• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    ادارے بھی ساتھ دیں، کرپشن ختم کرنا صرف عمران کی ذمہ داری نہیں

    Published: 11-04-2019

    Cinque Terre

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘پاکستان کی پہلی عالمی معیار کی میڈیا یونیورسٹی کے قیام ،پاکستان اورعرب امارات کے درمیان مالیاتی نگرانی(فنانشنل انٹیلی جنس) کے معاہدے‘متروکہ وقف املاک بورڈ کی تشکیل نو ،عمر رسول کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ‘ایم ایس ایئر لیگل کو ایک سال کے لئے لائسنس کے اجراء،گردوں اور جگر کی پیوند کاری پروگرام کی وزیراعظم آفس سے پاکستان بیت المال میں منتقلی، 8ویں ویج ایوارڈ کے لئے آئین ، ننکانہ صاحب میں گرونانک ریلوے اسٹیشن کے قیام ،شاہ رخ نصرت کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین جبکہ یونس ڈھاگہ کوتین ماہ کے لئے اسٹیٹ لائف کارپوریشن کے ایم ڈی کا اضافی چارج سونپے کی منظوری دیدی ہے ، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری ادارے خط و کتابت کے لئے محکمہ ڈاک کو استعمال کرینگے ،ہاؤسنگ اتھارٹی ایک سال میں ایک لاکھ 35ہزار اپارٹمنٹس تیارکریگی‘ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ بجلی اور گیس کے بڑے چوروں کوپکڑنے کے لئے

    کارروائیاں تیز کی جائیں ،جرمن حکومت کے 94ملین یورو کے فنڈزسے فیصل آباد میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ،آصف علی زرداری ،نواز شریف اور شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کا انداز ایک جیسا ہی ہے ‘وہ پیسہ واپس کر دیں‘ مہنگائی نہیں ہو گی‘یہ سب حدیبیہ ملز والا کیس سامنے آرہا ہے‘مصطفیٰ نواز کھوکھر ،زرداری سے کہیں کہ پانچ ارب ڈالر واپس کردیں ‘مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا‘ زرداری اور نوازشریف لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں جو 8 سے 10 ارب ڈالر ہے‘پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ صرف عمران خان کی ذمہ داری نہیں ہے‘ دیگر ادارے بھی ساتھ دیں ‘ن لیگ کی بچپن سے خواہش ہے کہ مجھے عہدے سے ہٹادیاجائے‘نیب اگرحمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے حکومت سے رابطہ کرتا تو نتائج مختلف ہوتے ‘ پاکستان میں کوئی بادشاہت نہیں ہے ورنہ ایک دو کو لٹکایا جاتا تو اب تک پیسے واپس آجاتے‘حنا ربانی کھربھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے امور پر کام کرینگے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بہت قریب پہنچ چکا ہے ،جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا اجراءکیا جائے گا‘اسد عمر کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے یہ پوائنٹ کابینہ نے زیر بحث نہیں لایا،جیسے ہی وزیر خزانہ واپس آئیں گے اس اسکیم پر فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ 43فیصد یو ایس جی کی وجہ گیس چوری ہے‘سوئی گیس محکمہ کے حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ آئندہ تین سالوں میں یو ایس جی 7.2فیصد پر لے آئیں گے اس سے 3ارب کی گیس چوری کم ہوگی ۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کرک میں 93فیصد جبکہ بلوچستان میں 48فیصد گیس کے استعمال کے باوجود بلنگ نہیں ہورہی، اسی طرح لاہور اور اسلام آباد میں بھی معاملات نظر آئے ہیں ،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر کا بل 10ہزار آرہا تھا‘اب یہ بل ایک کروڑ 10ہزار ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر دو سالوں سے بجلی چوری کے معاملے پر حکم امتناعی پر چل رہی ہیں۔ عمران خان نے وزیر بجلی عمرایوب ،وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ بڑے بڑے بجلی اور گیس چوروں کو پکڑیں‘ بجلی محکمے کے 500ملازمین بجلی چوری کے کیسزمیں ملوث ہیں‘انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ہے، پاکستان ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ایک سال میں ایک لاکھ 35ہزار اپارٹمنٹس تیار کریگی،17 اپریل کو عمران خان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کرینگے۔