• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم، لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

    Published: 18-03-2019

    Cinque Terre

    لندن: مقبوضہ کشمیر میں انسانیت روز بھارتی مظالم کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اظہار کیا گیا، مظاہرے کا اہتمام پاکستان پیٹریا ٹک فرنٹ، جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت اور پاکستان کشمیر گلوبل سپریم کونسل نے مشترکہ طورپر کیا، مظاہرے میں برطانیہ بھر سے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کے لئے کوچز سے لندن پہنچے تھے، آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر محمد یٰسین نے کہا کہ یہ مظاہرہ کشمیری عوام اور پاکستان کی افواج کے ساتھ یکجہتی کے لئے کیا گیا ہے اور دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی صرف انتخابات میں کامیابی کے لئے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ چوہدری یٰسین نے کہا کہ کشمیری اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے۔ ہم پرامن لوگ ہیں اور دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں بھارت

    سے آزادی دلائی جائے،راجہ نجابت حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ اور یورپی ایوان میں بہتر طورپر اجاگر ہوا ہے اور یہ تحریر کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔ تحریک حق خوداردیت جموں و کشمیر انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی حق دئیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، کشمیری پرامن احتجاج کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کا منافقانہ چہرہ دکھارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ بھارت کاکشمیر پر قبضہ نامنظور، ہم کیا چاہتے آزادی، لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے نے دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دئیے بغیر خطے میں امن کا حصول ممکن نہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد خود ہی استصواب رائے سے مکر گیا اور کشمیری پرامن احتجاج کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کا منافقانہ چہرہ دکھاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر حالیہ تشدد کے واقعات اور ان کے نتیجے میں پاک، بھارت شیدگی نے خطے کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کر دیا ہے، اب دنیا کشمیر کے مسلئے کو پہلے کی نسبت زیادہ سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس ساری کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہراتی ہے۔ بھارت کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل کرنے کی بجائے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے اور موجودہ برسراقتدار نسل پرست وزیراعظم نریندر مودی کشمیر سمیت پورے بھارت میں مذہبی فسادات کروا کر ہندو انتہا پسندوں کو مسلم کشی پر اکسا رہا ہے انہوں نے صدائے احتجاج بلند کرنے والے سیکڑوں کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں کہ اس دیرینہ مسئلہ کا قابل قبول حل نکلے۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو رہا کیا جائے، مسئلہ کشمیر اگر پر طور پر حل کریں تو خطے کی کشیدگی بڑھے گی اور نریندر مودی کے عزائم بڑے خطرناک ہیں اگر انہیں لگام نہ دیا گیا تو یہ خطے تباہی کا شکار ہوسکتا ہے، پاکستان اینڈ کشمیر گلوبل سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہوچکا ہے اور لندن میں جس طرح مظاہروں میں کشمیری عوام کی تعداد بڑھ رہی ہے اس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کو اپنے کشمیری بھائیوں کی مشکلات کا احساس ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، تحریک انصاف برطانیہ کے ترجمان آصف خان، پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی، انٹرنیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، آل پارٹیز کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکرٹری راجہ امجد خان، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سیکرٹری جنرل شبیر ملک، پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے صدر چوہدری طارق محمود رٹوی، بریڈفورڈ کے سابق لارڈمیئر راجہ غضنفر خالق، کونسل فار مساجد لیڈز کے صدر چوہدری ارشد محمود کٹھانہ، بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ظفر احمد قریشی، نذیر احمد قریشی، پروفیسر شاہد اقبال، سابق میئر آف والتھم فاریسٹ کونسلر لیاقت علی، لیبرز مسلمز کے چیئرمین چوہدری شوکت علی، نعیم عباسی ، سابق میئر آف لوٹن کونسلر ریاض بٹ، آزاد کشمیرسے سابق وزیرمحمود ریاض، کونسلر طاہر ملک لوٹن، سلائو شہر سے راجہ اسحاق خان، ساجد احمد جنجوعہ، حسین شہید سرورلوٹن، وائس چیئرمین تحریک حق خود ارادیت برطانیہ امجد حسین مغل، تحریک حق خودارادیت یارکشائر کے چیئرمین طارق محمود بٹ، تحریک حق خود ارادیت برطانیہ سائوتھ ریجن کے چیئرمین عبدالوہاب، پاکستان پیپلز پارٹی یارکشائر کے صدر چوہدری محمد صغیر پوٹھی،چوہدری بشارت حسین نے بھی خطاب کیا۔ شرکا نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔