50 کے نفاذ میں توسیع کی قرارداد بھی مستردکردی گئی۔ کنزرویٹیو رکن ڈیمین گرین کی ترمیم کے حق میں 164 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 374 ووٹ ڈالے گئے۔ ترمیم کے تحت آرٹیکل 50 کے نفاذ میں 22 مئی جبکہ بریگزٹ کے بعد کے عبوری دور میں دسمبر 2021 تک کی توسیع ہونا تھی۔ قبل ازیں پارلیمنٹ میں بحث کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ وہ نوڈیل بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیں گی۔ گلے کی خرابی کے سبببات کرنے میں مشکل کے باوجود انھوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی آواز کو سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی پرامید ہیں کہ برطانیہ ’’اچھی ڈیل‘‘ کے ساتھ یورپی یونین سے نکلے گا۔ چانسلر فلپ ہیمنڈ کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بغیر بریگزٹ کی صورت میں ’’انتشار‘‘ بڑھے گا۔ بے روزگاری بڑھے گی اور تنخواہوں میں کمی ہوگی، نوڈیل کی صورت میں ’’ٹیرف فری‘‘ بزنس بھی متاثر ہوگا جبکہ یورپی یونین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو اپنے عمل کی ذمہ داری خود اٹھانا ہوگی۔ یاد رہے کہ منگل کی شب بریگزٹ سے متعلق نظرثانی شدہ ڈیل پر ہونے والی ووٹنگ میں حکومت کو 149ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ وزیراعظم تھریسامے نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ اب ایم پیز کو ’’مشکل انتخاب‘‘ درپیش ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کہا کہ ڈیل پر بھاری شکست کے بعد وزیراعظم کو اپنی ’’ریڈلائنز‘‘ کو تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔