• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی، مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والوں کی دہشت گردی، نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 49 شہید

    Published: 16-03-2019

    Cinque Terre

    کرائسٹ چرچ: پرامن ترین ملک نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کو دہشتگرد کہنےوالوں کی دہشتگردی، 2مساجد میں نماز جمعہ سے قبل سفید فام مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے49 نمازیوں کوشہید اور 20سے زائد کو زخمی کردیا،زخمیوں میں کراچی کا نوجوان بھی شامل،آسٹریلوی حملہ آور دہشتگرد حملے کی براہ راست وڈیو سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر بھی کرتا رہا،حملے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچی تھی تاہم مسجد میں فائرنگ سے محفوظ رہتے ہوئے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی،دونوں حملے ملک کے تیسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں ہوئے، پولیس نے ایک خاتون سمیت 4 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دن سیاہ ترین ہے، مرنےوالے کہیں سے بھی آئے ہوں وہ ہمارے ہیں، مار نے والے ہمارے نہیں، نہ ہی ان کی یہاں کوئی جگہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی

    لینڈ کی پولیس کے سربراہ مائیک بش نے بتایا کہ ڈینز ایونیو میں واقع النور مسجد میں 41افراد، لین ووڈ مسجد میں7افراد جبکہ اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں سے ایک شخص کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے،مساجد پر حملوں میں ملوث افراد کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی پولیس کے سربراہ مائیک بش کا کہنا تھا کہ 4افراد کو حراست میں لیا گیا ہےجن میں ایک شخص پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جس کی عمر 28 سال ہے، اس نوجوان کو24گھنٹوں میں کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ لین ووڈ مسجد اور ہیگلے پارک کے نزدیک ڈینز ایو کی مسجد میں فائرنگ سے کئی افرد نشانہ بنے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی میں 2 بم بھی منسلک تھے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا،نیوزی لینڈ میں اس طرح کی انتہا پسندی کی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ ہمارے ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور ہمیشہ رہے گا۔مسجد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک ایسی جگہ پیش آیا جہاں لوگ اپنی مذہبی آزادی کا اظہار کرتے ہیں، ان کے لیے محفوظ ماحول ہونا چاہیے تھا، لیکن آج ایسا نہیں ہوا، اس حملے میں جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا نیوزی لینڈ ان کا گھر تھا اور انہیں یہاں محفوظ رہنا چاہیے تھا لیکن جن لوگوں نے حملہ کیا، ان کی نیوزی لینڈ کے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں،یہ حملہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا ہے۔ادھر غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی مسجد میں داخل ہونے والی تھی،کرکٹ ٹیم نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچی تھی تاہم مسجد میں فائرنگ سے محفوظ رہتے ہوئے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔