• ☚ وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
  • ☚ پاک ‘ سعودی عرب دوستی لا زوال ہے:صادق سنجرانی
  • ☚ راولاکوٹ کو سیاحتی ترقی کا مرکز بنائیں گے ‘بین الاقوامی سیاحت کے لیے یہ علاقہ موزوں ترین ہےراجہ فاروق حیدر
  • ☚ کنجاہ:شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ‘بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
  • ☚ ضعیف العمر خاتون پر بھتیجے کا بدترین تشدد
  • ☚ میر شکیل احمد کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل‘ ممتاز شخصیا ت کی شرکت
  • ☚ فتح پور میں شیشہ فلیورز برآمد ہونے پر صابر حسین کیخلا ف مقدمہ درج
  • ☚ کنجاہ پولیس نے ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کر لیا ‘ پستول برآمد
  • ☚ ڈنگہ چوک کنجاہ سے منشیات فروش محمد احسن گرفتار‘ مقدمہ در ج
  • ☚ ڈپٹی کمشنر گجرات آج ایگریکلچرایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے
  • ☚ سی ایس ایس امتحان رولز میں تبدیلی کا معاملہ : نظرثانی پٹیشن بحال
  • ☚ چاہے وقت لگے ملک لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنائوں گا، عمران خان
  • ☚ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 207 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
  • ☚ ایمنسٹی یا کریک ڈائون، کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی اسکیم پر اختلافات برقرار، متعدد ارکان FBR سے ناراض، ذائع
  • ☚ ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پرخصوصی تقریب کا انعقاد
  • ☚ فیض آباد دھرنا کیس، فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت دفاع
  • ☚ گجرات میں 5 افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
  • ☚ عمران خان چند برسوں میں اثاثے کئی گنا ہوجانےکا حساب دیں، سلیمان شہباز
  • ☚ IMF سے معاہدہ اسی ماہ،معاملات طے پاگئے، 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملے گا، کچھ چیزیں مہنگی ہوں گی،عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
  • ☚ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے ‘ اربوں ڈالر کا پیکج ملے گا:کڑے معاشی بحران کا سامنا ہے: وزیر خزانہ
  • ☚ انگلینڈ کے ایک تہائی شہریوں کو یقین ہے کہ سکاٹش بنک نوٹ جعلی ہیں
  • ☚ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے قومی کونسل بنائی جائے، راجہ نجابت حسین
  • ☚ تبدیلی کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں، ہمیں علامہ محمد اقبال ؒکی فکر اپنانا ہوگا، کمیونٹی رہنما
  • ☚ شہباز شریف کا جمعرات کو دوبارہ چیک اپ ہوگا، رائل فری ہسپتال کی تصدیق
  • ☚ برطانیہ مذہبی آزادی کی حمایت کرتا رہے گا، ایسٹر پر تھریسامے کا پیغام
  • ☚ تحفظ ماحولیات مظاہروں کا چھٹا دن، مزید 200 پولیس افسران طلب
  • ☚ سکاٹش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان چل بسے
  • ☚ معدومیت کے خلاف بغاوت،پولیس مظاہرین کے خلاف حرکت میں آگئی
  • ☚ تھریسامے کی ایم پیز کو ہدایت دینے کی بجائے10کے ریس میں شرکت
  • ☚ کوونٹری میں تارکین وطن مخالف بریگزسٹ پارٹی کا اجلاس، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
  • ☚ فلم ’’باجی‘‘ سے میرا کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
  • ☚ میشا شفیع کا لکس اسٹار ایوارڈ سے اپنا نام نکالنے کا مطالبہ
  • ☚ عاطف اسلم ننھے گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے میدان میں آگئے
  • ☚ گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان طلاق
  • ☚ گلوکار علی گل پیر نے والدین کی علیحدگی سے متاثرہ بچوں کے نام ویڈیو جاری کردی
  • ☚ پاکستان کےپاس دنیا کی مہنگی ترین کوچنگ ٹیم
  • ☚ ایشٹن ٹرنر مسلسل پانچ بار صفر پر آؤٹ
  • ☚ پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے لندن پہنچ گئی
  • ☚ عامر خان کوعالمی ویلٹر ویٹ فائٹ میں کرافورڈ نے ہرا دیا
  • ☚ ایشین ویٹ لفٹنگ، طلحہ طالب آٹھویں پوزیشن پر
  • آج کا اخبار

    شہیدوں کو بھولنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں، جنرل باجوہ

    Published: 12-04-2019

    Cinque Terre

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہدأ اور غازی اصل ہیرو ہیں ، ملک میں امن و استحکام ان کی قربانیوں کا پھل ہے ، دہشت گردی کی لعنت پر عوام کی مدد سے قابو پایا، قوم ساتھ کھڑی ہو تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے ، مادر وطن کیلئے اپنی جان وار دینے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ، شہدأ کو فراموش کردینے والے قومیں مٹ جاتی ہیں ، آزادی بغیر قیمت ممکن نہیں ، ملک میں دہشت گردی کم ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوجی اعزازت تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا ۔ آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازت تقسیم کئے۔ اس موقع پر 35؍ افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36؍ افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 7؍ جوانوں کو یو این میڈلز سے نوازا گیا۔ شہداءکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں اعزارت تقسیم کرنے کیتقریب منعقد کی گئی ۔ پاک فوج کے 78؍ افسران و جوانوں کو مختلف آپریشنز کے دوران جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرنے اور ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں عسکری اعزازات عطا کئے گئے۔ شہداءکے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کئے۔ تقریب میں شہداءکے اہل خانہ اور غازیوں نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز کے دوران جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات دیئے۔ اس موقع پر 35؍ افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)، 36؍ افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت اور 7؍ جوانوں کو یو این میڈلز سے نوازا گیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداءاور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن و استحکام ہمارے افسران و جوانوں کی بے لوث عقیدت اور قربانیوں کے نتیجہ میں ملا اور وہ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان دینے سے زیادہ کوئی نیک مقصد نہیں ہے اور ہمارے شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے شہداء کے اہل خانہ کو وطن عزیز کے لئے عظیم قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔آئی این پی کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ شہدأ کی بے لوث قربانیوں کی نتیجے میں امن و استحکام حاصل کیا ہے، ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت پر کیسے قابو پا یا؟ ، جب قوم مل کر کھڑی ہوتی ہے تو ہر مسئلے کا حل نکل آتا ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس ملک میں ایسے باپ موجود ہیں جو اپنے بیٹوں کو ملک پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں امن و استحکام شہداءاور غازیوں کی مرہون منت ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں بہت کمی آئی ہے ۔ کیونکہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے ہمارے دلیر جوان موجود ہیں ۔ دنیا میں آزادی بغیر قیمت کے حاصل نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ جو قومیں اپنے شہداءکو فراموش کردیتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں ۔