• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    امن فاتح ، پاکستان زندہ باد، کراچی میں PSL کی خوبصورت اختتامی تقریب، صدر، آرمی چیف، وزیراعلیٰ، گورنر، وزراء سمیت نیشنل اسٹیڈیم میں اہم شخصیا

    Published: 18-03-2019

    Cinque Terre

    کراچی (اسٹاف رپورٹر)بالآخر فتح امن کی ہوئی ‘ پاکستان میں پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 میچوں کے انعقاد میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا‘پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فورکا فائنل دیکھنے کیلئے عوام کا سمندرامڈ آیااورکراچی کا نیشنل اسٹیڈیم ہزاروں تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرگیا‘وہاں تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی ‘ خوبصورت اور رنگارنگ اختتامی تقریب میں اسٹیڈیم نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باز کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پی سی بی بالکونی میں آئے اور شائقین کو ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا اور شکریہ ادا کیا‘میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور ہزاروں تماشائیوں نے آرمی چیف کے ساتھ قومی ترانے میں شرکت کی۔ تقریب سےقبل سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے گرائونڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی‘ تقریب میں گلوکار ابرار

    الحق، آئمہ بیگ اور فواد خان سمیت جنون بینڈ نے پرفارمنس کا شاندار مظاہرہ کر کے شائقین کے دل موہ لئے جس پر شائقین جھوم اٹھے‘ فائنل کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا‘ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ‘ پولیس اور رینجرز کے 20ہزارسے زائداہلکارتعینات‘ اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور‘وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ‘ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ ‘ڈی جی رینجرز‘آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن ‘بلاول بھٹو زرداری ،خورشید شاہ‘ شاہد خان آفریدی ‘شیخ رشید‘ارکان صوبائی اسمبلی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ‘اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا‘ایک اندازے کے مطابق اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائی موجود تھے ‘ تقریب کا باقاعدہ آغاز چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کے خطاب سے ہوا جنہوں نے کہا کہ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان فائنل ہے جو ٹیم جیتے گی وہ ٹرافی لے جائیگی تاہم ایوارڈ کےاصل حق دار کراچی والے ہیں۔ اعلی شخصیات کے خطاب کے بعد ایونٹ میں سب سے پہلے معروف گلوکار ابرار الحق اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔بعد ازاں لیجنڈری نازیہ حسن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، اور ان کے مختلف گانوں پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ان کے بعد فواد خان نے پاکستان سپر لیگ کے رواں برس کے ٹائٹل سانگ پر پرفارمنس پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔ایشیا کے معروف میوزیکل بینڈ جنون نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان پر بھی پرفارمنس دی۔فائنل کیلئے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ،سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 20 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پر تعینات رہے۔سندھ پولیس اور سندھ رینجرز نے اسٹیڈیم اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اطراف کی سکیورٹی سنبھال لی جبکہ اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔