• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے، وزیرخارجہ

    Published: 17-03-2019

    Cinque Terre

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مسعود اظہر پر پیش رفت خفیہ اور ذمہ دارانہ ہوگی،میں اس مسئلے پر بات نہیں کرسکتا، جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہے ، میلی آنکھ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، یورپ کے اندر اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے،نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے، ہماراہائی کمیشن نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانی فیملیوں سے رابطے میں ہے ، عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے لیکن بھارت میں الیکشن کا پراسس مکمل ہونے تک مودی سرکار سے کوئی توقع نہیں کہ وہ کوئی قدم اٹھائے،ہمیں چوکنا اورتیار رہنا ہوگا، بھارت نے اگرمیلی آنکھ سے پاکستان کی جانب دیکھا توہم آنکھ پھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں، نریندرمودی سے کہتاہوکہ لالہ جی ذراسوچ کے

    اس جانب دیکھنا یہ پرانانہیں نیاپاکستان ہے، ملتان آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سانحہ نیوزی لینڈ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو میڈیکل سہولیات اچھی مل رہی ہیں جب کہ 9 کے قریب پاکستانی اس واقعہ میں گمشدہ ہیں۔ زخمیوں کی لسٹ میں صرف ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے تاہم شہید ہونے والے تمام پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ہائی کمیشن سے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ حملے میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یورپ میں اسلام فوبیا دکھائی دے رہا ہے۔ جس کمبخت نے مساجد پر حملہ کیا اس نے اپنے سر پر کیمرہ لگایا ہوا تھا کیونکہ دہشت گرد پوری دنیا کو واقعہ دکھانا چاہتا تھا۔ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔نیوزی لینڈ ایک پرامن ملک ہے ان کی وزیراعظم کے تاثرات متاثرکن تھے۔انہوں نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ہے اورمتاثرین سے اظہارہمدردی کیا ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے ہم نے کوششیں کی ہیں۔ یہ حساس معاملہ ہے اور اس حوالے سے ان کے خاندان سمیت دیگر افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان سے گریز کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے جہاں بہت فائدے ہیں وہاں اس کے نقصان بھی ہیں۔پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلے دن سے کوشش تھی کہ کشیدگی کو کم کیا جائے۔ہم جنگ نہیں چاہتے،ہمیں امن کی طرف آگے بڑھنا ہے۔14مارچ کو اتاری بارڈر پرہمارا پاکستانی وفدبھی گیا جنہوں نے کرتارپورراہدری کی تفصیلات طے کرنے کیلئے بھارت کے وفد سے میٹنگ کی۔ اب 2 اپریل کو کرتار پور کے حوالے سے واہگہ بارڈر پر اگلی میٹنگ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔عالمی طاقتوں نے بھی کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردارادا کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل،سکیورٹی کونسل کے صدر اوردیگر ممالک امریکہ،برطانیہ،چین،روس،سعودی عرب،ترکی،قطر اور عرب وامارات نے اپنا کردار ادا کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کو دہشت گردی کا رنگ دینا چاہتا ہے، ہمارا موقف ہے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد ہے۔ او آئی سی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بہت ٹھوس قرارداد پیش کی گئی ہے جب کہ بھارت دنیا کو یہ تاثر دے رہا ہے جو کشمیر میں ہو رہا ہے وہ دہشت گردی ہے۔